سعودی عرب میں گاڑی چلاتی دو خواتین پکڑی گئیں

شمشاد

لائبریرین
ذیشان بھائی سعودی عرب میں سعودی خواتین تو کیا غیر ملکی خواتین بھی بازاروں میں ایسے نہیں گھومتی نظر آتیں جیسے پاکستان میں بازاروں میں نظر آتی ہیں۔

یہاں بہت بڑے بڑے مال ہیں جن میں دنیا جہان کی ہر چیز مل جاتی ہے۔ ان کے اندر آپ کو ہر خاتون گھومتی پھرتی نظر آئے گی۔ زیادہ تر خواتین شام کے بعد ان مارکیٹوں میں آتی ہیں۔ کیونکہ مرد حضرات دن میں دفاتر یا کاروبار میں مصروف ہوتے ہیں۔

بہت ساری خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کے گھر کا کوئی فرد انہیں کسی ایسے مال میں چھوڑ جاتا ہے اور پھر وقت مقررہ پر انہیں واپس لے جاتا ہے۔
بہت ساری خواتین ڈرائیور کے ساتھ آتی ہیں۔
بہت سے مال ایسے ہیں جہاں شام کے وقت بغیر فیملی کے اکیلے مردوں کو مال میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔

مزید یہ کہ یہاں ٹیکسی میں کوئی بھی خاتون اگلی سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتی۔ کیا ایسا قانون دنیا کے کسی اور ملک میں ہے؟
 
محب اردو

محفلین
لیکن اس مسئلے میں سعودیہ کے علماء تنہا نظر آتے ہیں۔۔۔ اور میرا خیال ہے وہاں کے بھی چند ہی علماء اس کام سے منع کرتے ہوں گے۔
ورنہ پوری دنیا میں اور بھی بہت سارے علماء ہیں۔۔۔ جن میں سے کسی کا فتوی آج تک نہیں دیکھا گیا؟
کیا سعودیہ کے علماء کا فہم دین باقیوں سے فرق کرتا ہے؟
باقی عوام کی جو بات اگر آپ کر رہے ہیں تو میرا خیال ہے وہاں کی اکثر یتی عوام اس کام کے حق ٰ میں ہونگے۔۔۔ نہ کے مخالف۔ّ
’’ ہوں گے ‘‘ آپ کا خیال ہے جس کا حقیقت کے مطابق ہونا ضروری نہیں ۔
علماء کے فہم دین میں فرق ہوسکتا ہے ۔ یہ کوی اچھنبے کی بات نہیں ۔ خود سعودیہ کے اندر کئی ایسے مسائل میں جن میں ان کے علماء کی رائے مختلف ہے ۔
لیکن علماء کے اختلاف کو دلیل بناکر کر احکام و مسائل کو نہ قابل عمل قرار دینا یہ کسی بھی عالم دین کی رائے نہیں ہے ۔
اگر کسی نے اس مسئلے میں سعودی علماء کے فتوی کی مخالفت کی بھی ہے تو ۔
میرا سوال بڑا سیدھا سا ہے۔ کہ کیا خواتین سعودی عرب میں شاپنگ کے لئے یا پھر کسی اور مقصد کے لئے اکیلی باہر نکل سکتی ہیں؟

اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو اس سے کیا فرق پڑے گا کہ وہ پیدل جا رہی ہے یا پھر ڈرائیو کر کے جا رہی ہے؟
اسی سے ملتا جلتا سوال ایک بھائی نے پہلے بھی رکھا تھا :
کیا گھر سے مارکیٹ یا سکول یا دفتر تک جانا سفر ہے؟
جس کے بارے گزارش کی گئی تھی کہ :
جب اجازت ملے گی تو کوئی دور جانے کے لیے پہلے اجازت لینے نہیں آئے گا ۔ ابھی اتنی سختی ہے تو یہ حال ہے ذرا ڈھیل دے دی گئی تو اللہ جانے کیا بنتا ہے ۔ پھر بعد میں لوگ کہیں گے جناب ہمیں بار بار روک کر پوچھا جارہا ہے کہ آپ طویل سفر پر ہیں یا قصیر پر ۔ جو چیز بڑے فساد کی جڑ بن سکتی ہو اس کو ممکن حد تک روکنا چاہیے ۔ اور ویسے بھی قانوں دو جمع دو چار ہی ہو تو چل سکتا ہے ۔
 
آخری تدوین:

محب اردو

محفلین
نہیں مجھے بالکل پلے نہیں پڑا کہ خواتین کو کار چلانے سے روک کر کس برائی کا خاتمہ ہو گا۔
اس سے بہت ساری برائی جنم لیتی ہیں مثلا :
1۔ عورت کے پردہ میں خلل واقع ہوتا ہے ۔
2۔ جب ایک عورت گھر سے اکیلی گاڑی پر نکلے گی تو اغواء ( ہونے اور کرنے ) کے مواقع بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں ۔
3۔ گاڑی کے خراب ہونے کی صورت میں مردوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا پڑے گا ۔ یہی حال ورکشاب اور دیگر جگہوں پر ہوگا ۔
اس طرح کے بہت ساری چیزیں ہیں جو ذرا سا غور کرنے پر ہرآدمی کے ذہن میں آسکتی ہیں ۔
یہ الگ بات ہے کہ ہمارے ہاں ’’ برائی اور اچھائی ‘‘ کا معیار الگ ہے اس لیے ہم اس طرح کی چیزوں کو اہمیت نہیں دیتے ۔
 
قیصرانی

یعنی سیدھے الفاظ میں
مردوں کو پٹہ نہیں ڈالا جا سکتا، اس لئے عورتوں کو قید کر دو :)
 
محب اردو

محفلین
یعنی سیدھے الفاظ میں
مردوں کو پٹہ نہیں ڈالا جا سکتا، اس لئے عورتوں کو قید کر دو :)
مسکراہٹ ۔
ایک بزرگ ( غالبا شیخ سعدی ) کے بارے میں سنا ہے کہتے ہیں ایک جگہ سے گزر ہوا وہاں ’’ کتے ‘‘ کھلے اور ’’ پتھر ‘‘ بندھے ہوئے تھے ۔
جس کا جیسے زور چلتا ہے چلا لیتا ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
اس سے بہت ساری برائی جنم لیتی ہیں مثلا :
1۔ عورت کے پردہ میں خلل واقع ہوتا ہے ۔
2۔ جب ایک عورت گھر سے اکیلی گاڑی پر نکلے گی تو اغواء ( ہونے اور کرنے ) کے مواقع بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں ۔
3۔ گاڑی کے خراب ہونے کی صورت میں مردوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا پڑے گا ۔ یہی حال ورکشاب اور دیگر جگہوں پر ہوگا ۔
اس طرح کے بہت ساری چیزیں ہیں جو ذرا سا غور کرنے پر ہرآدمی کے ذہن میں آسکتی ہیں ۔
یہ الگ بات ہے کہ ہمارے ہاں ’’ برائی اور اچھائی ‘‘ کا معیار الگ ہے اس لیے ہم اس طرح کی چیزوں کو اہمیت نہیں دیتے ۔
بڑی ہی دور فہم اور ذُدہضم منطقیں پیش کیں آپ نے ۔ دل خوش ہوگیا ۔ کافی دنوں بھی کھل کر ہنسا ہوں ۔ شکریہ ۔
 
محب اردو

محفلین
سلسلہ جاری رکھیئے کہ ایسے سنجیدہ موضوعات پر کچھ مزاح بھی ہونا چاہیے ۔ :)
ہم نے تو ’’ مزاحیات ‘‘ کے ڈھیر لگادیے ہیں اب آپ کو ذرا سنجیدہ بات کا موقع دیتے ہیں پھر جب بوریت محسوس ہونے لگی تو ہم آپ کے لیے ’’ مزاح ‘‘ لے کر حاضر ہو جائیں گے ۔
 
حسینی

محفلین
ویسے اس سعودی خاتون کے بارے کیا نظریہ ہے جن کا نام ندى معيض القحطاني ہے اور شام میں خودکش حملہ کرنے ٰ بغیر کسی محرم کے پہنچ گئی ہے۔ اور داعش کے "جہادیوں" کے ساتھ ملحق ہوگئی ہے۔
اس کے بارے سعودی علماء کا کیا فتوی ہوگا؟
03qpt962.jpg

http://www.alquds.co.uk/?p=110069
 
اس طرح ایک تصویر لگا کر آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ اس طرح تو کوئی کچھ بھی اٹھا کر کسی بھی عنوان سے لگا دے؟
 
حسینی

محفلین
اس طرح ایک تصویر لگا کر آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ اس طرح تو کوئی کچھ بھی اٹھا کر کسی بھی عنوان سے لگا دے؟
لگتا ہے ُ آپ نے نیچے والا ربط نہٰیں دیکھا۔۔۔۔ اور مفت میں ناپسند کا بٹن دبا بیٹھے۔
لنک پر کلک کیجیے۔۔۔۔ القدس العربی اخبار کا حوالہ ملے گا۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے عربی نہیں آتی اور نہ ہی ایسے اخبار کو فالو کرنا چاہتا ہوں جو اس طرح کی باتیں پھیلاتا ہے۔ کیا آپ کی عقل تسلیم کرتی ہے کہ ایک لڑکی جو حجاب اور پردہ کرتے ہوئے جہاد پر گئی ہوئی ہے، وہ اس طرح اپنی تصویر کھینچوا کر اخباروں میں چھپواتی پھرے گی؟
 
اچھا تو آپ کو یقین نہیں آرہا۔۔۔؟؟ جو پہلے اتنی خواتین جہاد النکاح کے نام پر گئی تھیں اور حاملہ ہو کر واپس آئی تھیں۔۔۔ جس کی تصدیق تیونس کے وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں کی تھی اس پر بھی آپ کو یقین نہیں آیا ہوگا۔
بہر حال اس خبر کی بھی تصدیق جلد آپ کو ہو جائے گی۔
القدس العربی اخبار لندن سے چھپنے والا معتبر عربی اخبار ہے۔۔۔ اور شامی نظام سے زیادہ وہاں کی اپوزیشن کی حامی ہے۔
 
ملائکہ

محفلین
اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ آج کے مسلمان مرد حضرات (کچھ) یہ سمجھتے ہیں کہ اگر اپنا ایمان مکمل کرنا ہے تو ان سے ریلیٹڈ خواتین (ماں ، بہن ، بیوی یا بیٹی ) کو پوری اسلام کی شکل میں ڈھال دیں کیونکہ آخرت والے دن انھیں انکا بھی جواب دینا پڑیگا۔۔ لیکن اتنی سمپل سی بات سمجھ نہیں آتی کہ وہ اپنے اعمال کے جواب دہ ہے اور دوسرے انسان اپنے اعمال کا جوابدہ، آپ آرام سے اچھی بات بتا دیں اور دوسرے انسان کو خود موقع دیں فیصلہ کرنے کا۔۔۔

اسلام صرف یہ نہیں ہے کہ عورتوں کو ہی بتاتے رہیں کہ انھیں کیا کرنا چائیے کیا نہیں ، اسلام اس سے بڑھ کر بہت اچھی چیز ہے پیلیز۔۔

آئی ایم فیڈ اپ ناؤ
 
آخری تدوین:

محب اردو

محفلین
ویسے اس سعودی خاتون کے بارے کیا نظریہ ہے جن کا نام ندى معيض القحطاني ہے اور شام میں خودکش حملہ کرنے ٰ بغیر کسی محرم کے پہنچ گئی ہے۔ اور داعش کے "جہادیوں" کے ساتھ ملحق ہوگئی ہے۔
اس کے بارے سعودی علماء کا کیا فتوی ہوگا؟
03qpt962.jpg

http://www.alquds.co.uk/?p=110069
اس خبر کا ۔ اگر درست بھی ہے ۔ تو موضوع سے کیا تعلق ؟
 
کیونکہ مجھے ابھی تک قرآن و سنت سے ابھی تک خواتین کی ڈرائیونگ کے خلاف کوئی بات نہیں پہنچی (کسی مستند ذریعے سے) اس لئے میں اس کے خلاف نہیں ہوں۔ البتہ کئی سڑک پر ڈرائیونگ کے دوران خواتین ایسی ڈرائیونگ ایسی حرکتیں کرتی ہیں کہ سوچتا ہوں کہ ان پر ڈرائیونگ کی پابندی ہونی چاہئیے۔ (ان کی نامعقول ڈرائیونگ کی وجہ سے)
 
Top