نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

الف نظامی

لائبریرین
آل و اصحاب
یارب مرے دل کو شاد کامی دے دے
شوریدگی رومی و جامی دے دے
رکھ آلِ نبی کے نام لیواوں میں
اصحابِ رسول کی غلامی دے دے​
 
وہ جس کے نام پہ نبض حیات چلتی ہے
زمیں کا ذکر ہی کیا کائنات چلتی ہے
یہ بات ذہن میں رکھیے کہ جبر کے آگے
حسین بات چلائیں تو بات چلتی ہے
شاہ نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ
 

الف نظامی

لائبریرین
اللہ (عزوجل)
مجھ خستہ جگر کی آس وہ تھا (اللہ) کہ یہ تھے (دنیا)
دل رویا تو غم شناس وہ تھا (اللہ) کہ یہ تھے (دنیا)
بندوں کو میں چارہ ساز کیوں کر مانوں
جب وقت پڑا تو پاس وہ تھا (اللہ) کہ یہ تھے​
 

الف نظامی

لائبریرین

ثمراتِ القاء
پیغام رسانی سے پتہ چلتا ہے
لفظوں کی روانی سے پتہ چلتا ہے
طاقت ہے میرے ذہن کے پیچھے کوئی
اِلقائے معنی سے پتہ چلتا ہے​
 

فیصل عزیز

محفلین
حضور تاجدارِ گولڑہ رحمتہ اللہ علیہ کی تصنیف "رنگِ نظام" سے بہت خوبصورت انتخاب
ہمیشہ سلامت رہیے۔۔۔۔۔آمین
 

الف نظامی

لائبریرین
وہ جس کے نام پہ نبض حیات چلتی ہے
زمیں کا ذکر ہی کیا کائنات چلتی ہے
یہ بات ذہن میں رکھیے کہ جبر کے آگے
حسین بات چلائیں تو بات چلتی ہے​

 

الف نظامی

لائبریرین
وہ جس کے نام پہ نبض حیات چلتی ہے
زمیں کا ذکر ہی کیا کائنات چلتی ہے
یہ بات ذہن میں رکھیے کہ جبر کے آگے
حسین بات چلائیں تو بات چلتی ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
وہ جس کے نام پہ نبض حیات چلتی ہے
زمیں کا ذکر ہی کیا کائنات چلتی ہے
یہ بات ذہن میں رکھیے کہ جبر کے آگے
حسین بات چلائیں تو بات چلتی ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
اسمِ ذات ، اللہ اللہ!
تسکین کا پیغام ہے اللہ اللہ
توحید کا اک جام ہے اللہ اللہ
قفلِ حاجات کی یہ کُنجی ہے نصیر
اللہ بھی کیا نام ہے اللہ اللہ​
اسمِ ذات ، اللہ اللہ!

تسکین کا پیغام ہے اللہ اللہ
توحید کا اک جام ہے اللہ اللہ
قفلِ حاجات کی یہ کُنجی ہے نصیر
اللہ بھی کیا نام ہے اللہ اللہ
 
Top