آؤ ، ہم سبھی مل کے
رات دن کہیں دل سے
حمد اور ثنا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
لائقِ عبادت وہ
قابلِ اطاعت وہ
ہر جگہ عطا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
شمس اور قمر اس کے
سارے بحر و بر اس کے
طیر اور فضا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
سَرسَری جو اللہ سے
مانگ لے کوئی بھی شے
سنتا ہے خدا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
 
محترم سرسری صاحب!بہت خوب
ہماری بھی مغفرت مانگ لیجیے۔
تعریف کا شکریہ۔
یغفراللہ لنا ولکم۔
جزاکِ اللہ خیرا۔
سبحان اللہ
بلاشک پاک و بے نیاز ہے ذات اس کی
جزاک اللہ خیرا۔
دریں چہ شک۔ لاریب فیہ۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
آؤ ، ہم سبھی مل کے
رات دن کہیں دل سے
حمد اور ثنا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
لائقِ عبادت وہ
قابلِ اطاعت وہ
ہر جگہ عطا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
شمس اور قمر اس کے
سارے بحر و بر اس کے
طیر اور فضا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
سَرسَری جو اللہ سے
مانگ لے کوئی بھی شے
سنتا ہے خدا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
آپ کی دُعا نے فیض احمد فیض کی اس دُعا کی یاد تازہ کردی۔
آئیے ہاتھ اُٹھائیں ہم بھی
ہم جنہیں رسمِ دُعا یاد نہیں
ہم جنہیں سوزِ محبت کے سوا
کوئی بُت کوئی خدا یاد نہیں
آئیے عرض گزاریں کہ نِگارِ ہستی
زہرِ اِمروز میں شیرینیِ فردا بھر دے
وہ جنہیں تابِ گراں باریِ ایام نہیں
اُن کی پلکوں پہ شب و روز کو ہلکا کر دے
جن کی آنکھوں کو رُخِ صبح کا یارا بھی نہیں
اُن کی راتوں میں کوئی شمع منور کر دے
جن کے قدموں کو کسی رَہ کا سہارا بھی نہیں
اُن کی نظروں پہ کوئی راہ اُجاگر کر دے
جِن کا دیں پیرویِ کذب و رِیا ہے اُن کو
 
Top