آٹھویں سالگرہ ریٹنگ یا درجات

میں جب محفل میں نیا نیا آیا تھا تو کافی چیزیں سمجھ میں نہیں آتی تھیں۔
جیسے کسی بھی مراسلے کے نیچے بنے ہوئے آئکن۔
بعد میں پتا پڑا کہ یہ ریٹنگ کے نشانات ہیں۔
ویسے تو جانے کتنی طرح کی ریٹنگ تھیں پر جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے نو مختلف ریٹنگ دیکھی ہیں۔ (پسند، ناپسند، متفق، غیرمتفق، پرمزاح، زبردست، معلوماتی، دوستانہ اور مفید)
آج بیٹھے بیٹھے سوجھا کہ دیکھا جائے کہ کس محفلین نے کون سی ریٹنگ سب سے زیادہ حاصل کر رکھی ہے۔ امید تھی کہ شاید تمام ریٹنگز پر شمشاد بھائی کا قبضہ ہوگا، لیکن ایسا نہیں نکلا۔
سو ایک تصویری چارٹ بنایا جو آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ آپ بھی دیکھیں کہ کونسی سی ریٹنگ کا تاج کس محفلین کے پاس ہے۔ ایک بات یہ کہ ان میں صرف وہ محفلین ہیں جن کے مراسلوں کی کم سے کم تعداد ۵۰۰۰ ہے۔ ویسے بھی اس سے کم مراسلوں کی تعداد والے محفلین کی ریٹنگ اتنی زیادہ نہیں ہیں۔ دوسرا یہ کہ یہ ریٹنگ ۱۰ جولائی ۲۰۱۳ تک کی ہیں۔

vWGGdXR.jpg
چھیالیس ریٹنگس تو صرف آپ کے اس مراسلے کو ملی ہے۔ :)
 
Top