میرے کمنٹ پر کچھ دیر اور غور فرمائیں۔
شاید سمجھ آ جائے
آپ بھی نا بھیا سب کو جانتے ہوئے بھی انجان بنے جاتے ہیں ۔اگر ہم اتنے لائق فائق ہوتے تو شاید ہماری گنتی بھی محفل کے مشہور نامور شعراء میں کی جاتی اور ہمیں اعزازی منتظم اعلی بھی بنا دیا جاتا ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کیونکہ اس میں بڑا پن ہوتا ہے، وہ سب کو گہرائی میں برداشت کرنے کی قوت رکھتا ہے، کسی سے شکایت نہیں کرتا۔ اس میں کچھ بھی پھینکو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے اور باہر سے پھربھی تروتازہ رہتا ہے۔ لوگوں کو اپنی جانب مائل کرتا ہے۔

اور کچھ لیتا بھی ہے تو ایک آدھ دن بعد واپس کر دیتا ہے۔ :)
 
اور کچھ لیتا بھی ہے تو ایک آدھ دن بعد واپس کر دیتا ہے۔ :)
چھوٹے تھے تو ساحل پر فٹبال لے کر جاتے تھے۔ اور یہی مقابلہ ہوتا تھا کہ کون کتنا دور سمندر میں پھینکتا ہے۔ ایک دفعہ واپس نہیں آئی تھی، آگے چلی گئی۔
 

رباب واسطی

محفلین
Diplomacy
منافقت جب زیادہ ہی بد نام ہو گئی تو اس کا نام مصلحت رکھ دیا گیا
نام کیا تبدیل ہوا منافقت کو تو انٹر نیشنل سٹیٹس مل گیا
 

جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام!
الحمدللہ شہزادے اور ہم سب خیریت سے ہیں۔
اللہ تعالی آپ کے گھرانے کو شاد و آباد رکھے۔ آمین!
بچوں کی باتیں والے دھاگے میں بچوں کی نئی نئی باتیں شریک کیا کریں۔:)
دونوں کی باتیں اور واقعات پڑھنے کی منتظر ہوں۔:)
 
Top