سولھویں سالگرہ سب محفلین سے گزارش ہے کہ اپنے لکھے ہوئے ایک شعر کی ویڈیو یا آڈیو بنا کر یہاں پیش کریں

چلیں شروعات ہم کر دیتے ہیں ... گو یہ تازہ ریکارڈنگ نہیں... گزشتہ برس ایک دوسرے مراسلے میں لگائی تھی مگر پرائیویسی سیٹنگ ہٹانا بھول گیا تھا تو کسی نے سنی نہیں :)

میں نے ابھی آپ کی یہ آڈیو شعروشاعری سُنی بہت ہی خوب کہا آپ نے کہ
"حالِ دل اُن کو سُنایا دیر تک
پھر بھی کچھ سمجھا نا پایا دیر تک"
 
لیجئے ! حکم کے مطابق آزاد نظم کی ایک ویڈیو پیش خدمت ہے۔
اس میں آواز بھی اپنی ہے ، چہرہ بھی اپنا ہے اور نظم بھی اپنی ہی ہے ۔
بیگ گراونڈ میوزک تھوڑا ہلکا رکھنا چاھئیے تھا باقی سب بہت اچھا ہے شکریہ شئیر کرنے کے لئے
 
کیوں ہے آنچل میں تیرے اب تک نمی
کیا میں کل شب یاد آیا دیر تک

واہ راحل بھائی زبردست۔۔۔
ساری غزل لاجواب۔ جیتے رہئیے۔
آپ بھی کچھ ارشاد فرمادیں
آپ کی شاعری کے منتظر ہیں ہمارے اردو محفل کے شرکا
کہ گل یاسمیں بہن کب اسٹیج پر آئیں گی اور کب شعر پڑھیں گی
 
کوئی صوفیانہ شاعر بھی ہیں اردو محفل پر
"ہمیں ڈر غالب آتا ہے شعر سُننے سے اے غالب
کہیں ایک شعر سُننے کا بدلہ پورا ایمان نہ ہو"
 
Top