سولھویں سالگرہ سب محفلین سے گزارش ہے کہ اپنے لکھے ہوئے ایک شعر کی ویڈیو یا آڈیو بنا کر یہاں پیش کریں

ہماری غیر موجودگی میں لگ ہی نہ جائے محفل۔۔۔
کیسے بھائی ہیں آپ قدیر بھائی۔ بھول ہی گئے دو دن میں۔
نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے یاسمیں بہن آپ تو محفل کی فعال رکن ہیں آپ کو تو ہر کوئی یاد رکھتا ہوگا
 
چلیں شروعات ہم کر دیتے ہیں ... گو یہ تازہ ریکارڈنگ نہیں... گزشتہ برس ایک دوسرے مراسلے میں لگائی تھی مگر پرائیویسی سیٹنگ ہٹانا بھول گیا تھا تو کسی نے سنی نہیں :)

وقت نہیں ملا سُننے کا ڈیوٹی کا وقت ہوگیا ہے آکر سُنوں گا اگر زندگی رہی تو۔۔۔
 

فاخر

محفلین
لیجئے ! حکم کے مطابق آزاد نظم کی ایک ویڈیو پیش خدمت ہے۔
اس میں آواز بھی اپنی ہے ، چہرہ بھی اپنا ہے اور نظم بھی اپنی ہی ہے ۔
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
شاید گیارہویں یا غالباً بارہویں کے اردو کورس میں "پاکستان بن گیا" ناول کا جو اقتباس کورس میں شامل تھا اس میں ہیرو، ہیروئین کو دیکھ کر یہ شعر پڑھتا رہتا تھا۔

آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں
تو ہائے گل پکار میں چلاؤں ہائے دل

کیونکہ ہمیں باوزن اور بحر کے ساتھ شاعری تو آتی نہیں، سو ہم قدیر بھائی کے نام یہ شعر کیے دیتے ہیں۔ وہ وڈیو بنا کر اپ لوڈ کر دیں۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
لیجئے ! حکم کے مطابق آزاد نظم کی ایک ویڈیو پیش خدمت ہے۔
اس میں آواز بھی اپنی ہے ، چہرہ بھی اپنا ہے اور نظم بھی اپنی ہی ہے ۔
بہت عمدہ بھائی ۔ ۔ نظم اور جوشیلا انداز ۔ آواز کا اتار چڑھاؤ اور چہرے کے تاثرات ۔ ۔ سب ہی اعلی ۔ ماشااللہ
 
Top