تعارف سلام علیک

لطیف

محفلین
سب سے پہلے تو میں شکریہ ادا کرنا چاہونگا کہ اور مبارک باد دینا چاہونگا ایک زبردست اردو سائٹ بنانے پر۔
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں کئی عرصے سے کوشش کررہا ہوں کہ اردو سافٹ وئیرجیسا ان پیج مجھے ایپل(apple) کےلئے مل جائے لیکن نہیں ملا۔ اب آپ جناب سے گزارش ہے کہ اگر موجود ہوتو مہربانی کرکے ایڈریس اور طریقہ بتادیجئے۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اور خوش آمدید۔ تکنیکی نوعیت کے سوالات آپ آئی ٹی کے سوال و جواب فورم میں پوچھ سکتے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق ان پیج صرف ونڈوز کے لیے لکھا گیا ہے۔ کسی زمانے میں میکنٹاش پر نستعلیق نظامی سوفٹویر کے بارے میں سنا تھا لیکن اس وقت گوگل سے تلاش کرنے پر اس کا کوئی ربط نہیں مل سکا۔
 

لطیف

محفلین
سلام علیکم۔
نبیل صاحب امید ہے کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ خیریت سے ہونگے اور دعاگو ہوں۔ بہت شکریہ آپکے تعاون کا۔
وسلام۔ دعا گو لطیف
 

مغزل

محفلین
عبد الطیف صاحب محفل میں خوش آمدید۔
اپنے تعارف سے نوازنے پر مشکور ہونے کا شرف حاصل کیجے ۔
 

لطیف

محفلین
سلام علیکم
مشکور ہوں ناچیز کویاد کیا۔ میرا نام لطیف عسکری ہے میں میلبورن آسٹریلیا میں رہتا ہوں۔ تعلق کوئٹہ پاکستان سے ہے آج کل یہی آباد ہوں۔ کام فوٹو گرافی کرتا ہوں۔ اور شکر ہے گزر بسر اچھا ہورہا ہے۔ معذرت خواں ہوں اگر گرائمر یا کوئی غلط لفظ استعمال ہو کیونکہ میں اہل زبان اردو نہیں ہوں۔
شکریہ
 

مغزل

محفلین
لطیف عسکری صاحب محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید میں خود اہلِ زبان نہیں ۔ فوٹو گرافی میرا بھی شغل ہے ۔ انشا اللہ آپ سے سیکھنے کو ملے گا۔
 

لطیف

محفلین
میں بھی اتنا ماہر نہیں لیکن جتنا مجھے آتا ہےانشااللہ ضرور کبھی بھی پوچھ سکتے ہیں آپ۔
 

لطیف

محفلین
میں آسٹریلیا میں تقریبآ 5 سال سے زیادہ کا عرصہ ہوتاہے۔
درویش صاحب جب بھی پوچھنا ہو پوچھ سکتے ہو۔
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ لطیف بھائی
پہلی بات تو یہ بتائیں کہ یہ کیا ماجرا ہے کہ میرے پاس 125KBکی تصاویر آتی ہیں اور ان کی کوالٹی لاجواب ہوتی ہے جبکہ ادھر ہماری 2 ایم بی کی تصاویر بھی ویسی نہیں ہوتی، یہ کوئی کیمرے کا کمال ہے یا پھر کچھ اور ہی ہے؟
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم لطیف صاحب
محفل میں خوش آمدید امید ہے آپکا وقت یہاں اچھا گزرے گا
تصاویر کھینچنا اور اسکے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ہمیں بھی شوق ہے
امید ہے آپکی کھینچی ہوئی تصاویر دیکھنے کو ملینگی
 

لطیف

محفلین
آپ سب کی محبت کا بہت بہت شکریہ میں ہمیشہ کوشش کرونگا کہ آتا رہوں لیکن کھبی کبارمصروفیت کی وجہ سے دیر ہوجائے تومعذرت چاہونگا۔
درویش صاحب اس میں کیمرے کا بھی کمال ہے زیادہ تر کوالٹی لینس پر منحصرہے اور دوسری بات اگر آپ زوم کرتے ہیں اگر آپٹیکل زوم ہے تو درست ہے اگر ڈیجیٹل زوم ہے تو وہ کوالٹی کو اتنا ہی خراب کرتا جاتا ہے جتنا آپ زوم کرتے جائینگے۔ اور اگرآپ اپنے کیمرے کانام اورماڈل بھی تحریر کریں تو اور زیادہ آسانی ہوگی وجہ بتانے میں۔ شکریہ۔
کچھ تصاویر اس سائیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
www.aazragi.yolasite.com
وسلام
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ
میرے پاس تو Cannon Digital Ixyہے جو 6 میگا پکسل کا ہے اس کا رزلٹ تو ٹھیک ہی ہے پر جب اس کو developکروایا جائے تو عموما منہ کے رنگ کافی کالے ہوجاتے ہیں اس کی سیٹنگ سپر فائن پہ ہے
پر میں اپنے کیمرے کے بات نہیں کررہا تھا عمومی تجربہ جو مجھے ہے اس کی بات کررہا تھا
 

لطیف

محفلین
سلام علیکم
درویش صاحب کینن کےکیمرے تو اچھے ہیں اور رزلٹ بھی اچھا ہے۔ عمومآ آپ میرے خیال میں آٹو پر تصاویر لیتےہونگے۔آٹو میں یہ ہے کہ جب آپ فوکس پوائنٹ کو زیادہ روشن علاقے میں فوکس کرتے ہیں وہ اسی روشنی کے مطابق اپرچر کو کھولتا ہے۔ اگر فوکس پوائنٹ زیادہ روشن علاقے میں فوکس ہوجائے تو تصاویر تاریک آجاتا ہے اور اگرتاریک علاقے میں فوکس کیا جائے مطلب جسم کے کسی تاریک حصے پر فوکس پوائنٹ پر فوکس کریں تو تصاویر روشن آئےگا۔ بات جو دوسرے تصاویر کا کرتے ہیں آپ تو تصاویر جو اچھی کوالٹی کا ہو تو اگر فوٹوشاپ میں اسکی سائز چھوٹا کیا جائے تو اسکی کوالٹی خراب نہیں ہوگا۔ صرف سائز چھوٹا ہوگا۔ جو سائیٹ میں نے آپ کو ارسال کیا تھا وہ سب میری کھینچی ہوئی تصاویرہے۔ جو کہ کچھ آسٹریلیا میں ہے اور زیادہ تر کوئٹہ کا ہے۔
 

بلال

محفلین
لطیف صاحب اردو محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
ویسے ان پیج کی طرح کے ایپل کے لئے کسی سافٹ ویئر کا تو نہیں پتہ۔ البتہ اگر آپ اردو کی تنصیب کرنا چاہیں اور ہر جگہ آسانی سے اردو لکھنا چاہے تو اس کے لئے یہ ربط کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 

لطیف

محفلین
سلام بلال صاحب
بہت بہت شکریہ۔ جو ربط آپ نے ارسال کی تھی وہ بھی کام نہیں کررہا کیونکہ keylayout. ہے جبکہ اپیل کیلئے dmg. چاہیئے۔ میں نے کافی کوشش کی لیکن کام نہیں کیا۔ پھر بھی مدد کے لیے بہت بہت شکریہ۔
 

mfdarvesh

محفلین
سلام علیکم
درویش صاحب کینن کےکیمرے تو اچھے ہیں اور رزلٹ بھی اچھا ہے۔ عمومآ آپ میرے خیال میں آٹو پر تصاویر لیتےہونگے۔آٹو میں یہ ہے کہ جب آپ فوکس پوائنٹ کو زیادہ روشن علاقے میں فوکس کرتے ہیں وہ اسی روشنی کے مطابق اپرچر کو کھولتا ہے۔ اگر فوکس پوائنٹ زیادہ روشن علاقے میں فوکس ہوجائے تو تصاویر تاریک آجاتا ہے اور اگرتاریک علاقے میں فوکس کیا جائے مطلب جسم کے کسی تاریک حصے پر فوکس پوائنٹ پر فوکس کریں تو تصاویر روشن آئےگا۔ بات جو دوسرے تصاویر کا کرتے ہیں آپ تو تصاویر جو اچھی کوالٹی کا ہو تو اگر فوٹوشاپ میں اسکی سائز چھوٹا کیا جائے تو اسکی کوالٹی خراب نہیں ہوگا۔ صرف سائز چھوٹا ہوگا۔ جو سائیٹ میں نے آپ کو ارسال کیا تھا وہ سب میری کھینچی ہوئی تصاویرہے۔ جو کہ کچھ آسٹریلیا میں ہے اور زیادہ تر کوئٹہ کا ہے۔

بہت شکریہ
مطلب یہ ہوا کی مجھے منیؤل سیٹنگ پہ تصاویر لینی چاہیں؟
اور فوٹو شاب میں تصویر کا سائزچھوٹا کرنے کی یہ مہارت اب آپ سے سیکھنی ہے
کب سیکھائیں گے اور کیا کھائیں گے :)
 
Top