مبارکباد زرقا مفتی: شاعرہ یا محسنہ!

لگتا ہے کچھ ہو کر رہے گا۔ شمشاد بھائی کہین سے آتش بازیوں کا انتظام کریں۔ ابھی کل ہی منصب محسنیت پر بیک وقت دو لوگوں کے لئے تانے بانے شروع ہوئے۔ اس کے باوجود زرق برق لباس میں ملبوس مفت میں اشعار سناتی اپیا زرقا مفتی ہماری نظروں سے اپنے منصب سمیت اوجھل رہیں۔

وہ تو اعجاز چاچو کی عقابی نگاہوں (اب کوئی بچ کے دکھائے :) ) نے بھرم رکھ لیا۔ اور تو اور چاچو یہ خوش گوار کام مجھے سونپ گئے ہیں۔ پر سچ پوچھئے تو مزہ تبھی آتا ہے جب ایسے دھاگے چاچو شروع کریں یا شمشاد بھائی۔

بہت مبارک ہو اپیا آپ کو یہ سنگ میل۔ اور ہمیں اپنے خوبصورت کلام سے یونہی (بلکہ مزید تندی سے) نوازتی رہئے۔ :) :) :)
 
بہت بہت مبارک ہو زرقا مفتی صاحبہ آپ کو یہ سنگ میل۔۔۔۔!
اسی طرح اپنا خوبصورت کلام اور فکر انگیز تحاریر پیش کرتی رہئے۔
 

مغزل

محفلین
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif

185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif

185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif

185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif

محترمہ زرقا مُفتی صاحبہ
آداب وسلامِ مسنون
ابن ِ سعید صاحب کا ممنون ہوں کہ انہوں نے یہ دھاگہ شروع کرکے آپ سے شرفِ نیاز کا موقع فراہم کیا ہے۔
خیر۔۔۔ مدّعا بتصریفِ وقت یہ کہ آپ کو مبارکباد پیش کرنا تھی " محسنہ " کے امتیازی تمغے کیلئے ۔۔۔۔۔۔
سعید صاحب نے اس دھاگے کا عنوان سوالیہ بنا دیا ہے اس ضمن میں بھی عرض کرنا ضروری ہے کہ سعید صاحب
میری دانست میں (تجربہ اور مشاہدہ کے تحت) ۔۔۔۔ محترمہ زیڈ مفتی (زرقا مفتی) صاحبہ نہ صرف شاعرہ بہت
خوب اور سلجھی ہوئی ہیں ۔۔۔ بلکہ نثر نگار اس سے بھی بڑھ کے ہیں۔۔۔۔ اور رہی بات "محسنہ" کی ۔۔۔تو جناب
میں بہ ذاتِ خود ان کا احسان مند ہوں۔۔۔
بہر کیف زرقا مفتی صاحبہ کو میری جانب سے ایک بار پھر محسنہ کا خطاب ملنے پر صمیمِ قلب سے مبارکباد
امید ہے اسی طرح تواتر سے آپ کا کلامِ بلاغت نظام اور نثر ی شہ پارے میسر آتے رہیں گے۔

نیاز مشرب
م۔م۔مغل

185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif

185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif

185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif

185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
185154.gif
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو زرقا۔۔۔ اور بھتیجے کا بھی جس نے یہ کام کر دیا۔۔
اللہ کرے تم۔۔ زرقا۔۔ مزید کارگزاریوں کا مطاہری کرو۔۔ یہاں ہی نہیں، ہر جگہ۔۔ دونوں دنیاؤں میں۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ہاں۔ اور یاد آیا کہ سرور بھائی کے لنک دینے پر مضراب بھی دیکھا اور دستک بھی۔۔ دونوں اردو میں اب بھی نہیں ہیں؟؟؟
 

تعبیر

محفلین
میں اپ کو نہیں جانتی کہ آپ سے کبھی بات ہی نہیں ہوئی :( پر آپکا نام کافی دفعہ نظر سے گزرا ہے بہت بہت مبارک ہو :)


63723gj09ej3dm3.gif
 

زرقا مفتی

محفلین
اہلِ بزم
تسلیمات
آپ سب کی بے حد ممنوں ہوں
اردو محفل بلا شبہ اردو کی بہترین محفلوں میں سے ایک ہے ۔
مجھے اکثر شرمندگی ہوتی ہے کہ میں یہاں زیادہ وقت نہیں دے پاتی
کتب خانے میں سرگرم ارکان کے لئے بہت سی دُعائیں کرتی ہوں
اس محفل کے ارکان کا امتیاز یہ ہے کہ سبھی ارکان اپنے اپنے ڈحنگ سے اُردو کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں
میری دُعا ہے کہ یہ محفل یونہی سجی رہے اور مزید ترقی کرے
والسلام
زرقا
 
Top