سنگ ہوا کے کھیل رچانا بھول گئے

محمداحمد

لائبریرین
عزیزانِ محفل
آداب

آپ کی محفل میں نیا ہوں اور اپنی ایک غزل آپ کی خدمت میں پیش کررہا ھوں، امید ہے پسند آئے گی، آپ کی آرا کا انتظار رہے گا،

شکریہ

مخلص،
محمداحمد

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]شہزادے محمد احمد بہت شکریہ تم میرے بلانے پر یہاں آگئے ۔۔
انشا اللہ بہت لطف آئے گا یہاں۔۔
غزل پر بات آئندہ مراسلے میں ہوگی۔۔ فی الوقت تم اسے دوبارہ ٹائپ کر کے یہاں مدون کرلو۔۔
[/FONT]
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب

آپ کی شاعری پر رائے تو استاد صاحبان ہی دیں گے۔

محفل میں شمولیت آپ نے ڈیرھ سال پہلے کی تھی، آج پہلا پیغام آیا ہے، دوسرے پیغام کے لیے کتنا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا؟
 
مغزل

محفلین
قبلہ اس کی داد مجھے ملنے چاہیئے۔۔ کہ نومبر 2006 کے بعد انہیں دوبارہ یہاں لے آیا ہوں
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب محمد احمد۔ بہت اچھا لگا۔ اگر اسے لکھ کر پوسٹ کر دیں تو یہ نظم تلاش کرنے میں‌ آسان ہو جائے گی

ویسے اپنا مختصر سا تعارف تو کرا دیں اس جگہ جا کر

اور ہاں، محفل پر خوش آمدید

قیصرانی صاحب

بہت شکریہ، انشاء آللہ اس غزل کو لکھ کر پوسٹ کر دوں گا۔۔۔۔ آپ کی محبتوں کا شکریہ۔

خوش رہیے۔

مخلص
محمد احمد
 
محمداحمد

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]شہزادے محمد احمد بہت شکریہ تم میرے بلانے پر یہاں آگئے ۔۔
انشا اللہ بہت لطف آئے گا یہاں۔۔
غزل پر بات آئندہ مراسلے میں ہوگی۔۔ فی الوقت تم اسے دوبارہ ٹائپ کر کے یہاں مدون کرلو۔۔
[/FONT]

مغل بھائی

بہت شکریہ۔

اس فورم میں‌ تو بہت پابندیاں ہیں۔ یوں سمجھیے کہ

ع۔ بات پر یاں زبان کٹتی ہے :)

اچھا لگا یہاں دوبارہ آ کر ، بس وقت کی کمی کے باعث بہت سی دلچسپیاں رہ جاتی ہیں۔ کوشش کروں گا آتا رہوں۔

فی الحال اجازت۔

مخلص
محمد احمد
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید جناب

آپ کی شاعری پر رائے تو استاد صاحبان ہی دیں گے۔

محفل میں شمولیت آپ نے ڈیرھ سال پہلے کی تھی، آج پہلا پیغام آیا ہے، دوسرے پیغام کے لیے کتنا عرصہ انتظار کرنا پڑے گا؟

بہت شکریہ شمشاد صاحب،

میں نے یہ غزل فروری 2007 میں ہی پوسٹ کی تھی ۔ اس کے بعد یہاں آنا نہ ہو سکا۔ آج مغل بھائی نے بلایا تو یاد آیا کہ "یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے"

بہر کیف، آپ کی پوسٹ اور خیر مقدم کے لیے ممنون‌ہوں۔

اب انشاء اللہ آپ کو مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔۔۔

خوش رہیے۔

مخلص
محمد آحمد
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں جب تک آپ پلٹ کر نہیں آتے، میں مغل صاحب کا شکریہ ادا کر دوں۔ اور ہاں یہاں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، سوائے ان کے جن کا آپ نے رکن بننے وقت اقرار کیا تھا۔ آپ کو ایسا کیونکر لگا کہ یہاں بات کرنے پر زبان کٹتی ہے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
لیجے جناب روایت کی پاسداری کرتے ھوئے ہم نے یہ غزل یونی کوڈ میں بھی لکھ دی ہے۔۔۔

غزل

سنگ ہوا کے کھیل رچانا بھول گئے
شام ڈھلی تو دیپ جلانا بھول گئے

دل آنگن میں دھوپ غموں کی کیا پھیلی
جگنو آنکھوں میں مسکانا بھول گئے

تعبیروں کی تعزیروں کا خوف رہا
وہ سمجھے ہم خواب سنانا بھول گئے

صدیاں جیسے لمحوں میں آ ٹھہری ہوں
لمحے جیسے آنا جانا بھول گئے

جب قحطِ اجناس ٹلا احساس ہوا
بستی والے پھول اُگانا بھول گئے

سسکی سسکی ہونٹوں کو مسکان کیا
پلکوں پلکوں‌ باڑ لگانا بھول گئے

تیز ہوا کو خاک اُڑانا یا د رہا
بادل کیوں بارش برسانا بھول گئے

بے صبری یادیں رستے میں آن ملیں
ہم دیوانے گھر بھی جانا بھول گئے

بادِ صبا نے اور دریچے دیکھ لیے
ہم بھی احمد گیت سُہانا بھول گئے

محمداحمد

لائبریرین
چلیں جب تک آپ پلٹ کر نہیں آتے، میں مغل صاحب کا شکریہ ادا کر دوں۔ اور ہاں یہاں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، سوائے ان کے جن کا آپ نے رکن بننے وقت اقرار کیا تھا۔ آپ کو ایسا کیونکر لگا کہ یہاں بات کرنے پر زبان کٹتی ہے؟

شمشاد بھائی
آداب

غزل میں نے یونی کوڈ میں پوسٹ کر دی۔۔۔ یہاں پر 15 پوسٹس سے پیشتر پی ایم نہیں کرسکتے اور جناب 10 حروف سے چھوٹی پوسٹ مثلاً "شکریہ" نہیں ہو سکتی۔۔۔ لیکن یہ سب معمولی باتیں ہیں اور پابندیوں والی بات ازراہِ مزاق کہی تھی۔۔۔

آپ کی توجہ کے لئے ممنون ہوں۔۔۔

مخلص
محمد آحمد
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محمد احمد۔
اپنی شاعری دوبارہ ؁ائپ کرنے کی ضرورت نہیں، اگر ان پیج میں تائپ چدہ مواد ہے تو۔۔۔۔
کنورٹرس دستیاب ہیں۔
http://www.boriat.com/inpagetounicode/

الف عین
بہت شکریہ آپ کے خیرمقدمی کلمات کا اور سوفٹویر کے لنک کا۔۔۔

میں نے سوفٹویر ڈائون لوڈ تو کرلی لیکن اپنی نا لائقی کے باعث اُسے استعمال نہیں کر سکا۔۔۔

بہر کیف آپ کی عنایت کے لیے ممنون‌ ہوں۔

خوش رہیے۔۔۔

مخلص
محمد احمد
 
الف عین

لائبریرین
احمد۔۔ یہ کنورٹر اس طرح استعمال کیا جاتا ہے کہ پہلے ان پیج کی فائل ان پیج میں کھولی جاتی ہے۔ پھر اس میں متن سلیکٹ کر کے ان پیج سے کہنا ہوتا ہے کہ اس متن کو ’اکسپورٹ کیا جائے۔ یا کنٹرول آلٹ اور وائی دبائیں۔ تب اس متن کو ٹیکسٹ فائل کے طور پر محفوظ کر لیں۔
اب اس فائل کو ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر میں کھولیں اس فائل تک براؤز کرتے ہوئے۔ اور کنورٹ کا بٹن دبا دیں۔ یہ دو فائلیں بناتا ہے۔ ایک ایچ ٹی ایم ایل، اور ایک ٹیکسٹ جس کی ا ان کوڈنگ یو ٹی ایف 8 ہوتی ہے۔ کسی بھی فائل ستے متن کاپی پیہسٹ کر کے یہاں پوسٹ کر دیں۔ چاہے کسی کو ای میل سے بھیج دیں۔
 
الف عین،

بہت شکریہ، آپ نے اتنا خوب سمجھایا کے مجھ سے عقلمند کی بھی سمجھ آگیا۔ اور جناب میں ان پیج ٹیکسٹ کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

آپ کی کرم نوازی کے لیے ممنون و متشکر ہوں۔۔۔۔

مخلص
محمد آحمد
 
Top