شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

ایک شادی شدہ جوڑا باغ میں ٹہل رہا تھا،
اچانک ایک بڑا سا کتا بھونکتا اور غُراتا ہوا ان کی طرف لپکا ،
دونوں کو ہی لگا کہ یہ انہیں کاٹ لے گا ، بچنے کا کوئی راستہ نہ دیکھ کر شوہر نے فوری طور پر اپنی بیوی کو اوپر تک اٹھا لیا تاکہ کتا بیوی کو نہ کاٹ سکے اور کم از کم بیوی تو کتے کے حملے سے بچ جائے ۔
کتا بالکل نزدیک آکر رکا، کچھ دیر تو بھونکا اور پھر پیچھے کی طرف بھاگ گیا. شوہر نے چین کی سانس لی اور اس امید میں بیوی کو نیچے اتارا کہ بیوی کو آج میری محبت کا یقین ہو گیا ہو گا ،خوشی سے اس کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے،
لیکن اس کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اس کی بیوی چلائی ،
میں نے آج تک لوگوں کو کتے کو بھگانے کے لئے ڈنڈا مارتے یا پتھر پھینکتے تو دیکھا تھا پر ایسا آدمی پہلی بار دیکھ رہی ہوں جو کتے کو بھگانے کے لئے اپنی بیوی کو بھی پھینکنے کے لیے تیار تھا ۔
 
دادا جی نے اپنی 100 ویں سالگرہ کا جشن منایا. ہر ایک نے اچھی صحت اور چاک چوبند جسم کا راز جاننا چاہا. .
دادا نے کہا، "میں آپ کو اپنی کامیابی کا راز بتاتا ہوں ،" میری بیوی اور میں نے 75 سال پہلے شادی کی تھی. ہماری شادی کے دن، ہم نے ایک وعدہ کیا تھا. کہ ھمارے بیچ جب بھی کوئی جھگڑا ہو گا اور جوغلط ثابت ہو گا وہ سزا کے طور پر 5 کلومیٹر پیدل چلےگا.
تھوڑا رکے اور گویا ھوے، اور ان 75 سالوں میں تقریباً روزانہ 5 کلومیٹر چل رہا ہوں. "
...
...
...
لطیفہ ابھی باقی ہے میرے دوست.......
ایک دوست نے مزید پوچھا، 'لیکن تمہاری بیوی بھی پتلی اور طاقتور ہے؟'
دادا نے کہا کہ، میری بیوی مجھے چیک کرنے کے لئے میرے پیچھے 5 کلومیٹر چلتی ھے کہ چل رہا ہوں یا پارک میں بیٹھا ہوں....
 
لوگوں کی منگنیاں اور شادیاں ہو رہی ہیں
چھوڑو ہمیں کیا لینا دینا یہ بتاو لیز زیادہ ٹیسٹی ہے یا کرکرے.
1f61c.png
1f61c.png

شفارش درکار ہے
 
وارث بھائی :آج کھانا باہر کھائیں گے۔
بھابی:خوشی سے :اچھا میں ابھی تیار ہو کے آتی ہوں ۔
وارث بھائی :اچھا میں تب تک صحن میں چٹائی بچھاتا ہوں
بھائی جان کی ذہانت چیک کریں ہاہاہا
 
‏میاں بیوی صوفے پربیٹھے ٹی وی دیکھ رہےتھے. بیگم کچھ کھارہی تھی اور فون پرٹیکسٹ بھی کر رہی تھی. میاں کےموبائل پرمیسج ٹون سنائی دی. ان کا موبائل کچن میں چارجنگ پہ لگا تھا. وہ بادِل ناخواستہ اُٹھ کر کچن میں میسج پڑھنے گئے.
میسج بیگم کی طرف سے تھا..کچن سے واپسی پہ نمک لیتے آئیے گا


مورال: موبائل کچن میں چارجنگ پر مت لگائیں-
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی :آج کھانا باہر کھائیں گے۔
بھابی:خوشی سے :اچھا میں ابھی تیار ہو کے آتی ہوں ۔
وارث بھائی :اچھا میں تب تک صحن میں چٹائی بچھاتا ہوں
بھائی جان کی ذہانت چیک کریں ہاہاہا
کرو کرو "اپنے" وارث بھائی کو بدنام! :)
 
شادی سے ایک دن پہلے ہونے والی بیوی کا میسیج آیا ،
"سوری ، ہماری شادی نہیں ہو سکتی کیونکہ کہیں اور فکس ہو گئی ہے "

دولہا تو ٹینشن میں آ گیا ۔۔۔۔۔!!!!
کچھ دیر بعد دوسرا میسیج آیا ،
"سوری ، غلطی سے آپ کو بھیج دیا"

دولہا پھر ٹینشن میں آ گیا ۔
 

زیک

مسافر
شادی سے ایک دن پہلے ہونے والی بیوی کا میسیج آیا ،
"سوری ، ہماری شادی نہیں ہو سکتی کیونکہ کہیں اور فکس ہو گئی ہے "

دولہا تو ٹینشن میں آ گیا ۔۔۔۔۔!!!!
کچھ دیر بعد دوسرا میسیج آیا ،
"سوری ، غلطی سے آپ کو بھیج دیا"

دولہا پھر ٹینشن میں آ گیا ۔
ارینج میرج کے فائدے!
 
Top