شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

‏ایک آدمی کی بیوی بہت موٹی تھی،
دونوں میں لڑائی ہو رہی تھی ،
پڑوسی عورت : مت لڑو میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں ،
میاں : وہ گاڑی کیا خاک چلے گی جس کا ایک پہیہ موٹر سائیکل کا اور دوسرا ٹریکٹر کا ہو۔
 
‏ایک آدمی کی بیوی بہت موٹی تھی،
دونوں میں لڑائی ہو رہی تھی ،
پڑوسی عورت : مت لڑو میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں ،
میاں : وہ گاڑی کیا خاک چلے گی جس کا ایک پہیہ موٹر سائیکل کا اور دوسرا ٹریکٹر کا ہو۔
ہمارے محلے میں بھی ایک ایسا جوڑا تھا بس فرق یہ تھا کہ ایک پہیا سائکل اور دوسرا ٹریکٹر کا تھا مگر دونوں کی گاڑی خوب چلتی تھی اور دونوں ہی بہت اچھے لوگ تھے ۔ اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔
 
آدھی رات کو بیگم نے شوہر کو جھنجوڑ کر جگایا ، آدھ سویا آدھ جاگے شوہر نے پوچھا کیا ہوا ؟
بیگم : تری دیو فلم کی ہیروئن کون تھی ؟
شوہر : مادھوری ڈکشٹ ، سنگیتا بجلانی اور سونم ،لیکن کیوں ؟
بیگم : دل والی دلہنیاں لی جائیں گے میں کاجول کا نام کیا تھا ؟
شوہر : ثمرن ، لیکن کیوں ؟
بیگم : سچن ٹنڈولکر کا پاکستان کے خلاف 2003 فائنل میں کیا اسکور تھا ؟
شوہر : 98 رنز ، لیکن کیوں ؟
بیگم : سامنے والے فلیٹ کی ثریا کب یہاں شفٹ ہوئی ؟
شوہر : اس بدھ کو دو مہینے ہوجائیں گے ، پر اس وقت یہ کیا ڈرامہ بنایا ہے ؟
بیگم : کیوںآج میری سالگرہ تھی اور ، ، ، ، ! ! ! !

پھر چراغوں میں کوئی چمک باقی نہ رہی ۔
 
ایک سر پھری بیوی جس نے خاوند کے ناک میں دم، اور اپنے اسلوب اور معاملات سے خاوند کا جینا حرام کیا ہوا تھا۔
اُس نے ایک دن خاوند کو صبح سویرے نیند سے جگایا اور نہایت احترام اور محبت سے کہا: جان من، میرے سرتاج؛ اُٹھیئے، صبح ہو گئی ہے۔ اور پھر شاندار تیار کیا ہوا ناشتہ خاوند کے بستر پر ہی لے آئی۔

خاوند جو پہلے ہی نیند سے جاگ کر بیوی کے رویہ پر حیرت زدہ بیٹھا تھا، ناشتہ دیکھ کر چُپ نا رہ سکا اور پوچھ لیا: آج کیا ہو گیا ہے تمہیں؟ یہ اچانک کیسی تبدیلی آ گئی ہے تم میں؟

بیوی نے کہا: کل ہمسایوں کے گھر میں تبلیغ والی بیبیاں آئی ہوئی تھیں۔ کہہ رہی تھیں کہ جس مرد کی بیوی بد زبان اور بد اخلاق ہو گی اللہ اُس مرد کی مغفرت فرما دے گا اور ہو سکتا ہے کہ اُس مرد کو بیوی کی بد اخلاقی اور بد تمیزگی برداشت کرنے پر جنت میں بھی داخل کر دے۔

خاوند نے کہا: یہاں تک تو ٹھیک ہے، آگے؟

بیوی نے غراتے ہوئے کہا: جند جیوی، جنت جانا ہے تو اپنے عملوں سے جا، میسنا بن کر میری وجہ سے کیوں جاتا ہے؟
 
ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯکچھ ﺩﻥ بعد
ﺳﺎﺳﻮ ﻣﺎﮞ : ﻧﺌﯽ ﻧﻮﯾﻠﯽ ﺩﻟﮩﻦ ﮨﻮ ﮨﺎﺗﮫ ﮐﯿﻮﮞ ﺧﺎﻟﯽ ﮨﯿﮟ؟
ﺩﻟﮩﻦ : ﻭﮦ ﻓﻮﻥ ﭼﺎﺭﺟﻨﮓ ﭘﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮨﮯ ___
1f602.png
1f602.png
 
ایک ویڈیو دیکھی تھی کچھ دن پہلے غالباً کو ٹی وی کے مزاحیہ شو کی تھی. اینکر راہ گیر سے سوال پوچھتا ہے کہ کریلے گوشت کے علاوہ اور کس کس ہنڈیا میں گوشت ؟
راہ گیر نے جواب دیا؛ جے پیسے ہون تے ساریاں ایچ پے جاندا اے
 
حبُ الپتنی کا تقاضا ہے کہ کریلے جیسے بھی بنے ہوں، کھا لئے جائیں۔
یاز بھائی کریلے تو جنتی سبزی ہے، کریلے گوشت جیسے بھی بنے ہوں شوقین حضرات شوق سے کھا لیتے ہیں،
ظلم تو تب ہوتا ہے جب ساتھ والے ہمسایوں سے بول چال بند ہو اور کریلے گوشت کی بھینی بھینی خوشبو انہی کے گھر سے آ رہی ہو
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی اپنے "تجربات" کی روشنی میں ٹھیک پکے ہوئے اور ٹھیک نہ پکے ہوئے کریلے گوشت کے درمیان فرق واضح فرمائیں۔
میرا تجربہ اتنا زیادہ نہیں ہے بھائی! :) میں کھانے اور کھانوں کا بہت زیادہ شوقین نہیں ہوں۔ اور کریلے گوشت سے زیادہ مجھے قیمہ بھرے کریلے پسند ہیں، کریلوں کے اندر جو قیمہ سٹیم ہوتا ہے اس کا ذائقہ کچھ الگ ہی بن جاتا ہے۔ باقی اکثر مجھے پیاز کریلے ہی کھانے کو ملتے ہیں! :)
 
Top