سوال گندم اور جواب میں چنے!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
ان کو طریقہ نہیں آتا اس لئے ۔۔

دنیا میں تین حصے پانی ایک حصہ خشکی کیوں ۔۔ دو دو حصے کیوں نہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
لوگوں کو پانی کی زیادہ ضرورت ہے۔

س) مغلوں نے عمارات کی تعمیر میں دال ماش کیوں استعمال کی؟
 
مغلوں کا منھ اور مسور کی دال! (لہٰذا ماش پر قناعت کرنا پڑا ہوگا)

س: دالوں کے ایک دانے میں دو دالیں کیوں ہوتی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
تا کہ کوئی ایک دال گل جائے۔

س) گھوڑا گھاس کیوں کھاتا ہے، انڈہ ڈبل روٹی کیوں نہیں کھاتا؟
 
بازار بازار پر منحصر ہے۔ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جیسا تناسب ہو۔

س: آج کل بازاروں میں سب سے سستا کیا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
سب سے سستا تو " دھکا " ہی ہے، جتنے چاہے کھا لیں۔

س) چائے نہ پینے سے کیا ہوتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
چائے جتنی بھی پی لیں کافی نہیں ہوتی۔ ;)

س) ٹیوب لائیٹ اور بلب کی روشنی میں کیا فرق ہے؟
 

سارہ خان

محفلین
وہ ہی فرق ہے جو انڈے کی زردی اور سفیدی میں ہے ۔۔۔

لڑکی کو جہیز کیوں دیا جاتا ہے شادی کے وقت ؟
 
تاکہ اس بات کا اظہار ہو سکے کے بعد میں ضرورت پرنے پر لڑکے کی کس حد تک مالی مدد کی جا سکتی ہے۔

س: لڑکیاں زیادہ یا لڑکے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top