سرحد کے اس پار * تبصرہ جات

فلسفی

محفلین
’’کراچی تو انگلینڈ میں ہے نا۔‘‘ جلا کٹا طنزیہ جواب آیا۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
معلوم نہیں ابا نے کن کن لوگوں کو فون کھڑکا دیا تھا، ان سے کیا کیا معلومات حاصل کی تھیں۔ اتنی دور بیٹھ کر باپ کا اولاد کے لیے فکر مند ہونا لازمی بات تھی۔ ابھی بھی اجازت دے رہے تھے لیکن لہجے میں تشویش واضح طور پر محسوس کی جارہی تھی۔
آہ، ہم اس احساس کو بچپن میں ہی کھو چکے ہیں، جب ساتویں جماعت میں تھا تو ابا جی (میں ابو کہا کرتا تھا) دار فانی سے کوچ فرما گئے تھے۔ اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔
’’ تمہارا تو سارا خاندان ہی باؤلا ہے۔‘‘ اشارہ واضح طور پر سسرال کی جانب تھا۔
کہانی گھر گھر کی :laughing:

سید صاحب بہت خوب لکھتے ہیں۔ اللہ کرے زور قلم زیادہ۔
 

سید عمران

محفلین
آپ کے تینوں مراسلے الگ الگ ریٹنگ کے حق دار ہیں:
پر مزاح!!!
آہ، ہم اس احساس کو بچپن میں ہی کھو چکے ہیں، جب ساتویں جماعت میں تھا تو ابا جی (میں ابو کہا کرتا تھا) دار فانی سے کوچ فرما گئے تھے۔ اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔
غم ناک!!!

دوستانہ!!!
 

فلسفی

محفلین
میں عام طور پر قسط وار تحریر نہیں پڑھتا۔ خامخواہ کا تجسس دماغ کو جکڑے رکھتا ہے۔ لیکن سید صاحب آپ کی تحریر اور انداز بیاں اعصاب پر سوار ہورہے ہیں۔ حیرت ہے اتنا اچھا لکھتے ہیں پھر بھی سارا وقت محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی سے الجھنے میں ہی ضائع کردیتے ہیں۔ حضرت اسی طرف توجہ رکھیے ان شاءاللہ بہت نام ہوگا۔
 

م حمزہ

محفلین
۔ جس پر ان شہروں کی تفصیلات تھیں جہاں کے ویزہ کے لیے ہم نے اپلائی کیا تھا۔ ان میں دو جگہیں شامل نہیں تھیں، بمبئی اور جے پور!!!
کیا آج بھی آپ لوگوں کو وہاں بھارتی سفارتخانے میں ان تمام جگہوں کے نام بتانے پڑتے ہیں جن جگہوں کی "زیارت" کرنے کے آپ متمنی ہوتے ہیں؟
 

شکیب

محفلین
کیا غضب کا رواں انداز تحریر ہے۔۔۔ سبحان اللہ مفتی صاحب!
میری مانیں تو فکشن میں بھی کود پڑیں۔
عوام کو سیدھی سادی اصلاح پسند نہیں آتی۔ کہانیوں میں لپیٹ کر جو پلاؤ پی لیتے ہیں۔
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب عمران بھائی، یہ سفرنامہ تو خاصا ڈرامائی ہے۔ :) اصل لطف تو تب آئے جب آپ سفرنامے کے اختتام پر کچھ تصاویر کا اشتراک بھی کریں۔ :)
اختتام سے پہلے بھی کر سکتے ہیں۔ :heehee:
 
داستان کو بیان کرنے کا انداز نہایت ہی منفرد اور اعلی ہے۔ کمال ای کیتی جارہے او جناب۔
میرے ولوں وڈی جئی شاباششششششششششششششششششش جے۔چھیتی چھیتی ٹورو ھن۔:)
 

سید عمران

محفلین
کیا آج بھی آپ لوگوں کو وہاں بھارتی سفارتخانے میں ان تمام جگہوں کے نام بتانے پڑتے ہیں جن جگہوں کی "زیارت" کرنے کے آپ متمنی ہوتے ہیں؟
جی ہاں ۔۔۔
تمام جگہوں کے نام۔۔۔
یعنی شہر کا نام، گھر کا پتا اور رشتہ دار سے کیا تعلق ہے۔۔۔
اب تو سنا ہے اور سختی ہوگئی ہے۔۔۔
جانے والے بتاتے ہیں کہ اب انڈین سیکیورٹی والے باقاعدہ ان پتوں پر جا کر تصدیق کرتے ہیں کہ آپ کے یہ مہمان پاکستان سے آرہے ہیں، کیا آپ واقعی ان کے رشتے دار ہیں اور کیا آپ ان کی ضمانت بھی دیتے ہیں۔۔۔
اس کے بعد کہیں جاکر ویزہ دیتے ہیں!!!
 
Top