تعارف سادہ سا تعارف

F@rzana

محفلین
السلام و علیکم: میرا نام فرزانہ ہے، آج پہلی بار یہ سائٹ دیکھی ہے سب کی باتیں پڑھیں ، بہت دوستانہ ہیں، اچھا لگا، ٹیکنالوجی کی کافی معلومات اردو میں ہے،اب میں کہاں تک اس سے مستفید ہوتی ہوں یہ تو خبر نہیں لیکن امید ہے اگر مشکل پڑی تو آپ میں سے کوئی نہ کوئی ضرور مدد کردے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم فرزانہ اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ مختصر تعارف پوسٹ کرنے کا شکریہ۔
 
وعلیکم سلام فرزانہ اور محفل پر خوش آمدید
آپ کے تعارف کا انداز اتنا سادہ بھی نہیں جتنی کسرِنفسی سے آپ نے کام لیا۔دوستانہ ماحول کے علادہ آپ سب کو مددگار بھی پائیں گی بس باقاعدگی سے آتی رئیں گا۔ ابھی کچھ دیر میں افتخار صاحب آ کر آپ کا تفصیلی انٹرویو کرتے ہیں۔
 

F@rzana

محفلین
واہ جی

واہ بھئی، میں تو حیران ہوگئی آپ کے فوری جوابات سے، مجھے اتنی جلدی پھل پکنے کی امید نہیں تھی، جہاں میں رہتی ہوں وہاں پھل اس طرح نہیں ملتے بہت ٹائم لگاتے ہیں۔۔۔۔۔ارے بابا سردی کی وجہ سے۔۔۔۔۔آپ کیا سمجھے۔۔۔ہاہاہا
سب کا بہت شکریہ پیار کے ساتہ :lol:
 

F@rzana

محفلین
Well Impressed

ذکریا، سائٹ چلانے کا بہت شکریہ، میں آپ کے اس کام سے بیحد متاثر ہوں،،،،،
وش یو ویل
 

F@rzana

محفلین
Well done

نبیل، فی الحال میں آپ سب کے کام کی تعریف کرلوں پھر کچھ آگے بڑھوں گی(بھئی اخلاقیات کا تقاضا ہے نا)۔۔۔ آپ سب کی ٹیم اور اچھے کام کرے۔امین
 

F@rzana

محفلین
Is this yr correct name?

بوچھی ماہر: شکراََ شکراََ، کیا آپ کانام میں درست لیا ہے؟
 

F@rzana

محفلین
Adab Dost

محب علوی، نوازش ،کرم ،شکریہ، مہربانی، آپ تو ماشاء اللہ اپنے لکھنے کے انداز میں شاعرانہ ذوق رکھتے ہیں، شعر بھی اچھا ہے، بہت خوب۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرزانہ، تعریف کرنے کا شکریہ۔ یہ ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ آپ فورم کے ممبران کے ناموں کے ساتھ ان کے مراتب (ranks) لکھے دیکھیں گی۔ آپ نے چونکہ یہاں پوسٹ کرنا شروع کیا ہے اس لیے آپ کا رینک مبتدی ہے جبکہ بوچھی کافی عرصے سے پوسٹ کر رہی ہیں، اس لیے وہ مہارت کا درجہ حاصل کر چکی ہیں۔ بوچھی ویسے بھی ان کا نک نیم ہے۔
 
بہت خوب لگتا ہے خوب محفل جمنے والی ہے اور بہت اچھا اضافہ ہوں گی آپ۔ اجی دیکھتی جائیں آپ ایک سے بڑھ کر ایک سخنور ملے گا آپ کو یہاں قدم قدم پر۔ جو کام اداروں کے کرنے کے ہیں مستقل مزاج افراد نے ان کاموں کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔

شاعری تو ابھی کرنا باقی ہے ، شاعری بھی اس محفل کی خاص رونق ہے مجھے یقین ہے وہاں جا کر آپ کے ذوق کی بخوبی تسکین ہو گی۔ آپ کا تفصیلی انٹرویو تو افتخار صاحب ہی لیں گے میں ان کی غیر موجودگی میں ذرا تعارف کی تمہید باندھ دوں۔

1۔ کیا کبھی اختر شماری کا تجربہ ہوا اور اگر ہوا تو کتنے ستارے گن سکیں؟
2۔ چاند ہرجائی ہی کیوں ہوتا ہے وفا پرست کیوں نہیں؟
 

F@rzana

محفلین
اختر شماری

شکریہ محب علوی، اگر میں آپ کے سوال آپ ہی جانب لوٹادوں تو؟
آپ کے جوابات کیا ہوں گے؟
1۔جدھر دیکھتی ہوں ادھر تو ہی تو ہے،لہٰذا ابھی تک گنتی پوری نہیں ہوئی جب ہوگئی تو سب سے پہلے آپ ہی کو بتاؤں گی۔
2۔چاند کے پاس جو ستارہ ہے، وہ فقط پاس کیوں ہے؟
بے وفا ہے یا ہرجائی؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیار کی کہانی میں سچ اگر ملے نیناں
عمر باندھ لیتی ہیں لڑکیاں وفاؤں سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

تیشہ

محفلین
Is this yr correct name?

F@y نے کہا:
بوچھی ماہر: شکراََ شکراََ، کیا آپ کانام میں درست لیا ہے؟



جی ہاں جی بلکل ٹیھک لیا نہ بھی لیا ہوتا تو میں ٹھیک کروا لیتی۔ :p :)
مگر اک دم ٹیھک۔
آپکی لوکیشن بھی یہی کی ہے۔ کہاں پر ہوتیں ہیں آپ ؟
لندن ، برمہنگم ، منچسٹر ، ؟
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید فرزانہ صاحبہ
میں نے کل رات آپکا نام دیکھا تھا اور ایک جگہ “آنے والا کون“ میں آپکا نام لکھا بھی تھا لیکن آپ وہاں آئی ہی نہیں۔

بوچھی “ باجو “ بھی کہلا تی ہیں اور اس فورم کی “ تھانیدارنی “ بھی ہیں۔

ایک اور محترمہ “ ماوراء “ بہن ہیں، آج کل روپوش ہیں۔
یا تو فورم کے کسی رکن سے ناراض ہیں یا پھر کرکٹ میچ دیکھنے گئی ہوئی ہیں۔

ایک اپنے ڈاکٹر صاحب ہیں جو ہر آنے جانے والے پر نظر رکھتے ہیں۔

اور بھی بہت سارے ارکانِ محفل ہیں اور سب کے سب ہی اچھے ہیں۔ اور ویسے بھی بندہ خود اچھا ہو (جیسا کہ میں)، تو سب ہی اچھے ہوتے ہیں۔

امید ہے ہمارے ساتھ آپ کا وقت اچھا گزرے گا، شرط یہ ہے کہ آتی رہیے گا۔
 
محترمہ فرزانہ صاحبہ
‌آپ کو اردو کی اس محفل میں خوش آمدید کہا جاتا ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ ہمیں بہت کچھ سکھائیں گی ۔ شاید اسی طرح ہم نادانوں کا کچھ بھلا ہو جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل جی بالکل، سیکھنے کی کوئی عمر تھوڑا ہی ہوتی ہے۔ آدمی ساری عمر سیکھتا ہی رہتا ہے۔

سکور : انڈیا 196 پر 8 آوٹ
 
فرزانہ صاحبہ آپ کو میری طرف سے محفل میں‌خوش آمدید
امید ہے کہ آپ کا وقت اچھا کٹے گا۔
کچھ مصروفیات کی وجہ سے دیر ہونے پر معذرت خواہ ہوں۔
 
Top