سوال گندم کا اور جواب میں ملے چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
عوام کا بوجھ بانٹتی ہے ۔۔ جیبوں سے نکال کر منصفانہ تقسیم کے ذریعے۔۔۔

پولیس کس محکمہ کانام ہے ؟؟
 
جو مجرمان کی سرکوبی کو بنایا گیا مگر انکے تحفظ کا کام کرتا ہے، فطری طور پر اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے۔

کبھی آپ نے مگرمچھ کے آنسو بہائے اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
 
محمداحمد

لائبریرین
کیونکہ یہ حق صرف بحقِ خواتین محفوظ ہے - خود مگرمچھ بھی اپنے آنسو بہا سکتا :grin:

(اوپر والا جملہ بچ بچا کے لکھا ہے اُمید ہے خواتین کی نظر نہیں پڑے گی)

کیا کوئی چیز خواتین کی نظر سے بچ سکتی ہے ؟
 
جیہ

ہم خواتین نہ بصارت سے محروم ہیں نہ بصیرت سے۔ تو نظر پڑھ ہی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے مگر مجھ کے آنسو کا کیا مطلب ہو تا ہے؟:grin:

اب آتی ہوں آخری سوال کی طرف۔

زرداری کا مطلب صرف زر سے ہوتا ہے

گھر داری کے لئے کیا شادی شدہ ہونا ضروری ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے یہی ڈر تھا۔ :)

گھر داری کے لئے تو نہیں لیکن زرداری کے لئے شادی شدہ ہونا بہت ضروری تھا ورنہ آج اُن کے پاس وہ کچھ نہ ہوتا جو آج ہے۔

عوام اتنے سیدھے ہوتے ہیں یا حکومت کے بیان سے ہی لگتا ہے؟
 
ابن بطوطہ

محفلین
ہم خواتین نہ بصارت سے محروم ہیں نہ بصیرت سے۔ تو نظر پڑھ ہی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے مگر مجھ کے آنسو کا کیا مطلب ہو تا ہے؟:grin:

اب آتی ہوں آخری سوال کی طرف۔

زرداری کا مطلب صرف زر سے ہوتا ہے

گھر داری کے لئے کیا شادی شدہ ہونا ضروری ہے

یہاں ہم داری سے مطلب اخذ کریں گے جس کی ابتداء میں صرف ایک غ کا اضافہ کرنا ہوگا
ضرورت ایجاد کی ماں کہلائی جاتی ہے بھلے وہ گھرداری میں ہو یا وہ ہوغداری میں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top