سمت شمارہ 15، اقبال نمبر

الف عین

لائبریرین
اگر چہ اقبال کی برسی سے ایک دن کی تاخیر ہو گئی ہے کہ اقبال کی برسی کا دن ۲۱ اپریل ہے، اس مناسبت سے ’سمت‘ کا اقبال نمبر اب رلیز کیا جا رہا ہے۔ اس شمارے میں اقبال کے علاوہ شبنم رومانی، رفعت سروش اور مشفق خواجہ پر مضامین بھی یاد رفتگاں کے تحت شامل ہیں۔
http://samt.herokugarden.com
مکمل مشمولات کی فہرست اس طرح ہے،

اقبال

نذر اقبالؔ (نظم): ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
اقبال کے کلام میں ’’جبریل‘‘ اور ’’جبرئیل‘‘ اور ان سے وضع کی گئیں اصطلاحیں : محمد بدیع الزماں
تعلیماتِ اقبال : مولانا محمد علی جوہر
اقبال ایشیائی بیداری کا شاعر : پروفیسر عبدالحق
آفاق، آفاقی اور آفاق گیری کلام اقبال کی روشنی میں : محمدبدیع الزماں
اِقبال اور ہم : رحمت یوسف زئی
اقبالؔ کی شاعری میں قومی یکجہتی اور قدیم ہندوستانی تہذیب کی بازیافت : سید یعقوب شمیم (ایم اے عثمانیہ)
اقبال کی کہانی کچھ میری اور کچھ ان کی زبانی : ڈاکٹر ظہیرالدین احمد الجامعی
کیمبرج یونیورسٹی سے علامہ اقبال کو بی اے کی ڈگری : سعید درانی (کیمبرج)
اقبال منزل۔۔۔۔تباہی و بربادی سے دوچار : اشفاق نیاز
اقبال کو نوبل انعام کیوں نہیں ملا؟ : عارف وقار
اقبال در حضور آدم : غلام دستگیر رشید (ایم ۔اے )
اقبالؔ کی شوخیاں : ڈاکٹر سید تقی عابدی
خودی کو کر بلند۔۔۔ : ڈاکٹر عبد الحمید مخدومی
زبور عجم کی افتتاحیہ دعا (نظم) : علامہ اقبال ترجمہ: رؤف خیر
اک ذرا صبر (نظم): مظہر مہدی

یاد رفتگاں:

شبنم رومانی : فکاہیہ ادب کے شہسوار بھی ۔۔۔ : سمن بازید
شبنم رومانی : ڈاکٹر محمد علی صدییی
شبنم رومانی :: کچھ تاثرات : نعیم بازیدپوری
'تیرا جلال پردہ کشائے جمال تھا ' : مبارک شمیم
انتقالِ شبنم رومانی : تعزیتی پیغامات
شبنم رومانی : احمد علی برقی اعظمی
شبنم رومانی : غزلیں
آہ شبنم رومانی :
شبنم رومانی۔ منتخب اشعار
شبنم رومانی۔ خوب صورت شاعر، نفیس انسان : مضطر مجاز
مشفق خواجہ کی یاد میں : پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ
رفعت سروش ۔۔۔اردو ادب کا ایک منفرد حوالہ : محمد طارق غازی

خاکے
بغ دادی : ڈاکٹر ابنِ فرید (مرحوم)

رنگِ عقیدت
حمدیہ : ظفر اقبال
نعت: دھیان میں گم : ڈاکٹر ستیہ پال آنند

کہانی/ناول

انور علی شاہ کو اداس ہونے کے لئے کچھ چاہئے : مشرّف عالم ذوقی
پھیکے آم : آنند لہر
انتظار : ڈاکٹر بلند اقبال
مائل بکرم راتیں۔۔۔ چوتھی اور آخری قسط : اعجاز عبید

شعر و سخن: نظمیں

نظمیں : جینت پرمار
دھوپ سے مصافحہ : ثناء اللہ ظہیر

شعر و سخن: غزلیں

غزلیں : مظفر حنفی
غزلیں : عزیز نبیلؔ
غزل : مسعود مُنور
غزل : سلیمان جاذب
غزل : اقبال رحمت ترابی
غزل : عبدالغفار خان مختار

کتابیں، رسائل

فلک دریچہ شاعر: محمد عابد علی عابد : معید رشیدی
مخدوم، مرتب شجاعت علی ارشد،،مبصر: عقیل ہاشمی
مُٹھّی بھر جیون : سید انور جاوید ہاشمی
زخموں کی چاندنی (شاعری) : نام شاعر: محمد عبدالقدیر طاہرؔ مبصر: نادر المسدوسی
سَمت مضامین جاوید اختر بھٹی : م۔ ۔ م۔ مغل
حیاتِ جگرؔ۔ ایک مطالعہ : مصنف: قیسی الفاروقی تبصرہ نگار: شیخ محمد صوفی(جرنلسٹ)

اردو
زبانِ اُردُو (ترجمہ) : علّامہ اقبال
’سمت‘ کا تازہ شمارہٕ یہاں ہے:
http://samt.herokugarden.com
امید ہے پچھلے شماروں کی طرح اس کی بھی پذیرائی ہو گی۔
 

مغزل

محفلین
بہت بہت شکریہ بابا جانی میں کل ہی دیکھ چکا ہوں ۔، ایک بات کہنا چاہوں گاکہ ، کیاسمت کو کاغذ پر لانے کا کوئی خیال ہے ۔۔ آپ کا ؟؟ میرے خیا ل میں یہ نیک کام ہوگا۔؟؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
اعجاز صاحب سمت کے عارف وقار صاحب کے مضمون کے ساتھ کسی اور ہی شخصیت کی تصویر نظر آرہی ہے۔ یہ تصویر عارف وقار صاحب کی نہیں ہے۔ میں نے حال ہی میں حلقہ اربابِ ذوق کے اجلاس میں عارف وقار صاحب کی تصویر کھینچی تھی جو یہ رہی۔

عارف وقار
ArifWaqar.jpg

 

مغزل

محفلین
بابا جانی ایک زحمت:

سَمت [مضامین] جاوید اختر بھٹی
میرا نہیں بلکہ سید انور جاوید ہاشمی صاحب کے موئے قلم کا اعجاز ہے ، میں نے مذکورہ لڑی میں واضح کردیا تھا ، ٹیگ میں بھی سیدانور جاوید ہاشمی صاحب کا نام شامل ہے ، امید ہے آپ مدون کردیں گے ۔

مضمون کس کا ہے۔۔۔ عنوان سے کنفیوژن ہو رہا ہے۔۔ کیا ’سمت‘ کے لئے بھٹی ساحب کا مضمون ہے یہ؟

بابا جانی ۔۔ یہ مضامین پر مبنی کتاب ’’ سمت ‘‘ پر سید انور جاوید ہاشمی صاحب کا مضمون ہے ۔
اسے اپنے ’’ سمت ‘‘ میں شامل کرلیں ۔ دوسرا مضمون ’’ مٹھی بھر جیون ‘‘ وسیم قیصر کی غزلیات کے مجموعہ پر مضمون بھی سید انور جاوید ہاشمی کا ہے اسے بھی ہوسکے تو ’’ سمت ‘‘ میں شامل کرلیں ۔ والسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت شکریہ سر جی ویسے مغل بھائی ایک دفعہ پہلے میں یہ مشورہ دے چکا ہوں اس پر بہت گرم گرم بحث بھی ہوئی کچھ دوستوں نے کہا شروع ہونا چاہے لیکن جب ممبر بننے اور اخراجات کی بات آئی تو ؟؟؟
 

باذوق

محفلین
اقبالیات پر دورِ حاضر کا بہترین انتخاب ہے۔ شکریہ۔
لیکن محترم اعجاز صاحب ، آپ تازہ شمارہ ورڈ فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کے لیے کیوں مہیا نہیں کرتے؟ ورڈ فائل مل جائے تو موقع موقع سے آف لائن پڑھنے کی سہولت مل جائے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوبصورت شمارہ ہے اعجاز صاحب۔

اور ایک اور لاجواب شمارے کی اشاعت پر آپ کو اور سعود صاحب کو بہت مبارک باد!
 

محمداحمد

لائبریرین
اعجاز عبید صاحب،

سمت 15 "اقبال نمبر" کے اجرا پر بھرپور مبارکباد قبول کیجے۔ فی الحال سرسری ورق گردانی کی ہے اُمید ہے جلد ہی مضامین اور غزلیات سے فیضیاب ہونے کی مہلت میسر آجائے گی۔

یقیناً یہ اردو ادب کی بڑی خدمت ہے، اللہ رب العزت آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)
 

الف عین

لائبریرین
احباب کا شکریہ...
محمود.پرنٹ ورژن پر گفتگو ہو چکی ہے لیکن پیش رفت نہیں ہو سکی. اس کے علاوہ فی الحال سعود میاں کو ایک اور مشن در پیش ہے. تصویریں ساری ایک جگہ اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، اور وہاں سے Random تصویریں لینے کا نظم ہیں. کوشش کر رہے ہیں سعود کہ کسی دن جلد ہی صفحے کے مطابق تصویریں فراہم کی جائیں گی. فی الحال تو تم کو عارف وقار کی جگہ شبنم رومانی، مشفق خواجہ یا خود اقبال کی تصویر بھی نظر آ سکتی ہے. آج ہی سعود سے کہا ہے کہ فی الحال کم از کم ٹول ٹپ کا نظم کر دیں کہ تصویر پر ماؤس لے جانے پر معلوم ہو جائے کہ کس کی تصویر ہے. لیکن شمارے میں تاخیر کی وجہ سے اس غلطی کو قبول کر لیا ہے.
با ذوق. نظام یہ رکھا ہے کہ ہر پانچ شماروں کے بعد پچھلے پانچ شمارے ڈاؤن لوڈ کے لئے رکھے جائیں. ابھی شمارہ دس تک ہیں، انشاء اللہ اگلے شمارے 16 میں شمارہ 11 سے 15 تک ڈاؤن لوڈ کے لئے میسر ہوں گے
 

الف عین

لائبریرین
کیا کسی کو سمت کی سائٹ کھولنے میں مشکل ہوئی ہے۔۔۔ آج مجھے دو ای میلز ملی ہیں، لیکن میرے پاس تو سب ٹھیک ٹھاک ہے، ایک کینیڈا سے اور ایک انگلینڈ سے (میرے خیال میں( کہ سمت دستیاب نہیں ۔۔۔۔؟؟
 
سمت کا نیا شمارہ مبارک ہو!

ان احباب کا خاص کر شکریہ جو مجھے بھی اس مشن میں شامل سمجھتے ہیں۔ حالانکہ میرا اس میں بس اتنا رول ہے کہ شمارے کو جس قدر مؤخر کر سکوں کرتا ہوں۔

چاچو کل رات تصویروں میں فلٹر لگا رہا تھا اور بغیر مناسب ٹیسٹنگ کے مطمئن ہو گیا جس کے نتیجے میں سمت کی سائٹ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق رات کے لگ بھگ دو بجے سے صبح دس بجے تک ڈاؤن رہی۔ در اصل اس کا مرکزی صفحہ، فہرست اور رابطہ کے صفحات نہیں کھل رہے تھے بقیہ سب ٹھیک تھے۔ صبح آفس پہونچا ہوں تو ایک عدد ای میل میرے ان باکس میں یہی خبر لئے منتظر تھی اور میں نے فوراً اسے درست کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے سب کچھ ٹھیک ہونا چاہئیے۔

چاچو میں نے اقبال اور اردو والے زمروں میں اقبال کی تصویریں مخصوص کر دی ہیں اس کے علاوہ ہر جگہ رینڈم تصویریں دکھیں گی۔ اگر مزید کوئی اسپیسیفیکیشن ہو تو بتائیں۔
 
Top