رب کی عطائیں

محمد اسامہ سَرسَری نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 8, 2013

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :786:
    رب کی عطائیں
    درختوں کو رب نے دیا لہلہانا
    گلوں کو عطا کر دیا مسکرانا
    :a5:
    ہواؤں میں اس نے رکھا سرسرانا
    دیا چاند تاروں کو ہے جھلملانا
    :a3:
    کسی کو دی کوکو ، کسی کو غٹرغوں
    سکھایا پرندوں کو ہے چہچہانا
    :a4:
    عطا آسمانوں کو کی ہے بلندی
    ستاروں کو اس نے دیا جگمگانا
    :a2:
    سمندر کی موجوں کو مزمار بخشے
    دیا آبشاروں کو ہے گنگنانا
    :a4:
    بشر کو دیے مختلف حال اس نے
    کہیں تلملانا ، کہیں کھلکھلانا
    :a5:
    کسی چیز کی ہو ضرورت اسامہ!
    تو اللہ تعالیٰ کا در کھٹکھٹانا
    :a2:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  2. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
  3. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    ماشاءاللہ
    بہت خوب حمد لکھی محترم سرسری بھائی
    کسی چیز کی ہو ضرورت اسامہ!
    تو اللہ تعالیٰ کا در کھٹکھٹانا
     
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ تعریف اور حوصلہ افزائی فرمانے کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جزاکم اللہ خیرا۔
    آپ کو پسند آگئی یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
     
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
  8. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    حضور کیوں شرمندہ کر رہے ہیں۔ دوستانہ و طفلانہ و بردرانہ و تلمیذانہ رائے کے لیے کہیں تو حاضر ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    دوستانہ ، برادرانہ و استادانہ رائے دیجیے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    9,029
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ابن رضا بھائی کسر نفسی سے شرمندہ ہو رہے ہیں تو ہم بلا تکلف حاضر ہیں :)۔ مزمار کو واحد(مذکّر) کر دیجیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    فوری مشورہ تو یہ ہے کہ

    ان دو مصروں میں کچھ ثقالت محسوس ہو رہی ہے۔
    کسی کو دی کوکو ، کسی کو غٹرغوں
    عطا آسمانوں کو کی ہے بلندی

    حال کی جگہ کچھ اور ہونا چاہیے(مصرع ِ ثانی کے تناظر میں دیکھیں)
    بشر کو دیے مختلف حال اس نے

    یکسانیت کی وجہ سے غور طلب
    دیا چاند تاروں کو ہے جھلملانا
    ستاروں کو اس نے دیا جگمگانا


    درختوں کے لہلہانےکے ساتھ گلوں کی بجائے ہواؤں کا یا پرندوں والا مصرع زیادہ موزوں لگ رہا ہے۔

    جبکہ آسمانوں کے ساتھ چاند تاروں یا ستاروں والا موزوں ہوگا

    جبکہ گلوں کے ساتھ تتلیوں یا جگنوؤں کا ذکر ہونا چاہیے

    امید ہے آپ کی بارِ دگر توجہ مزید نکھار لے آئے گی۔ :)
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 10, 2014
    • زبردست زبردست × 1
  12. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    کیا بات ہے آج کل اسامہ بھائی مائل خیرآبادی ہو رہے ہیں ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت آداب علم بھائی! خوش رہیے۔
     
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ محترم جناب ابن رضا اور محترم جناب سید عاطف علی صاحبان!
    بہت عمدہ رہنمائی کی ہے۔
    جزاکما اللہ خیرا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2

اس صفحے کی تشہیر