تعارف سلام

میں ہوں ثمرینہ جبین، ماسٹرز کیا ہے اور فارغ ہوں آجکل، تعلق جنت نظیر پاک وطن سے ہے۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں یہاں آئی، مجھے جنھوں نے یہاں کی راہ دکھائی انکا شکریہ، نام ظاہر کرنے سے منع کیا ہے۔ امید ہیکہ آپ لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گذرے گا۔ شکریہ۔
 

!_-'TAMANNA'-_!

محفلین
جی آیاں نوں

ھمیں خوشی ھوئی کہ آپ نے اس فورم کا انتخاب کیا


اور یقینا آپ یہان خوشگوار وقت بسر کریں گی

ھیمشا خوش رہیں
 
ہم محفل میں ثمرینہ بٹیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے کہ ہمیں آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ محفل کی راہ دکھانے والے موصوف/موصوفہ کا بھی بہت بہت شکریہ۔

ویسے آپ کے نام سے ہمارا ایک عارضی مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
 

ساجد

محفلین
ثمرینہ جبیں ، محفل پہ خوش آمدید۔
جنت نظیر پاکستان کے کون سے شہر سے آپ کا تعلق ہے اور ماسٹرز کس مضمون میں کیا ہے؟۔
 

میر انیس

لائبریرین
خوش آمدید ثمرینہ صاحبہ آپ محفل میں یقیناََ اچھا اضافہ ثابت ہونگی۔ آپ کا تعلق کہیں کشمیر سے تو نہیں۔
 
Top