سری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا:ٹیسٹ سیریز

چونکہ ہر طرف ٹیسٹ کرکٹ کا سیزن جاری ہے تو تیسری جانب کینگروز بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سری لنکا پہنچ چکے ہیں۔
سری لنکااور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائینگے۔ افتتاحی میچ 24 جولائی سے شروع ہوگا۔
لنکنز ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف کارگردگی کے بعد ان سے اچھے کھیل کی امید چہ معنی دارد۔ البتہ ہوم کنڈیشن سے فائدہ لیکر وہ آسٹریلینز کو چت کر سکتے ہیں۔
اپنی تو تمام تر ہمدردیاں "سری لنکا " کیساتھ ہیں۔ البتہ لنکنز مہمان نوازی کے چکروں میں پڑ جائیں تو الگ بات ہے۔
 
چوتھے روز کے اختتام پر
پہلی اننگ
لنکا 117 آل آؤٹ
آسٹریلیا213
دوسری اننگ
لنکا 353
آسٹریلیا 83-3
آسٹریلیا کو میچ کے آخری روز 185 رنز مزید فتح کے لئے درکار۔

دوسری اننگ میں کوسل مینڈس نے کیا ہی شاندار اننگ کھیلی ہے۔ اس اننگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی۔
 
بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہو ا لیکن پھر بھی ہیراتھ نے تقریباً آسٹریلیا کا دھڑن تختہ کر دیا ہے۔
محض 3 وکٹس باقی ہیں جبکہ ابھی مزید127 رنز جوڑنے ہیں کینگرووز کو جیتنے کے لئے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ہو سکتا ہے یہ کسی قسم کا کوئی ریکارڈ بن رہا ہو، نویں وکٹ کی شراکت میں آسڑیلیا کے بیٹسمینوں نے ابھی تک 26 اوورز کھیل کر صرف چار رنز بنائے ہیں۔
 

حسیب

محفلین
سری لنکا نے 106 رنز سے میچ جیت لیا
یہ سری لنکا کی آسٹریلیا کی خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری فتح ہے
 

حسیب

محفلین
ہیراتھ نے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں
جبکہ جیت کا اصل سہرا کوشال مینڈس کے سر پہ ہے جنہوں نے ایک ایسی وکٹ پہ 176 رنز کی اننگز کھیلی جہاں کوئی دوسرا کھلاڑی 55 رنز سے آگے نہ بڑھ سکا
 
ہو سکتا ہے یہ کسی قسم کا کوئی ریکارڈ بن رہا ہو، نویں وکٹ کی شراکت میں آسڑیلیا کے بیٹسمینوں نے ابھی تک 26 اوورز کھیل کر صرف چار رنز بنائے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 17 یا اس سے زائد اوورز مسلسل میڈن ہوئے ہیں۔
Hazlewood is Australia's last man. A slip, gully, silly point, leg slip, leg gully, short leg and a second leg gully

کیا منظر ہے
خوبصورت ترین مناظر میں سے ایک۔
 
او کیفی جو سیریز سے باہر ہوچکا، جس کی واپسی کی ٹکٹ کٹ چکی،ریپلیسمنٹ کا اعلان ہو چکا بلکہ لنکا کے لئے بورڈنگ بھی ہو چکی۔
نے ایک دفعہ لنکا کے سانس خشک کر دیے تھے ۔
 

حسیب

محفلین
او کیفی جو سیریز سے باہر ہوچکا، جس کی واپسی کی ٹکٹ کٹ چکی،ریپلیسمنٹ کا اعلان ہو چکا بلکہ لنکا کے لئے بورڈنگ بھی ہو چکی۔
نے ایک دفعہ لنکا کے سانس خشک کر دیے تھے ۔
اگر دونوں ساتھ ساتھ سکور بھی بناتے رہتے تو میچ زیادہ دلچسپ ہو جانا تھا. جب مطلوبہ رن سو سے کم رہ جائے تو بولنگ کرنے والی ٹیم فرسٹریشن میں آنا شروع ہو جاتی ہے
 
Top