زرداری پہلے صدرہیں جوباوقاراندازمیں رخصت ہورہے ہیں، وزیراعظم

کاشفی

محفلین
زرداری پہلے صدرہیں جوباوقاراندازمیں رخصت ہورہے ہیں، وزیراعظم
pakistan-pm-to-zardari-lunch-zardari_9-5-2013_116870_l.jpg

اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری پہلے منتخب صدرہیں جوباوقاراندازمیں رخصت ہورہے ہیں، زرادری صاحب کی خوشدلی سے 73 کے آئین کی بحالی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، آج میرا دل رسمی، روایتی باتوں کی طرف مائل نہیں، میرے دل میں ماضی کی باتیں تازہ ہورہی ہیں، کچھ یادیں شیریں اور کچھ یادیں تلخ ہیں،وہ دن کبھی نہیں بھولوں گا جب بینظیربھٹواور زرداری ملنے آئے، جدہ میں ہوئی اس ملاقات میں زرداری صاحب نے خصوصی دلچسپی لی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹوکی شہادت کا دن نہیں بھولتا، زرادری صاحب اور بینظیر نے سیاسی رابطوں میں پہل کی، آج ایک نئی روشن تاریخ رقم ہورہی ہے، صدر زرداری پہلے صدر ہیں جو باوقار اندازمیں رخصت ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ صدر مملکت نے ہر قسم کی غیر آئینی تبدیلی کی مخالفت کرکے آئینی کلچر کی بنیاد رکھی، زرادری صاحب کی خوشدلی سے 73 کے آئین کی بحالی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ،جمہوریت کااستحکام ہمارا قومی ایجنڈا ہے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ نو منتخب صدر ممنون حسین کو ویلکم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسی روایت کو بڑھائیں گے۔
 
تعجب ہے۔۔۔پانچ سالہ دورِ صدارت میں جس شخص کو ہر اخبار نے، ہر ٹی وی چینل نے اور ہر بلاگر نے حسبِ توفیق تمسخر، استہزا، نفرت اور الزامات کا نشانہ بنائے رکھا ہے اسکے اس پانچ سالہ دورِ حکومت کو کیا کہیں گے؟ باوقار یا کچھ اور؟
 
تعجب ہے۔۔۔ پانچ سالہ دورِ صدارت میں جس شخص کو ہر اخبار نے، ہر ٹی وی چینل نے اور ہر بلاگر نے حسبِ توفیق تمسخر، استہزا، نفرت اور الزامات کا نشانہ بنائے رکھا ہے اسکے اس پانچ سالہ دورِ حکومت کو کیا کہیں گے؟ باوقار یا کچھ اور؟
زرداری کے سلسلے کی ہرخبر کے "با" کو "بے" سمجھ کر پڑھا کریں۔ مسئلہ حل۔۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
مسکہ بازی ہے کہ دیکھو ہم نے پانچ سال تمہیں کچھ نہیں کہا، اب ہمارے پانچ سال ہیں، ہمیں کچھ نہ کہنا۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
ویسے یہ عنوان ناجانے کیوں مجھے کچھ یوں دکھائی دے رہا ہے کہ:
زرداری پہلے صدر ہیں جو "اتنی زیادہ کرپشن اور بیڈ گورنس کرنے کے باوجود" باوقار انداز میں جا رہے ہیں۔:)
 
Top