زینب کا اوتار:
ٹیڈی بئیر تو خالصانہ زنانہ رحجان کو ظاہر کرتا ہے ۔ اب مزاج زنانہ ہوگا تو رومانیت بھی ہوگی ۔ مگر ٹیڈی بئیر کیساتھ دل رکھنا سمجھ نہیں آیا ۔ خیالات منتشر ہیں ۔

 کس طرف جاؤں ہوتا نہیں فیصلہ ۔۔۔ ایک طرف اس کا گھر ، ایک طرف میکدہ ۔
 زینب کے دستخط:
 
	
	
	
		
		
		
		
	
	
زینب کے دستخط:
 اس کے یوں ترک محبت کا سبب ہوگا کوئی
 جی نہیں یہ مانتا وہ بے وفا پہلے سے تھا
چلیں اس بات کی تو تصدیق ہوگئی کہ مجبوری  برا بلا ہے ۔ ورنہ غالب نے تو شبِ غم کو بری بلا قرار دیدیا تھا ۔ ہوسکتا ہے اس زمانے میں مجبوریوں کا اتنا رواج نہ رہا ہو ۔ 

مگر یہاں خود سے تکرار ہے  کہ ایک حقیقت سامنے ہے ۔ مگر اسباب تلاش کیئے جا رہے ہیں ۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا بقول امجد اسلام امجد کہ ۔۔۔۔ اُسے بھول جا ۔۔۔
زینب کا مقام: 
چاند
چاند ۔۔۔ رومانیت کی نشانی ہے ۔۔۔ مگر ستم یہ ہے کہ  چاندگھٹتا اور بڑھتا رہتا ہے ۔ جو چاند پسند ہونگے ۔ یا چاند پر رہتے ہونگے ۔ ان کی رومانیت کا بھی یہ حال ہوگا ۔ 
 زینب کا حالیہ موڈ:
زینب کا حالیہ موڈ: 
سرد
 میرا خیال سے وہ محتاط کا سائن تلاش کر رہیں ہونگیں ۔  اور مجبوری میں سرد مل گیا ۔ دیکھنے میں دونوں ایک جیسے ہوسکتے ہیں ۔ مگر احساس دونوں کے جدا ہیں ۔ تو میرا خیال ہے کہ سرد موڈ تو نہیں ۔۔ بس ٹھیک ہی ہے ۔ 
