سری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا:ٹیسٹ سیریز

بھلکڑ

لائبریرین
دل لنکا لنکا ہونے کے بعد عبداللہ محمد تو شاید انٹرنیٹ کی دُنیا سے دور تشریف لے گئے! :)
سری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا۔ ٹیسٹ سیریز: تیسرا ٹیسٹ: کولمبو۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد 17 ویں اوور میں 26 کے مجموعی اسکور پر اپنی 5 وکٹیں کھو دیں۔
ڈوبتی لنکا کو ڈی ایم ڈی سلوا اور چندی مل نے سہارا دیا اور 211 کی ساجھے داری بنا کر 237 پر ڈی سلوا بھی پیا دیس سدھا گئے۔
دوسرے روز کے جاری کھیل میں سری لنکا
120اوورز میں اس وقت 299 پر 7 وکٹیں کھو چکا ہے۔
چندی مل ×106
پریر ا ×16
 
دوسری وکٹ کی شاندار شراکت کے بعد آسٹریلیا پر ہیراتھ نے قابو پا لیا۔
آسٹریلیا صرف 24 رنز کی برتری حاصل کر سکا۔
ہیراتھ کی 6 وکٹیں
 
دل روان پریرا صاحب ٹوئنٹی 20 کھیلنے آئے تھے۔ پہلے ہی اوور میں 2 چوکے لگا کر آؤٹ۔
8 رنز پر 1 آؤٹ۔
یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان نمبر ون بنے
 
کوشال مینڈس نے ہاتھ پر ٹانکوں کے ساتھ بہت ہی عمدہ اننگ کھیلی ہے۔
یوں تو 288 رنز کافی ہیں لیکن لنکا شائد 300+ کا ٹارگٹ سیٹ کرن چاہے گا اور ساتھ ہی دوسری گیند ہی آپشن بھی پاس رکھنی ہوگی۔
اب دیکھتے ہیں میتھیوز کیا کرتا ہے؟
 
لنچ کا وقفہ آسٹریلیا 77-1
شان مارش کے آؤٹ ہونے کے بعد اب میچ میں ٹوئسٹ پیدا ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
کم از کم 61 مزید اوورز میں247 مزید رنز بنانے ہیں۔
 
Top