مبارکباد سالگرہ ،ظفری۔

تیشہ

محفلین
آج ظفری کی سالگرہ ہے ۔ مگر چوںکہ وش کرنے کا وقت ہے نہ موقع کہ والد صاحب کی وفات ۔ :(


مگر ظفری کی برتھڈے کا ریمائینڈر ٹاپک کھولے جارہی ہوں ۔ اگلے سال میں یاد رہے :lol:
 

الف عین

لائبریرین
لیکن مبارکباد تب بھی دی جا سکتی ہے۔ اس سے ظفری کو والد کے صدمے کی تکلیف کم ہو سکتی ہے۔ مبارک ہو ظفری۔ تمھارے والد ہوتے تو وہ بھی خوش ہی ہوتے نا!۔
اور یہ بھی اچھا لگا کہ یہ تانا بانا بوچھی نے کھولا ہے۔ شکریہ بوچھی تمھارا۔
 

تیشہ

محفلین
تھینکس انکل ،

یہ لڑائی جگڑے تو چلتے ہی رہتے ہیں نیٹ پر ،
مگر انسان وہی جو دوسروں کی خوشیوں میں تو شامل دکھ سکھ میں بھی شامل ہوسکے۔

ضروری نہیں ظفری نے مجھے جو کچھ جھگڑے میں سنایا اور وہ سچ بھی ہو ۔ غصے میں انسان کی عقل سوجاتی ہے :lol:

اور میری عادت ہے چند گھنٹوں میں بھول جاتی ہوں اپنے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کہ بھئی انہوں نے اچھا نہیں کیا تو اب میں بھی اچھا نہیں کروں ۔ نہیں ایسا نہیں سوچتی ۔ اور اسی لئے میں نے سالگرہ کو یاد رکھا ،
:chalo:
 

دوست

محفلین
مبارک ظفری اگرچہ کوئی موقع نہیں بنتا پھر بھی دعاؤں کے ساتھ کہ اللہ آپ پر اپنی رحمت رکھے۔۔
 

F@rzana

محفلین
سالگرہ مبارک

ظفری، آپ زندگی کی ڈھیروں خوشیاں دیکھیں اور اتنے غبارے اڑائیں، اتنے غبارے اڑائیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا اچھا بس بہت ہوگئے ہم کون سے گن رہے ہیں،سالگرہ مبارک،جیئیں ہزاروں سال۔آمین

 

رضوان

محفلین
:birthday: ظفری نیک تمناؤں کے ساتھ سالگرہ مبارک آنے والا سال تمہارے لیے ڈھیروں خوشیاں لائے۔
 
ظفری کچھ دیر سے سہی پر شکر ہے اس موضوع پر نظر پڑ گئی اور خدا تمہیں والد صاحب کی جدائی سہنے کی ہمت عطا کرے اور ساتھ میں سالگرہ کی دبی دبی مبارکباد بھی۔
تمہارے ہونے سے بہت رونق ہوتی ہے اور یہ رونق بحال رکھنا اور ذرا رضوان کے کان بھی کھینچنا صحیح طرح‌ سے بہت ہی چھٹیاں کرنی شروع کر دی ہیں بھائی صاحب نے۔

کان کھینچ چکو تو مجھے بتا دینا میں ٹانگ کھینچ لوں گا :wink:
 

رضوان

محفلین
کچھ خیال کرو محب تمہیں ذرا پاس نہیں ہے کہ کہاں کیا بات کرنی ہے۔ یہ سالگرہ ہے سب اچھے اچھے کپڑے پہنے کیک کے انتظار میں بیٹھے ہیں اور تم لگے ٹانگیں اور کان کھینچنے :roll:

ہاں تعزیت برابر والے دھاگے میں یہاں نہیں۔
 
معذرت میں نے وہ دھاگے بعد میں دیکھا اور ٹانگ کھینچنا بہت ضروری ہے تمہاری ورنہ خود تو تم کھنچتے ہی جارہے ہو۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری نے تو شاید یہ دھاگہ ہی نہیں دیکھا، ابھی اطلاع کرتا ہوں اس کو، اور ہاں میری طرف سے بھی مبارک قبول فرمائیں۔
 

ظفری

لائبریرین
واقعی یہ دھاگہ تو میں نے دیکھا ہی نہیں تھا ۔۔۔۔ اس دھاگے کی تخلیق کار اور پھر مبارک باد دینے والے سب دوست واحباب کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے مجھے یاد رکھا ۔ 8)
 

تفسیر

محفلین
ظفری کو یاد دلادوں میں نے ابھی محفل نہیں چھوڑی ہے۔ کہیں وہ سمجھیں کہ چھوٹے بھیا کے ساتھ چل دیا۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
نہیں تفسیر بھائی ۔۔۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اس محفل اور اس کے اتنے پیارے لوگوں کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے ۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ ۔۔۔ کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔ ویسےمجھے تو ڈر تھا کہ کہیں برسی کی نوبت نہ آجائے ۔۔۔ آپ کے آتے آتے ۔۔۔ :wink:
 

حجاب

محفلین
ظفری نے کہا:
شکریہ ۔۔۔ کوئی بات نہیں ۔۔۔۔۔ ویسےمجھے تو ڈر تھا کہ کہیں برسی کی نوبت نہ آجائے ۔۔۔ آپ کے آتے آتے ۔۔۔ :wink:

میں اتنی دیر بھی نہیں کرتی ویسے،میرے نیٹ کی برسی ہوگئی ہے ،اس لیئے دیر ہوئی،ویسے سالگرہ کے دھاگے پر برسی کی بات بلکل نامناسب اور فضول ہے ٹیکس لگ سکتا ہے آئندہ خیال رہے :roll:
 
Top