سولھویں سالگرہ سید عاطف علی بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
"بیگم فوراً تصحیح کرتے ہوئے بولی: وئے نامراد جاہلا، شودا ہوسِیں تْوں، ایہہ رات دا بچیا پیا ٹْکر ہا، میں اْوہو چا آئی آں۔ ہنڑ ڈسا ایہہ لنچ اے یا پَیو تیڈے دا ڈنر اے؟ اب صاحب مارے حیرت کے اپنی زوجہ کو دیکھ رہے تھے۔"
بہت خوب
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
اب یو ٹیوب کے کچھ چینلز فری میں پیلیئنٹالوجی اور پیلیو اینتھروپولوجی پر بے مثال بیش بہا اور انتہائی منظم اور متاثر کن انداز میں معلومات فراہم کرتے ہیں ۔ وہ میرے انتہائی پسندیدہ ہیں
لنک بھی دے دیں ان چینلز کا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لنک بھی دے دیں ان چینلز کا۔
مثلا ََ
پی بی ایس ۔ کا ای اون چینل
PBS Eons
اس چینل کی دس سے پندرہ منٹ کی ایک ڈاکیو مینٹری ہو تی ہے اور اکثر مجھے کافی مختصر ، منظم ،مؤثر اور کنسائز لگتی ہیں ۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین

صابرہ امین

لائبریرین
السلام علیکم!
الحمدللہ!
آپ کیسی ہیں؟
بہت شکریہ، بھئی ہم تو آپ کو بہت مس کرتے رہے اکثر آپ کو ٹیگ بھی کیا یاد کے مراسلے میں۔
وعلیکم السلام
بالکل ٹھیک ٹھاک ۔ شکریہ
واقعی میں!!؟ ہمیں لگتا تھا کہ سب بھول ہی گئے ہوں گے ۔ :redrose::redrose::redrose::redrose::redrose:
ویسے ہمیں کوئی ٹیگ تو نہیں ملا، مگر اس لڑی میں جا کر دیکھیں گے بھئی ۔ آج تو محفل پر بار بار ایرر آ رہا ہے ۔ کچھ بیڈ گیٹ وے کا ۔
سالگرہ میں آپ نظر کیوں نہیں آ رہیں ۔ اسٹڈیز کا چکر ہو گا، ہے نا؟
 
لاريب اخلاص

بھولنا آسان تو نہیں ہوتا نا!
بالکل یہ ایرر محفل کا راستے روکے ہوئے ہے۔
اسٹڈی اسٹڈی اسٹڈی بس سٹڈی اسی کے گرد گھوم رہے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
"بیگم فوراً تصحیح کرتے ہوئے بولی: وئے نامراد جاہلا، شودا ہوسِیں تْوں، ایہہ رات دا بچیا پیا ٹْکر ہا، میں اْوہو چا آئی آں۔ ہنڑ ڈسا ایہہ لنچ اے یا پَیو تیڈے دا ڈنر اے؟ اب صاحب مارے حیرت کے اپنی زوجہ کو دیکھ رہے تھے۔"
بہت خوب
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
کنی مٹھڑی زبان اے ناں
میکوں وی سمجھ لگ پئی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خیر میری دلچسپی کے کچھ موضوعات میں سائنسی حقائق (اس میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی ثانوی ہیں ) خصوصا پیلیواینتھروپولوجی کی ڈاکیومینٹریز اور انسانی فکر کا ارتقاء زبانوں کے ربط مذاہب وغیرہ ہیں بس ۔
ان کے علاوہ کوئی ایک آدھ موضوع رہ گیا ہو تو اس میں دلچسپی کیوں نہیں ہے۔
 
زیک

مسافر
پیلیواینتھروپولوجی کی ڈاکیومینٹریز
فیورٹ فاسل اور سپیشس کونسی ہے؟ نیندرتال اور ماڈرن انسان کو ایک سپیشس گردانتے ہیں یا نہیں؟

ارتقا کے مذہبی مسائل کے ہوتے ہوئے پیلیواینتھروپالوجی سے کیسے نبردآزما ہوتے ہیں؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کئی ہیں لمبی لسٹ ہو گی ۔ایک دو مثالیں۔
آرکیاپٹریس۔جرمنی ۔ ریپٹائل اور برڈ کا نازک سا امتزاج ۔
اوبڈیئوراڈون ۔ دانتوں والا پلیٹی پس آسٹریلیا ۔
نیندرتال اور ماڈرن انسان کو ایک سپیشس گردانتے ہیں یا نہیں؟
الگ ہی لگتے ہیں ۔ تھوڑے سے جینز کا مشترک ہونا سپیشیز کو ایک نہیں کرتا ۔ورنہ جدید "لوگ" ان کا مکمل صفایا کیسے اور کیوں کردیتے ۔ لیکن سائنسدانوں کی آراء قائم کرنے اپنی بنیاد ہوتی ہے ۔
اس دلچسپ افسانے میں بےشمار سوال بنا جواب کے ہیں ۔ لیکن موجودہ نتیجہ بہر حال موجودہ مشاہدات کی مقدار پر رہتا ہے ۔
واللہ اعلم ۔
ارتقا کے مذہبی مسائل کے ہوتے ہوئے پیلیواینتھروپالوجی سے کیسے نبردآزما ہوتے ہیں؟
مذہبی فکر اور سائنسی فکر اس وقت تک متصادم نہیں ۔ جب تک کوئی مذہب کو سائنس یا سائنس کو مذہب نہ بنائے ۔ دونوں طرح کی سوچ کو وسعت دے کر ان کا راستہ متعین کیا جا سکتا ہے۔
مذہبی سوچ کو وسعت دینا اور بہرحال وقت کی از حد اہم ضرورت ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ سائنسدان کا مذہبی ہونا کسی تعارض کا سبب ہر گز نہیں ۔
اگر کوئی سائنس اور مذہب کو انکمپیٹبل سمجھتا ہے تو وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ دونوں میں سے کسی ایک کی بنیاد سے اچھی طرح واقف نہیں ۔
 
Top