پانی تڑپ کے چیخ اۤٹھے ، ایسے جال کھینچ
مچھلی اگر نہ آئے ، سمندر کی کھال کھینچ

رشتوں کے ساتھ __ بچوں کے جیسا سُلوک کر
غصے سے کان کھینچ ، محبت سے گال کھینچ
شاعر کی ساتھ پاگلوں جیسا سلوک کر
پتھر سے مار اس کو کبھی اس کے بال کھینچ
 
کوئي دوست یہ تصویر کشید سکتا ہے یعنی اس پر یہ لکھائی نہ کسی بھی قسم کی۔۔۔؟؟ نایاب arifkarim
نیٹ پر دستیاب ہے اور حسن اتفاق سے ایک سوشل سائیٹ پر یہ میرا اوتار بھی ہے۔
2zfsh3o.jpg
 
سید ذیشان

محفلین
فیس بک کے سپانسرڈ شاعر اتباف ابرک (آفتاب اکبر) صاحب فرماتے ہیں
کسی شریر بچے کی طرح یہ وقت
شرارتیں بھی کرے ہاتھ بھی نہ آئے

5ہزار لائک اور 1500 شئر حاصل کرتے ہیں

فرماتے ہیں
جا کر بتا دو ان کو اب ہم نہیں رہے
آنسو جواب لانا چاہے خوشی کے ہوں

26ہزار لائکس اور 2500 شئر

ایک اور جگہ عرض کیا ہے

وفا,خلوص, محبت, چاہت
بڑی بیماریوں نے گھیرا ہے

71 ہزار لائکس اور 55ہزار شئرز
جلنے والے کا منہ کالا
تیرا شہرت سے کبھی بھی نہ پڑےپالا لالہ
:D
 
نایاب

لائبریرین
کوئي دوست یہ تصویر کشید سکتا ہے یعنی اس پر یہ لکھائی نہ کسی بھی قسم کی۔۔۔؟؟ نایاب arifkarim
جی میرے محترم جماعتی بھائی ۔ تھوڑی سی محنت سے یہ ممکن ہے ۔ یعنی تصویر پر سے تحریر مٹائی جا سکتی ہے ،
محترم رومانہ چوہدری بٹیا نے تلاش کر دی ہے ۔ ورنہ تصویر کشید کر ہی دیتا ہلکی آنچ پر چڑھا کر ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
نیٹ پر دستیاب ہے اور حسن اتفاق سے ایک سوشل سائیٹ پر یہ میرا اوتار بھی ہے۔
2zfsh3o.jpg
 
جی میرے محترم جماعتی بھائی ۔ تھوڑی سی محنت سے یہ ممکن ہے ۔ یعنی تصویر پر سے تحریر مٹائی جا سکتی ہے ،
محترم رومانہ چوہدری بٹیا نے تلاش کر دی ہے ۔ ورنہ تصویر کشید کر ہی دیتا ہلکی آنچ پر چڑھا کر ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
محترم بہت شکریہ آپ نے فقیر کی در خواست پر نظر فرمائی۔ جیسا کہ آپ نے فرمایا اب رومانہ نے شئیر کر دی تو شاید اس کی ضرورت نہ رہے۔ آپ کا بار دیگر بہت بہت شکریہ۔ عنایت آپ کی۔
 
‏ فرعون ہوگئے کچھ نمرود ہوگئے
یہ حکمراں ہمارے مردود ہوگئے
ڈاکٹر فراز
جتنے فلسفی، شاعر، ڈاکٹر تجزیہ نگار، نثر نگار، افسانہ نگار وغیرہم اس دور میں ہوئے ہیں یونانی، غالب، ابن سینا، اقبال وغیرہم اپنے جلد اٹھائے پہ شکر ادا کرتے ہوں گے۔۔۔۔;)
 
جتنے فلسفی، شاعر، ڈاکٹر تجزیہ نگار، نثر نگار، افسانہ نگار وغیرہم اس دور میں ہوئے ہیں یونانی، غالب، ابن سینا، اقبال وغیرہم اپنے جلد اٹھائے پہ شکر ادا کرتے ہوں گے۔۔۔۔;)
‏ ڈاکٹر فراز شیخ صاحب فرماتے ہیں
کیسا ہوں ، پوچھ کر بتانا تم
رستے میں گر کہیں ملو مجھ سے
ڈاکٹر فراز
 
وقار..

محفلین
تیری نفرتوں کو پیار کی خوشبو بنا دیتا
میرے بس میں اگر ہوتا تجھے اردو سکھا دیتا

سوشل میڈیا سے ماخوز
 
وقار..

محفلین
ہم نے کب مانگا ہے تم سے محبت کا صلہ
بس کبھی راستے میں ملو تو جوس پلا دیا کرو

سوشل میڈیا سے ماخوز
 
Top