سپر موڈریٹرز کا تقرر

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد فورم کے ناظمین کے ازسرنو تقرری کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ ہم اس کام کا آغاز سپر موڈریٹرز کی تقرری سے کر رہے ہیں۔ پہلے کی طرح شمشاد بھائی اور منصور قیصرانی محفل فورم کے ناظمین خاص ہوں گے۔ اس مرتبہ انہیں کچھ خصوصی اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔ میں شمشاد بھائی اور قیصرانی کو سپرموڈریٹرز کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ انہیں پہلے کی طرح تمام ارکان محفل کا تعاون حاصل رہے گا۔

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ بہن آپ کا اور باجو کا دونوں کا شکریہ، میں سمجھ گیا آپ کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
rose.gif
مبروک
rose.gif
 

ظفری

لائبریرین
خیر مبارک جناب، لیکن اپ ہیں کہاں؟ لگتا ہے کچھ زیادہ ہی مصروف ہیں۔


شمشاد بھائی آپ نے بجا فرمایا ۔۔۔ دراصل میری مصروفیات تو اپنی جگہ ہیں مگر ایک اور جگہ کی میری تقرری کے آثار پیدا ہوگئے ہیں ۔ اس لیئے اس سلسلے میں مصروفیات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی اور قیصرانی بھائی آپ دونوں کو۔
اللہ تعالیٰ آپ دونوں‌کو ہمیشہ خوش رکھے ۔۔۔;)
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی کو بہت بہت مبارک ہو
اور قیصرانی کو مبارکباد نہیں دوں گی.

کیوں؟

اس لیے جب سے مادڑیٹر بنے ہیں. غیر ضروری طور پر سنجیدہ ہو گیے ہیں. کہاں گیا وہ جن ہاتھ، وہ باتونی ہاتھی؟؟
 
Top