زحالِ مسکیں مکُن تغافل ۔ چھایا گنگولی

فاتح نے 'موسیقی کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 7, 2009

  1. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,478
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover

    زحالِ مسکیں مکن تغافل درائے نیناں بنائے بتیاں
    کہ تابِ ہجراں ندارم اے جاں نہ لے ہو کاہے لگائے چھتیاں

    شبانِ ہجراں دراز چوں زلف و روزِ وصلت چوں عمرِ کوتاہ
    سکھی پیا کو جو میں نہ دیکھوں تو کیسے کاٹوں اندھیری رتیاں

    یکایک از دل دو چشم جادو بصد فریبم ببردِ تسکیں
    کسے پڑی ہے جو جا سناوے پیارے پی کو ہماری بتیاں

    چوں شمعِ سوزاں، چوں ذرّہ حیراں، ہمیشہ گریاں، بہ عشق آں ما
    نہ نیند نیناں، نہ انگ چیناں، نہ آپ آویں، نہ بھیجیں پتیاں

    بحقِّ روزِ وصالِ دلبر کہ دادِ ما را غریب خسرو
    سپیت من کے ورائے راکھوں جو جائے پاؤں پیا کی کھتیاں
    (امیر خسرو)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,314
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ واہ حضرت کیا خوبصورت موسیقی شئیر کی ہے۔ چھایا نے امیر خسرو کا یہ کلام بہت ہی عمدہ گایا ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محسن حجازی

    محسن حجازی محفلین

    مراسلے:
    2,525
    موڈ:
    Breezy
    آہا! چھا گئے ہیں آپ تو! کیا کہنے۔ اگر چہ کلام تو سارا سمجھ نہیں آیا تاہم گایا خوب ہے۔ دھیما دھیما ٹھہرا ٹھہرا۔ فرخ/فاتح بھائی اگر وقت ملے تو اس کی شرح تو کر دیجئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,478
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    سارا کلام تو ہمیں بھی سمجھ نہیں آیا۔:wasntme:
    کل یہی سوچ رہا تھا کہ اس پہیلی کو جس حد تک بوجھ پایا ہوں کم از کم وہی لکھ دوں لیکن اب آپ کے ارشاد پر عمل کرنا تو فرائض میں شامل ہے قبلہ۔ آج ہی کوشش کرتا ہوں۔ :)
     
  5. احسن معاویہ

    احسن معاویہ محفلین

    مراسلے:
    2
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    قبلہ اگر
    Ustaad Nusrat Fateh Ali Khan
    کی آواز میں سنیں تو چودہ طبق روشن ھوویں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر