زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی یا گلاب کے (قطعہ)

ادارے کی ایک کتاب کے شروع میں کتاب ہدیہ کرنے کی ترغیب کے طور پر یہ قطعہ لکھا ہے، اساتذۂ کرام اور جملہ احباب کی اصلاح کے بعد اب قطعے کی شکل کچھ یوں ہے:
اک دوسرے کو دیتے ہیں تحفے سبھی رفیق
زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی یا گلاب کے
عمدہ اسامہ سَرسَری! سب گفٹ ہیں مگر
عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے​
جبکہ سب سے پہلی شکل یہ تھی:
زیور کے گفٹ دیتے ہیں ، تحفے گلاب کے
اچھے ہیں سب اسامہ! یہ عطیے جناب کے
جو کام آئیں دونوں جہاں میں ہر ایک کو
عمدہ ہیں سب سے سَرسَری! ہدیے کتاب کے
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
اصلاح تو اساتذہ ہی فرمائیں گے میں ایک فلسفی کا قول لکھ دیتا ہوں ۔ وہ بھی کتاب پر لکھا جا سکتا ہے
ایک فلسفی نے کہا تھا:
"پرانے کوٹ سے کام چل جائے گا ایک نئی کتاب خرید لیجیے۔"
 

ابن رضا

لائبریرین
بہت عمدہ اور ترغیبی قطعہ ہے جناب۔ مگر تخلص کی تکرار بھرتی کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ امید ہے کوئی بہتر متبادل پر غور فرمائیں گے۔ مزید یہ کہ قطعہ کے متعلق کہیں پڑھا تھا کہ اس کے صرف جفت مصرے ہم قافیہ ہوتے ہیں ، توثیق یا تردید فرما کر علم میں اضافہ فرمائیں۔ شاد باشید
 
بہت عمدہ اور ترغیبی قطعہ ہے جناب۔
مگر تخلص کی تکرار بھرتی کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ امید ہے کوئی بہتر متبادل پر غور فرمائیں گے۔
مزید یہ کہ قطعہ کے متعلق کہیں پڑھا تھا کہ اس کے صرف جفت مصرے ہم قافیہ ہوتے ہیں ، توثیق یا تردید فرما کر علم میں اضافہ فرمائیں۔
شاد باشید
پسند فرمانے کا بہت شکریہ۔
مزید غور کرتا ہوں۔
قطعے کے کم از کم جفت مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ (شاید)
اللہ خوش رکھے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
 
اب دیکھیں ابن رضا بھائی!
اچھے ہیں ، پر افادہ ہے ان سب کا عارضی
یہ گفٹ زیورات کے ، تحفے گلاب کے
دونوں جہاں میں کام جو آئیں گے سَرسَری!
عمدہ ہیں اے اسامہ! یہ ہدیے کتاب کے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت عمدہ اور ترغیبی قطعہ ہے جناب۔ مگر تخلص کی تکرار بھرتی کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ امید ہے کوئی بہتر متبادل پر غور فرمائیں گے۔ مزید یہ کہ قطعہ کے متعلق کہیں پڑھا تھا کہ اس کے صرف جفت مصرے ہم قافیہ ہوتے ہیں ، توثیق یا تردید فرما کر علم میں اضافہ فرمائیں۔ شاد باشید
ابن رضا بھائی ذرا بھرتی کی تعریف کیجیے۔ میں تو بھرتی کو داخلے کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔جیسے وہ فوج میں بھرتی ہو گیا ۔
 

ابن رضا

لائبریرین
ابن رضا بھائی ذرا بھرتی کی تعریف کیجیے۔ میں تو بھرتی کو داخلے کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔جیسے وہ فوج میں بھرتی ہو گیا ۔
ہاہاہا۔ یہ شاگردوں والی بھرتی ہے استادوں والی بھرتی نہیں۔ " جو، کہ، تو، ہی، ہے "وغیرہ جیسے الفاظ کا بے جا استعمال یا زیادہ استعمال بھرتی کہلاتا ہے۔ یہاں بھرتی سے مراد یہ تھا کہ شاعر کے تخلص کی بے جا تکرار سے خانہ پوری کی ہے تاہم اس کی اصطلاح بے جا تکرار یا تکرارَ قبیح ہے۔ آداب۔
 
آخری تدوین:
ہاہاہا۔ یہ شاگردوں والی بھرتی ہے استادوں والی بھرتی نہیں۔ " جو، کہ، تو، ہی، ہے "وغیرہ جیسے الفاظ کا بے جا استعمال یا زیادہ استعمال بھرتی کہلاتا ہے۔ یہاں بھرتی سے مراد یہ تھا کہ شاعر کے تخلص کی بے جا تکرار سے خانہ پوری کی ہے۔ آداب۔
چوں کہ کتاب کا آغاز ہے ، اس لیے ساتھیوں نے کہا ہے کہ قطعے میں اسامہ اور سرسری دونوں لائیں۔ :) (یہ ساتھیوں والی بھرتی ہے)
 

ابن رضا

لائبریرین
چوں کہ کتاب کا آغاز ہے ، اس لیے ساتھیوں نے کہا ہے کہ قطعے میں اسامہ اور سرسری دونوں لائیں۔ :) (یہ ساتھیوں والی بھرتی ہے)
اور اگر اس قطعے کو کسی کتاب کے سرورق کی زینت بنانا مقصود ہے تو مزید اور عمیق خیال آفرینی کی ضرورت ہے۔ امید ہے آپ مزید غور فرمائیں گے۔ خیال بہت عمدہ ہے پیرہن کی موزونیت میں مزید نکھار لایا جا سکتا ہے
 
آخری تدوین:
ہم تو بھئی شاعر ہیں نہیں لیکن آپ لوگوں کے بہانے ہمیں بھی کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے ۔
جیتے رہیں اسامہ بھائی ،عاطف بھائی اور ابن رضا بھائی ۔
خوب۔۔۔۔
 
اب دیکھیں:

اک دوسرے کو دیتے ہیں ہدیے سبھی رفیق
زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی اور گلاب کے
عمدہ اسامہ سَرسَری! ہوتے ہیں سارے گفٹ
عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے
 

ابن رضا

لائبریرین
اب دیکھیں:

اک دوسرے کو دیتے ہیں ہدیے سبھی رفیق
زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی اور گلاب کے
عمدہ اسامہ سَرسَری! ہوتے ہیں سارے گفٹ
عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے
بہت اعلیٰ:applause:

ہدیے دو بار استعمال ہوا ہے اگر پہلے ہدیے کو تحفے سے بدل دیں تو؟؟
 
مزید تبدیلی:

اک دوسرے کو دیتے ہیں ہدیے سبھی رفیق
زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی یا گلاب کے
عمدہ اسامہ سَرسَری! سب گفٹ ہیں مگر
عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے
 

ابن رضا

لائبریرین
مزید تبدیلی:

اِک دوسرے کو دیتے ہیں تحفے سبھی رفیق
زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی یا گلاب کے
عمدہ اُسامہ سَرسَرؔی! سب گفٹ ہیں مگر
عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے
بہت اعلیٰ:applause:

ہدیے دو بار استعمال ہوا ہے اگر پہلے ہدیے کو تحفے سے بدل دیں تو؟؟
 
آخری شکل:

اک دوسرے کو دیتے ہیں تحفے سبھی رفیق
زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی یا گلاب کے
عمدہ اسامہ سَرسَری! سب گفٹ ہیں مگر
عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے
 
آخری شکل:

اک دوسرے کو دیتے ہیں تحفے سبھی رفیق
زیور ، لباس ، خوشبو ، گھڑی یا گلاب کے
عمدہ اسامہ سَرسَری! سب گفٹ ہیں مگر
عمدہ ترین ہوتے ہیں ہدیے کتاب کے
یہ ہی ہے سب سے بہترین شکل قطعہ کی
بسم اللہ پڑھئے اور اشاعت کو دیجئے
ہیں ساتھ ساتھ آپکے میری بھی دعائیں
عمدہ اسامہ سرسری ہیں گفٹ آپکے​
:)
 
Top