تعارف سادہ سا تعارف

F@rzana

محفلین
شمشاد

شکریہ، لگتا تو مجھے بھی ہے کہ وقت اچھا گزرے گا، پھر جو مینو آپ نے بتایا وہ بھی مزےدار ہے۔تھانیدار ہے، چٹخارےدار ہے،ڈاکٹر موجود ہے لہذا بد پرہیزی کے ہم حقدار ہیں(؟)
بقول آپ کے خدا کے بھی تابعدار ہیں،
میرے لئے آپ کا پیغام شاندار ہے۔ :lol:
 
اختر شماری

F@y نے کہا:
شکریہ محب علوی، اگر میں آپ کے سوال آپ ہی جانب لوٹادوں تو؟
آپ کے جوابات کیا ہوں گے؟
1۔جدھر دیکھتی ہوں ادھر تو ہی تو ہے،لہٰذا ابھی تک گنتی پوری نہیں ہوئی جب ہوگئی تو سب سے پہلے آپ ہی کو بتاؤں گی۔
2۔چاند کے پاس جو ستارہ ہے، وہ فقط پاس کیوں ہے؟
بے وفا ہے یا ہرجائی؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیار کی کہانی میں سچ اگر ملے نیناں
عمر باندھ لیتی ہیں لڑکیاں وفاؤں سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

کیا کہنے فرزانہ میرے سوال مجھی پر لوٹا دیے ہیں، ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔

1۔ جدھر دیکھتی ہیں ادھر تو ہی تو ہی یعنی ایک ہی ستارہ ہے۔ جب گنتی آگے بڑھ جائے تو مجھے ضرور مطلع کریں کیونکہ میں ستاروں کا ریکارڈ رکھ رہا ہوں، آسانی ہو گی۔
2۔ چاند کیونکہ خاصا رومان پسند سیارہ ہے اس لئے ایک آدھ ستارہ ضرور پاس رکھتا ہے، ویسے کئی ستارے اس سے دور بھی ہیں نہ جانے رقابت کی وجہ سے یا چاند انہیں پاس نہیں پھٹکنے دیتا۔ چاند ہرجائی ہے ثبوت کے طور ہر مصرعہ عرض ہے

چاند ہرجائی ہے ہر گھر میں اتر جاتا ہے

ویسے سائن میں شعر کمال ہے ، وفا میرا بھی پسندیدہ موضوع ہے۔
 
تیشہ

محفلین
شمشاد

فرزانہ نے کہا:
شکریہ، لگتا تو مجھے بھی ہے کہ وقت اچھا گزرے گا، پھر جو مینو آپ نے بتایا وہ بھی مزےدار ہے۔تھانیدار ہے، چٹخارےدار ہے،ڈاکٹر موجود ہے لہذا بد پرہیزی کے ہم حقدار ہیں(؟)
بقول آپ کے خدا کے بھی تابعدار ہیں،
میرے لئے آپ کا پیغام شاندار ہے۔ :lol:

ہاں مگر لوکیشن آپ نے بتائی نیہں؟ فکر نہ کریں میں نیہں آؤں گی ۔ :p مگر میں ایسے ہی پوچھھ رہی ہوں ہیں تو یو-کے میں ہی نہ۔ تو بتانے میں کیا قباحت ؟ :?
 
اسلامُ علیکم جنابہ فرزانہ صاحبہ
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگی ۔۔۔ اور جیسا کہ اوپر آپ کے مفصل انٹرویو کی بات سے جملہ احباب کا اشتیاق ظاہر ہوتا ہے تو ہم آپ کو نہیں چھوڑ رہے بلکہ سب کچھ جان کر ۔ لہذا ذیل کے سوالات کے صحیح جوابات دیں کہ سارے احباب بہت اشتیاق سے پنجوں کے بل انتظار میں ہیں ۔
سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 
اسلامُ علیکم، اور تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
F@rzana

محفلین
،

:lol: آپ آنے والی بنیں تو اتہ پتہ سب کچھ مل جائے گا، سو بسم اللہ، جی آیا نوں، ویکم، سواگتم، خوش آمدید۔
 
ماوراء

محفلین
فرزانہ ،آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید۔
ذرا معذرت کے ساتھ ۔میں لیٹ ہو گئی۔!

افتخار بھائی آپ نے تو اکٹھے ہی اتنے سوال پوچھ لیے ہیں۔پہلے ایک حصہ دیتے۔بعد میں دوسرا۔
دھیان رکھیئے گا۔کہیں آپ اتنے اچھے ممبرز کو بھگا ہی نہ دیں۔ :p
 
آپ نے ادھر کسی ٹاپک پر میرے اٹلی میں مقام کے بارے میں‌پوچھا ہے تو میں بریشیا نامی شہر میں‌روپوش ہوں،
جوشمالی اطالیہ میں ‌میلان، وینس لائینA4 پر واقع ہے۔ اپنے بلند و برف پوش پہاڑوں، جھیلوں اور پاکستانیوں کی کثرت کی وجہ سےشہرت کا حامل ہے اس لئے آپ کو کہیں نظر نہیں آیاکہ بغیر طے کی ہوئی ملاقات کے مجھے سے ملنا مشکل ہے، جسکی وجہ کچھ وجہ غمِ روزگار بھی ہے۔
 
F@rzana

محفلین
،

:) شکریہ ماوراء۔۔۔کیا آپ واقعی ماورائی شخصیت ہیں، ماورائی قوتوں کی مالک، پھر تو بڑے بڑے کام چٹکیوں میں ہو جاتے ہوں گے(میرا مطلب سمجھ گئیں نا؟)۔
 
تیشہ

محفلین
،

فرزانہ نے کہا:
:lol: آپ آنے والی بنیں تو اتہ پتہ سب کچھ مل جائے گا، سو بسم اللہ، جی آیا نوں، ویکم، سواگتم، خوش آمدید۔

اچھا تو میں آرہی ہوں جی۔ :) میں والتھم سٹو میں ہوں اب آپ اپنا بھی اتا پتا دیں گئیں تو میں آسکوں گی نہ۔
چائے پر زیادہ تکلف مت کئجئے گا ، چائے میں نیہں پیتی میں دودھ پتی پیتی ہوں ساتھھ میں میٹھا ضرور لئتی ہوں اسکے بغیر چائے حلق سے گذرتی نہیں ، ویسے آپ اسرار کریں گئیں تو لنچ ،ڈنر بھی کر لوں گی۔
:p
 
F@rzana

محفلین
،،

تو آپ ہیں مسٹر سوالیہ نشان، کل سے مجھے ڈرایا جارہا تھا کہ ابھی افتخار اپنا سوال نامہ لیکر آنے والے ہیں، میں نے سوچا کوئی خوفناک سا بابا شابا ہوگا۔۔۔۔
1۔نام گم جائے گا چہرہ یہ بدل جائے گا۔۔۔۔ارے ارے آپ کیا سمجھے میں بھی کوئی بھوت ووت ہوں نہیں نہیں، بس نام میں کیا رکھا ہے، جس نام سے پکاریں گے میں خوش رہوں گی۔
2۔پہلے اس کو ڈھونڈ لوں جس سے کہتے ہیں کہ ؛پیار سے پکار لو جہاں ہو تم؛ اس کے بعد پوچھ کر بتادوں گی۔
3۔وہ کہتے ہیں ہم سے ابھی عمر نہیں ہے پیار کی۔
4۔۔کراچی
5۔برطانیہ
6۔زندگی کی راہوں میں رنج و غم کے میلے ہیں بھیڑ ہے قیامت اور ہمارے بھی سینکڑوں جھمیلے ہیں۔
7۔لکھے پڑھے ہوتے اگر تو تم کوخط لکھتے(آئی مین‘ یہ بلاگ لکھتے؟)
8۔تمہارے سوا ہمارے اور کتنے دیوانے ہیں۔ ۔ ۔ اوہو ہو پھر ادھر ادھر ہوگیا میرا مطلب ہے ویب کے سوا ہمارے اور کتنے ہی مشغلے ہیں(سوئمنگ،ٹریولنگ،میوزک، پوئیٹری، پروگرام آرگنائزر، ہوسٹنگ شوز۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ)
9۔آف کورس :اردو۔ ۔ ۔ انگریجی، سندھی، پنجانی، گجراتی تھوڑی تھوڑی۔
10۔ابا ابا پہلے بڑی تو ہونے دیں پھر سوچ کر بتاؤں گی۔
۔11سچ مچ اتنے سارے سوال پوچھ لئے، بقول ہمارے بھائی کہ ڈرا کر بھگا دیا تو؟خیر، زندہ ہوں اس طرح کہ غم زندگی نہیں، جیو اور جینے دو پر ایمان ہے،
12۔زندہ ہوں اور جب تک لکھا ہے قسمت والے نے رہوں گی، کر لے جس نے جو کرنا ہے۔
13۔یہ تجربہ کرنے دیں پھر بتادوں گی۔
14۔کیونکہ پر کٹواکر صرف وہی تابعدار رہ سکتا ہے۔ہم تم نہیں
15۔دیوار ٹوٹ گئی تھی، میں بچ گئی۔
16۔آج ہی :قرآن پاک: بصیرت کے لئے
17۔پہلی وجہ یہ کہ مونث ہے یعنی:لاعلمی: لا علم نہیں مجھے اپنی صنف کا حمایت تو کرنی ہی ہے، دوسری وجہ یہ کہ تین کے بعد کی گنتی ہزار تک گننی پڑی اس لئے گنتی بھی آگئی، تیسری وجہ یہ کہ مجھے نہیں معلوم!
18۔صفائی(ہنس کیوں رہے ہیں ، اب تک سب آنے جانے والوں نے یہی تو پہلا کام کیا ہے)
19۔ڈکشنری، وجہ؟ یہ کہ میری مرضی کے معنی نہیں بتاتی۔
20۔سب سے پہلے آپ کو ٹمبکٹو یا چیچوں کی ملیاں بھیج دوں گی، سوال کر کر کے میرا حشر خراب کردیا ہے، اتنی دیر تک اگر لاٹری کے ٹکٹوں پر نمبر لگاتی تو کسی نہ کسی میں سے کچھ نہ کچھ مل ہی جاتا، کیوں کا جواب یہ ہے کہ چیچوں کی ملیاں سستا پڑتا نا، بھئی روپوں میں ادا کرتی اس لئے۔
خدارا کوئی مجھے بچاؤ، جواب دیتے دیتے میرا حشر ہوگیا ہے۔۔۔۔آہ
میرے سوال۔ ۔ ۔ ۔
1۔ آپ پچھلے جنم میں کونسے سیارے پر تھے؟(جو اب ادھر آگئے)
2۔واپس کب جا ئیں گے؟( کیونکہ اب آپ کی واپسی کے بعد ہی میں قدم رنجہ فرماؤں گی۔ ہائے اللہ میرے)
 
شمشاد

لائبریرین
آپ تو ابھی سے گھبرا گئیں، ابھی تو باقی کے ارکانِ محفل نے بھی آپ سے سوالات کرنے ہیں۔ آپ ذرا تیاری شیاری کر لیں۔
 
افتخار صاحب کے آنے تک جوابات کچھ ہوں ہیں
1۔ آپ پچھلے جنم میں کونسے سیارے پر تھے؟(جو اب ادھر آگئے)
چاند پر

2۔واپس کب جا ئیں گے؟( کیونکہ اب آپ کی واپسی کے بعد ہی میں قدم رنجہ فرماؤں گی۔ ہائے اللہ میرے)
جب چاند کو ستاورں سے فرصت مل جائے

دو سوال میرے کچھ یوں ہیں
1۔ زمین سے لب بام(جہاں محبوب ہو) تک کتنے ہاتھ کا فاصلہ ہوتا ہے؟
2۔ اگر کمند لگائی جائے اور وہ محبوب تک پہنچنے سے دو چار ہاتھ پہلے ٹوٹ جائے تو کتنا افسوس ہوگا، شعر کے ساتھ وضاحت کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی نہیں محب کے سوالوں کے جواب آپکو دینا ہیں اور پھر اس کے بعد دو سوال بھی آپ ہی کو کرنا ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کیا بات ہوئی جناب
ایسے تو کھیل چھوڑ کے نہیں جا سکتے آپ، یہ کھیل کے اصولوں کے خلاف ہے۔
 
Top