دیوان سرسری: حمدومناجات

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    رب کی عطائیں

    :786: رب کی عطائیں درختوں کو رب نے دیا لہلہانا گلوں کو عطا کر دیا مسکرانا :a5: ہواؤں میں اس نے رکھا سرسرانا دیا چاند تاروں کو ہے جھلملانا :a3: کسی کو دی کوکو ، کسی کو غٹرغوں سکھایا پرندوں کو ہے چہچہانا :a4: عطا آسمانوں کو کی ہے بلندی ستاروں کو اس نے دیا جگمگانا :a2: سمندر کی موجوں کو...
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    ہے سلطانوں کا ایک سلطان اللہ(حمد)

    ہے سلطانوں کا ایک سلطان :a1: ہے حنان اللہ ، ہے منان :a1: :a4: مہیمن ، حفیظ اور نگہبان :a1: عفُو اور رحیم اور رحمٰن :a1: :a4: زباں سے بھی کہنا ہے آسان ’’:a1:‘‘ دلوں میں بسانا ہے ایمان ’’:a1:‘‘ :a4: سرور و مسرّت کا سامان :a1: دلِ صاحبِ دل کا ارمان :a1: :a4: نرالا ، اکیلا جہاں بان :a1: ہے خلاقِ...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    تیری حمد کے علاوہ ، کوئی مشغلہ نہیں ہے(حمد)

    وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ تیرے ہاتھ میں ہے عزت ، تیرے ہاتھ میں ذلت تیرے ہاتھ میں ہے قدرت ، تیرے ہاتھ میں ہے قسمت وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ جسے چاہے دے ضلالت ، چسے چاہے دے ہدایت جسے چاہے دے ہلاکت ، جسے چاہے دے حفاظت وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    تعریف رب کی جس نے ، سارا جہاں بنایا(حمد)

    تعریف رب کی جس نے ، سارا جہاں بنایا ہر شے کو حسن دے کر ، پیارا سماں بنایا مخلوق ساری اپنی ، قدرت سے ہے بنائی کیسی زمیں بچھائی ، کیا آسماں بنایا رسوائی ہو کہ عزت ، غم یا خوشی کی حالت اللہ نے ہی سارا ، سود و زیاں بنایا شب روز کو کیا ہے ، اک دوسرے میں داخل شمسی نظام سارا ، گردش کناں بنایا...
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    جس بات میں اللہ کی تعریف ہو شامل(حمد)

    جس بات میں اللہ کی تعریف ہو شامل وہ بات پسندیدہ ہے ہر بات سے بڑھ کر اچھے تو بہت لگتے ہیں نظروں کو ہماری جچتے نہیں ہرگز مگر اس ذات سے بڑھ کر یہ ارض و سما سات بنائے ہیں اسی نے قادر ہے ، بنا سکتا ہے وہ سات سے بڑھ کر دکھ تو ہمیں طاقت سے زیادہ نہیں دیتا ہاں سکھ وہ عطا کرتا ہے اوقات سے بڑھ کر...
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    حمد اور ثنا اس کی(حمد)

    آؤ ، ہم سبھی مل کے رات دن کہیں دل سے حمد اور ثنا اس کی لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ لائقِ عبادت وہ قابلِ اطاعت وہ ہر جگہ عطا اس کی لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ شمس اور قمر اس کے سارے بحر و بر اس کے طیر اور فضا اس کی لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ سَرسَری جو اللہ سے مانگ لے کوئی بھی شے سنتا ہے خدا اس کی لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
Top