محمد عدنان اکبری نقیبی
لڑی میں روزمرہ کی بجائے اقوال زریں آ رہے ہیں آج کل :)
آئندہ کے لیے خیال رکھے گے اب کی بار معافی دے دیں ۔
screenshot-25.png
 
محمد عدنان اکبری نقیبی
لڑی میں روزمرہ کی بجائے اقوال زریں آ رہے ہیں آج کل :)
ویسے ہی شک سا گزرا کہ یہ بدعت انہی کی شروع کردہ ہے۔ تلاش کیا تو حقیقت یہی تھی۔ :p
آج کے دور میں اگر "جیب " میں چھید ہو جائے تو "سکے " سے پہلے "رشتے" گر جاتے ہیں ۔

اور پہلے بھی کچھ ناکام کوششیں کی گئیں۔
کیا یہ اقوال زریں کی لڑی ہے

عدنان بھائی جس لڑی کو جو چاہے بنادیں!!!
 
پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مقبول رومانی شاعر اور افسانہ نگار قومی ترانے کےخالق ابو الاثر حفیظ جالندھری کوبچھڑے 36 برس بیت گئے،
اللہ کریم ان کے درجات بلند کرے اور اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے۔آمین
 
فون کو بائیں جانب گھما کر بھی نہیں؟ :)
فون کو بائیں جانب گھما کر بھی نہیں؟ :)
فون کو بائیں جانب گھما کر بھی نہیں؟ :)
ہر طرف گھما کر دیکھا بائیں جانب کے طرف ایک کارٹون نما خاکہ سا بن جاتا ہے لیکن ہم اسے چہرہ نہیں کہہ سکتے جس طرح باقی دس واضح ہیں
 

سین خے

محفلین
صبر کرنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ اگر کوئی بہت ہی قابل اور عاقل شخصیت آپ پر بلا سوچے سمجھے اور بلا تحقیق سالوں سے الزامات لگا رہا ہو اور آپ ان الزامات کے بدلے میں ہمیشہ سوچیں کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی ہی غلطی ہوگی تو یقین جانئے کہ آپ بہت بڑے بیوقوف ہیں۔ ایسی صورت میں اور وہ بھی کافی سالوں کی ذلت اٹھانے کے بعد آپ کو ضرور ہوش کے ناخن لے لینے چاہئیں۔ اور اگر آپ نے کبھی اپنا معاملہ خدا کے سپرد نہ کیا ہو کیونکہ آپ نے ہمیشہ درگزر سے کام لیا ہو یہ سوچ کر کہ مذکورہ شخص کو نقصان نہ پہنچے تو یقین جانئے آپ بیوقوف سے بھی آگے کی ذہنیت کے مالک ہیں۔

ہر جگہ آپ ہی غلط نہیں ہوتے ہیں چاہے کوئی آپ کو کچھ بھی کہتا رہے۔ ایک وہ ذات بھی ہے جو ہر کسی کے دل کا حال جانتی ہے اور ہر کسی کے ہر ہر عمل سے واقف ہے۔ اگر آپ کی غلطی نہیں ہے اور آپ نے کسی سے بدلہ نہیں لیا ہے اور اب آپ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے تو یہ یاد رکھئے کہ خدا انصاف کرنے والا ہے۔ ایسے میں عقل کا تقاضہ یہی ہے کہ آپ اپنی بیوقوفانہ سوچ سے جان چھڑائیں اور معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔ اور پھر دیکھیں کہ خدا آپ کی طرف سے کیسا جواب دیتا ہے۔

بہت بار آپ صفائی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے ہیں۔ آپ کے پاس آپ کی بے گناہی کی گواہی دینے کے لئے کوئی موجود نہیں ہوتا ہے۔ چاہے کوئی ہو یا نہ ہو لیکن خدا ضرور موجود ہے۔ آپ ایک بار اپنی صفائی دینے کے لئے معاملہ خدا کے سپرد کر دیں اور خدا سے اپنے لئے گواہی مانگ لیں۔ پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ خدا کس طرح غرور و تکبر کا جواب دیتا ہے۔
 
محبت اور خوشبو کی شاعرہ قرار دی جانے والی پروین شاکرکوہم سے بچھڑے 24برس بیت گئے مگراپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردومیں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔ان کی لوح مزار پر انہی کے یہ اشعار کندہ ہیں:
یا رب مرے سکوت کو نغمہ سرائی دے
زخم ہنر کو حوصلہ لب کشائی دے
شہر سخن سے روح کو وہ آشنائی دے
آنکھیں بھی بند رکھوں تو رستا سجھائی دے
اللہ کریم ان کے درجات بلند کرے اور اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے۔آمین
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
محبت اور خوشبو کی شاعرہ قرار دی جانے والی پروین شاکرکوہم سے بچھڑے 24برس بیت گئے مگراپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردومیں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔ان کی لوح مزار پر انہی کے یہ اشعار کندہ ہیں :
یا رب مرے سکوت کو نغمہ سرائی دے
زخم ہنر کو حوصلہ لب کشائی دے
شہر سخن سے روح کو وہ آشنائی دے
اللہ کریم ان کے درجات بلند کرے اور اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے۔آمین
2661997986_8bd20b1d5f_b.jpg
 

سید عمران

محفلین
کل رات ہم نے مارکیٹ میں چلغوزوں کا ریٹ دوکاندار سے پوچھا تو دوکاندار نے پہلے ہماری طرف دیکھا اور بولا " نہیں ہیں "،
بھیا بتائیں اُس نے ایسا کیوں کیا ۔(n)
ہزار بار سمجھایا ہے منہ پہ کپڑا مار کے جھاڑ پونچھ کے نکلا کریں۔۔۔
کرادی ناں ’’بے زتی‘‘ خراب!!!
 
Top