سہ ماہی اردو محفل ۔۔۔ اکتوبر تا دسمبر 2019

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
سہ ماہی اردو محفل
اکتوبر تا دسمبر 2019

السلام علیکم،

آج ہم اردو محفل کے سہ ماہی ادبی رسالے کا آغاز کر رہے ہیں ۔ یہاں تمام اراکین خود سے اپنی تحاریر شامل کریں گے۔ چونکہ یہ ایک جاری مجلہ ہے اس لئے رسالے کی مدت اور تحاریر ارسال کرنے کا دورانیہ ایک ہی ہوگا۔

سہ ماہی اردو محفل ، محفل کے اساتذہ کرام ،جناب اعجاز عبید صاحب، جناب محمد وارث صاحب اور جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب کی زیرِ نگرانی رہے گا اور اس کے مدیر اعلیٰ جناب محمد تابش صدیقی صاحب ہوں گے۔

تحاریر شامل کرنے کی شرائط:

  • تمام تحاریر ایک ادبی مجلے کے معیار کی ہونی چاہیے۔ اگر آپ ادبی مجلے کے معیار کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں تو اعجاز عبید صاحب کے رسالے سمت کا مطالعہ کیجے یا نقوش اور فنون کے پرانے شماروں کا مطالعہ کیجے۔
  • اس سلسلے میں آپ شاعری، کہانیاں، افسانے، تنقیدی مضامین، مختصر تحریری سفرنامے، رپورتاژ اور کتابوں پر تبصرے شامل کر سکتے ہیں
  • ایک رسالے کے لئے ایک رُکن زیادہ سے زیادہ 1 نثری اور 2 شعری کاوشیں ارسال کر سکتا ہے۔ نثرہماری ترجیح ہے۔ تحاریر کا طبع زاد ہونا ضروری ہے۔
  • تمام تر تحریریں بالکل تازہ اور غیر مطبوعہ ہونی چاہیے۔ حتیٰ کہ محفل میں بھی مذکورہ تحریر موجود نہیں ہونی چاہیے۔
  • کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی اور متنازعہ تحاریر ارسال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مجلے کی انتظامیہ اس قسم کی تحریریں بغیر اطلاع و وضاحت حذف کرنے کی مجاز ہوگی۔
  • سہ ماہی اردو محفل کی مجلس ادارت کسی بھی تحریر کو رد یا قبول کرنے کے صوابدیدی اختیارات رکھتی ہے۔ اراکین مجلس کسی بھی تحریر کو بذریعہ رپورٹنگ مجلے سے حذف کروا سکتے ہیں۔ نیز یہ کہ مجلس ادارت کے اراکین اس سلسلے میں کسی بھی وضاحت یا جواب دینے کے پابند نہیں ہوں گے۔
  • اس لڑی میں تحاریر شامل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2019 ہے۔ اس کے بعد اگلی سہ ماہی شروع ہو جائے گی۔ ان شاء اللہ۔ :)
فی الحال اتنی شرائط کافی ہیں، سو اب آپ جلد سے جلد اپنے سہ ماہی اردو محفل کے لئے اچھی سے اچھی تحاریر ارسال کیجے، اور اپنی محفل دوستی معہ ادب دوستی کا ثبوت دیں۔ :):):)


شکریہ ! :in-love:
 
ماشاءاللہ ،
بہت عمدہ اور شاندار کاوش احمد بھائی ۔
اللہ کریم اردو زبان کی تدریس اور تجوید میں اس سہ ماہی رسالے کو خوب ترقی و پذیرائی عطا فرمائیں ۔آمین
 
مدیر کی آخری تدوین:

زیرک

محفلین
اچھا سلسلہ ہے مگر برا مت مانیئے گا لکھاریوں کو قدغنیں پسند نہیں ہوا کرتیں، اور آپ شرائط کافی سخت ہیں۔ قدغنیں بہت ساری ہیں، میرے جیسے منہ پھٹ کی طرف سے پیشگی معذرت قبول کیجئے کہ اتنی پابندیوں کی موجودگی میں بے لاگ لکھنا ممکن نہیں ہو گا۔ ایک کوشش ہو گی کہ چند دنوں کے بعد وطن جا رہا ہوں، واپسی پرسفر نامہ یا روئیدادِ سفر پر مشتمل تجربات کو قلم بند کرنے کی کوشش ہو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top