سولھویں سالگرہ سب محفلین سے گزارش ہے کہ اپنے لکھے ہوئے ایک شعر کی ویڈیو یا آڈیو بنا کر یہاں پیش کریں

جب ان سے "کال" پر بات ہو، ان کو یہی کہتی ہو ... یہ چاہیں تو گنگنا کے کچھ پڑھیں، اچھا پڑھا جائے گا
گنگنانے کا مشورہ تو ہم نہیں دیں گے
ہاں اِس ہنر کو اللہ کی حمد بیان کرنے میں لگائیں تو دُنیا اور آخرت کا سکون میسر ہوگا
 

صابرہ امین

لائبریرین
بہت ہی خوب
پر اِنہیں ایک ایک کرکے پوسٹ کرنا چاھئیے تھا
تاکہ ہر ویڈیو کے بارے میں رائے دی جاسکتی
بہت خوب ۔ ما شااللہ ۔ ۔

تک تک اونوں دل رجدا نہیں

یہ چاک وہ ہیں ازل سے جو رفو نہ ہوئے


میں نکل گیا سوئے لامکاں یہ مری نظر کی تلاش ہے
 

صابرہ امین

لائبریرین
میں بھی آپ لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ آپ لوگوں نے میری گزارش پر اپنے اشعار کی ویڈیو اور آڈیوز یہاں پیش کیں اور اردو محفل کی سالگرہ کو چار چاند لگائے
آپ کا آئیڈیا اتنا اچھا تھا کہ لوگ مائل ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین

صابرہ امین

لائبریرین
صاحبِ دھاگہ اور منتظم صاحب کے حکم کی تعمیل میں کچھ حاضر کیے دیتے ہیں


ہونٹوں پہ پیاس ہاتھ میں دریا دکھائی دے
کوئی نہیں جو دہر میں اُن سا دکھائی دے

اٹٌی ہیں میری آنکھیں زمانوں کی دھول سے
ہے معجزہ کہ اب وہی چہرا دکھائی دے

لازم ہے دردِ دل پہ نظر کا شعور بھی
آنکھیں ہوں اشکبار تو پھر کیا دکھائی دے

اس عہدِ نو بہار نے لوٹا مِرا سکوں
آنکھوں کو کوئی نقش پرانا دکھائی دے

گریہ سے میرے سرخ فلک ہو گیا ہے جو
دنیا کو تیرے گال کا غازہ دکھائی دے

یہ عشق ہی امیر جو تیرے سفر کا ہو
ہر ذرہ تجھ کو یار کا رستہ دکھائی دے

لازم ہے دردِ دل پہ نظر کا شعور بھی
آنکھیں ہوں اشکبار تو پھر کیا دکھائی دے

بہت عمدگی سے کمال کا پڑھا آپ نے ۔ ڈھیروں داد:clap::clap::clap:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے یاسمیں بہن آپ تو محفل کی فعال رکن ہیں آپ کو تو ہر کوئی یاد رکھتا ہوگا
دیکھ لیجئیے ماشاء اللہ سے کیسی رونق لگی آپ کی لڑی میں۔
اور راحل بھائی کی شمولیت کی دیر تھی کہ سبھی نے اپنا اپنا حصہ ڈالا۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
بہت عمدہ پڑھا ہے بھئی صابرہ امین ۔ زبردست ۔ اور یہ غزل تو ہمیں بہت سنی سنی بھی لگی ۔ عمدہ انتخاب اور عمدہ ہی ادائیگی۔
شکریہ بھائی ۔ دیکھی دیکھی کہیے ۔ :D یہ غزل آپ کی توجہ سے ہی اس قابل ہوئی کہ پڑھ سکیں۔ شکریہ
 
Top