شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

ماں نے رخصتی کے وقت بیٹی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا
کہ دیکھو بیٹی شوہر کا خیال رکھنا اسے ناراض نہیں کرنا
اگر شوہر روٹھے تو رب روٹھے
اگر دوسری بار روٹھے تو دل ٹوٹے
اگر تیسری بار روٹھے تو جگ چھوٹے













اور اگر بابار روٹھے تو نکال ڈنڈا اور شروع ہو جا جب تک ڈنڈا نا ٹوٹے۔
 
شکر کرو بیویوں کو یہ فیشن نظرنہیں آیا ورنہ شادی شدہ لوگوں کا کیا بناتا
28277387_1402483916522798_8567662440121576062_n.jpg

شادی شدہ معصوم لوگ اپنی رائے سے آگاہ کریں
 
شکر کرو بیویوں کو یہ فیشن نظرنہیں آیا ورنہ شادی شدہ لوگوں کا کیا بناتا
28277387_1402483916522798_8567662440121576062_n.jpg

شادی شدہ معصوم لوگ اپنی رائے سے آگاہ کریں
ہماری بیویوں کو نظر نہیں آیا مگر آپ کی ہونے والی بیوی نے شاید دیکھ لیا ہو، خیال رکھئیے گا۔
 
بیوی رات کو پانی پینے کے لیے اُٹھی ،
تو ایک چڑیل کو دیکھ کر اتنا ڈر گئی ،
اور پورا ہفتہ بخار رہا ،
ڈاکٹر چیک اپ کرنے آیا
میڈیسن دی
اور جاتے ہوئےشوہر سے بولا ، ، ، !!!
کچن میں لگا شیشہ اُتار لیں اگر یہ پھر سے ڈر گئی تو اس کا بچنا نا ممکن ہے۔
 
صبح صبح بیگم بولیں :
’’ اجی سنیئے ! اگر آپ " دوسری " کیوں نہیں کرلیتے ‘‘
چند لمحے تو ہمیں کچھ سمجھ میں ہی نہیں آیا ، پھر دماغ نے کسی شرابی کی طرح لڑکھڑاتے ہوئے ان جادو بھرے الفاظ کو ڈی کوڈ کیا ،تو ہم جہاں تھے وہیں کھڑے رہ گئےگویا ہینگ ہوگئے ،
بیگم کو اتنا مسکراتے ہوئے،بل کھاتے ہوئے ،دوسری کی اجازت دینا بلکہ خواہش کا اظہار کرنا ،یہ تو کمال ہوگیا ،
ہم حیرت سے گنگ سوچ رہے تھے ،
اگلے ہی لمحے ہم نے حیرت کو پرے جھٹکا اور خوشی سے ہمارا چہرہ گلاب کی طرح کھل اٹھا ،
چاروں اطراف میں جیسے سینکڑوں شہنائیاں سی بجنے لگیں ،در و دیوار سہرا پہنے دکھائی دینے لگے ،
من میں ہزاروں کلیاں کھل اٹھیں اور ہم کسی بچے کی طرح مسرت سے کلکاری مار کر ہنس پڑے ،
ہمارے نکالتے دانت دیکھ کر وہ ٹھیٹکیں اور فورا ہی اپنی بیگمانہ ذہانت سے گویا بات کی تہہ تک پہنچ گئیں ،
فورا چمک کر بولیں !
زیادہ دانت نکالنے کی ضروت نہیں " دوسری نوکری " کی بات کر رہی ہوں،جس دوسری پر آپ خوش ہورہے ہیں اس کا تو میں گلا دبا دوں گی ۔
یہ سننا تھا کہ ہمارے چہرے کی بتی گُل ہوگئی ،ہنسی پھدک کر بیگم پر چلی گئی اور ہم دوبار ہینگ ہوگئے ،
اب وہ کسی بے رحم سفاک صیاد کی طرح فاتحانہ انداز میں ہمیں مسکراتے ہوئے دیکھ رہی تھیں۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ٹائپنگ کی اغلاط صحیح کردی ہیں ،آپ کی توجہ کا شکریہ ۔

’’ اجی سنیئے ! آگر آپ " دوسری " کیوں نہیں کرلیتے ‘‘
ہمارے نکتے دانت دیکھ کر وہ ٹھیٹکی
ہیں۔۔۔
اسے تصحیح کرنا کہتے ہیں؟؟؟
:beating::beating::beating:
 
Top