شاعروں کا ڈوپ ٹیسٹ - از - محمد احمدؔ

محمداحمد نے 'آپ کی طنزیہ و مزاحیہ تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 2, 2016

  1. نکتہ ور

    نکتہ ور محفلین

    مراسلے:
    668
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    تا کہ آپ کو جوابا مجھے دل جلا کہنے کا موقع مل جائے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  2. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    :)
    ویسے ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اس سلسلے میں 'ریورس کیلکولیشن' کا کلیہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے. :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    صرف دل جلا ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,784
    ابھی تک کسی نے جرم قبول نہیں کیا، نہ شاعری کا، نہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کا. اس طرح تو کچھ نتیجہ نہیں نکل سکتا.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  5. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,491
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    اتنا آسان کام تھوڑی ہے لانس آرمسٹرانگ کے پکڑے جانے میں بھی کافی سال لگے تھے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,491
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    غمناک
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  7. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,784
    یعنی جو چاند ستارے زمین پر لانے کی باتیں کرے اسکا ڈوپ کرانا چاہئے چاہے وہ خلاباز ہی کیوں نہ ہو.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    بہت اچھے احمد بھائی
    ویسے آپ کی شاعری ہمیں زبردست لگتی ہے۔۔ چاہے دہی لانے کے بعد کی ہو یا پہلے کی۔۔۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,134
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    احمد بھائی کا کام چائے کی پیالی سے ہی چل جاتا ہے۔ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  10. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت عمدہ خیال ہے. اس پر فی الفور عمل ہوناچاہیے. بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت سارے ٹیسٹ ہونے چاہئیں شاعروں کے. اچھی خاصی نارمل چیز کو عجوبہ روزگار بنا دیتے ہیں ، بیسیوں نئی اصطلاحات لے آئیں گے بیان کرنے کو اور ایک سے ایک محیر العقول شے سے تشبیہہ دے دیں گے، لیکن مجال ہے کہ اس کا سادہ سیدھا نام لے لیں. رات کو رات نہیں کہیں گے بلکہ زلف کی سیاہی یاد آئے گی حالانکہ دوات کی سیاہی زیادہ کالی ہوتی ہے اور زلف کو زلف کی بجائے رات کا نام دے دیں گے. کوئی ٹیسٹ ہونا چاہیے جس سے اس ذہنی کیفیت کا تجزیہ ہو سکے.
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 5, 2016
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  11. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,784
    تو آج ہم شعراء پر جاری ہونے والے ممکنہ ٹیسٹ کاذکر کرتے ہیں.
    خون میں الکحل کی مقدار
    خون میں میریجوانہ کی مقدار
    آنکھوں کا ٹیسٹ، کیونکہ انہیں مجنوں نظر آتی ہے لیلی' نظر آتا ہے
    ناک کا ٹیسٹ کیونکہ انہیں رنگوں کی خوشبو اور خوشبو کے رنگ دکھائی دیتے ہیں
    دماغ کا مکمل معائنہ بشمول مرگی کی ان اقسام کے جن میں جو نہ ہو وہ بھی نظر آتا ہے اور سنگھائی دیتا ہے

    باقی بعض کا شاید ایچ آئی وی بھی کرانا پڑے، ان کی ہسٹری اور اجازت کے بعد
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • غمناک غمناک × 1
  12. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہہ پہلے زمین پر ہی 'چن چڑھانے' کا موقع مل جائے، اس کے بدلے جو چاہے وعدہ کیا جا سکتا ہے کہ عادتاً بندہ جھوٹ بولتا ہی ہے
     
  13. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    ویسے تشبیہ تو دل کی سیاہی سے بھی دی جا سکتی تھی، مگر وہاں پکڑے جاتے شاعر
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,514
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ہا ہا ہا ہا ہاہا! :):):):):)
    احمد بھائی ، آپ جب لاتے ہیں لاجواب موضوع لاتے ہیں !! عنوان پڑھتے ہی ساری بات سمجھ گیا تھا ۔ بالکل یہی بات میں ( اور یقیناََ دیگر "نان الکحلک" شعرا بھی :) ) ہمیشہ سے سوچتے آئے ہیں لیکن اس پر قلم اٹھانے کا سہرا آپ ہی کے سرجاتا ہے ۔:)
    بھائی ہم تو ساری عمر اپنی روکھی پھیکی اور بے مزہ شاعری کو اسی "پرہیزگاری" کی تسلی دیتے آئے ہیں ۔ جب بھی کبھی اوروں کی اچھی شاعری پڑھ کر اپنی کم مائیگی کا احساس ہوتا ہے تو فوراََ یہ کہہ کر خود اپنی ڈھارس بندھاتے ہیں کہ ہماری شاعری اچھی نہیں تو کیا ہوا کم ازکم چال چلن تو اچھا ہے ۔:):):)
    احمد بھائی آپ کی شاعری پر چونکہ پہلے ہی اعتراض اٹھ چکا ہے اس لئے حفظِ ماتقدم کے طور پر میں عرض کردوں کہ خاکسار کی شاعری مین ایک آدھ غزل اگر غلطی سے کیف و سرور کے کسی درجے پر فائز نظر آتی ہے تو اس کی وجہ ’’ڈوپ گرفتنی‘‘ نہیں بلکہ ناگفتنی ہے ۔ وہ جو اقبال اشعر نے کچھ اس طرح کہا ہے نا کہ : تو جو پیش کرے تو تیرے ہاتھ کی پھیکی چائے بھی میٹھی لگتی ہے
    تو بس ان دوچار غزلوں کو اسی قسم کی صورتحال کا شاخسانہ سمجھا جائے ۔ ہم نے تو ساری عمر چائے اور کافی پی پی کر فکر سخن کی ہے۔ اسی لئے ہمارے ایک دوست کے بقول ہماری شاعری میں خمار کی کیفیت سے زیادہ بخار کی کیفیت بلکہ سرسام کی حالت نظر آتی ہے ۔ خیر ، لوگ کچھ بھی کہتے رہیں ۔ کم از کم ہمارا چال چلن تو ٹھیک ہے ۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    احمد بھائی
    لطف آ گیا!
    بہت عمدہ تحریر
    منفرد موضوع​
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 1
  16. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    گویا یہ عالمی مسئلہ ہے :ROFLMAO:
    اور اگر اس ادارے نے شام کی چائے پہ بھی پابندی لگا دی! :p
    اور وہ جو جون نے کہا تھا
    ہے اگر واقعی ہی شراب حرام
    آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا

    اگر ڈوپنگ کی خلائی مخلوق نے اسے شاعر اور شاعری کے لئے مضر قرار دے دیا تو کیا ہو گا! ;)
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 6, 2016
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. محمد حفیظ الرحمٰن

    محمد حفیظ الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    306
    احمد بھائی ۔ ریاض خیر آبادی کا کیا بنے گا ۔ اُن کا دوپ ٹیسٹ تو منفی آئے گا ۔ جبکہ اُنہوں نے ساری زندگی شراب پر شاعری کی ۔ مزے کی بات یہ کہ شاعرِ خمریات کہلانے والے اِس شاعر نے زندگی میں شراب کا ایک قطرہ بھی نہیں چکھا ۔ جہاں تک ساغر صدیقی کا تعلق ھے ہم اُنہیں یوں معاف کر سکتے ہیں کہ اُن کے ساتھ نفسیاتی معاملہ بھی تھا ۔ وہ شدید احساسِ تنہائی کا شکار رہے ۔ ماں باپ کا ساتھ بھی نہ رہا اور کوئی بہن بھائی بھی نہ تھا ۔ اُنہیں زندگی بھر اپنے خالق سے یہ شکوہ رہا کہ مجھے ایک بھائی ہی دے دیتا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ارے بھیا ! ہم نے کون سی عدالت ہی لگا دی ہے جو جرم قبول کرنے تک نوبت آئے۔:)
     
  19. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    یہ کام یا تو خلا باز کر سکتے ہیں یا گپّ باز :)
     
  20. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    آداب عرض ہے۔ :)
    شاید اسی لئے اچھی لگتی ہے کہ ابھی نوبت یہاں تک پہنچی نہیں ہے۔ :p
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2

اس صفحے کی تشہیر