نصیر الدین نصیر رباعیاتِ سید نصیر الدین نصیر

الف نظامی

لائبریرین
بے ضمیر سائل کا اعتراف
لینے کے لیے جہاں گیا کچھ نہ ملا
دیکھا ، بھالا ، چلا ، پھرا کچھ نہ ملا
پھر بھی ایسے بے ضمیر سائل کو
اک آہ پہ تیرے در سے کیا کچھ نہ ملا​
 

الف نظامی

لائبریرین
عزمِ گدا
جب تک ترے در پہ تھا ، ٹھکانے سے رہا
چُھوٹا تیرا در ، تو بھیک پانے سے رہا
ٹُھکرا کے جو اٹھا دے ، کہ بٹھا لے در پر
میں اب کسی اور در پہ جانے سے رہا
 

الف نظامی

لائبریرین
یارب
ہستی ہے ترے کرم سے یارب! ہستی
معمور تجھی سے ہے بلندی پستی
تیرے ہی نور سے ہے روشن روشن
نگری نگری ہر ایک بستی بستی​
 

الف نظامی

لائبریرین
بندہ گنہگار کی پکار
حالت ہے تباہ یاعلی ادرکنی
بے حد ہیں گناہ یاعلی ادرکنی
چل جائے مرے حق میں بھی کلکِ رحمت
نامہ ہے سیاہ یاعلی ادرکنی​
 

الف نظامی

لائبریرین
یا علی الاعلیٰ
آمین بحق سید المرسلین

دشمن ہے سماج یا علی الاعلیٰ
مشکل میں ہوں آج یا علی الاعلیٰ
زہرا و محمد و علی کے صدقے
رکھ لے مری لاج یا علی الاعلیٰ​
 

الف نظامی

لائبریرین
اے میرے خالق و مالک
کیوں بابِ کرم اثر سے خالی جاوں
کیوں آ کے سخی کے گھر سے خالی جاوں
جب تو نہیں پھیرتا کسی کو خالی
پھر میں‌کیوں تیرے در سے خالی جاوں
 

الف نظامی

لائبریرین
اصلی داتا سے مانگ
رزاقِ جہاں رب تعالی وہ ہے
جواد و غنی ، بر تر و بالا وہ ہے
کیوں مانگ رہا ہے مانگنے والوں سے
اللہ سے مانگ! دینے والا وہ ہے​
 

الف نظامی

لائبریرین
ذاتِ قائم بالذات
وہ مالک کُل ہے ، کائنات اُس کی ہے
جو ختم نہ ہو کبھی ، وہ بات اُس کی ہے
اَعراض وجود میں قائم بالغیر
قائم ہے جو بالذات وہ ذات اُس کی ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
جل جلالہ
وہ ربِ جلیل و کبریا حیثیت
چاہے جسے جو کرے عطا حیثیت
جو کچھ ہے جو بھی وہ اس کے فضل سے ہے
از خود ہے کسی کی ورنہ کیا حیثیت
 

الف نظامی

لائبریرین
اصلِ ایمان
طاقت نہ صفات پر بھروسہ رکھئیے
ہر گز نہ حیات پر بھروسہ رکھئیے
اللہ کی ذات ہے فقط عُقدہ کُشا
اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھئیے
 

الف نظامی

لائبریرین
تقاضائے عبدیت
تو عبد ہے اعلانِ خدائی مت کر
اپنے کو شریکِ کبریائی مت کر
فرعون کی طرح ٹوٹ جائے گی کمر
اللہ سے زور آزمائی مت کر​
 

الف نظامی

لائبریرین
اُس کا چاہا ہوا برا نہ ہوا
کیوں تُخمِ امیدِ خام یُوں بوتا ہے
حالات کی تلخیوں پہ کیوں روتا ہے
تو چاہ نہ چاہ اس سے نہیں ہوتا کچھ
اللہ جو چاہتا ہے وہ ہوتا ہے​
 

الف نظامی

لائبریرین
کریمِ مُطلق
باطن نگر و عُذر پذیر آقا ہے
ربِ دوجہاں بھی کیا نصیر ، آقا ہے
ہم زُود گریز دیر آمادہ غلام
وہ زُود نواز و دیر گیر آقا ہے​
 

بےباک

محفلین
الف نظامی صاحب ، آپ کی پسند واقعی زبردست ہے ، آپ حقیقت میں اچھی شاعری کے چاہنے والے ہیں
التجا بحضورِ رب تعالی
عزت ہے مری تیرے حوالے مولٰی
ذلت کی حیات سے بچا لے مولٰی
محتاج بنا کے نہ دے بستر کی سزا
چلتے پھرتے مجھے اٹھا لے مولٰی
،

بہت ہی خوب التجا ہے ربِ جلیل سے
، آپ کا مخلص: بےباک
 

الف نظامی

لائبریرین
قرآنی فیصلہ
جو قائلِ دخلِ غیر ہے ، بکتا ہے
مشرک ہے ، جو غیر کی طرف تکتا ہے
دینا چاہے تو کون اُسے روک سکے
دینا روکے تو کون دے سکتا ہے​
 

الف نظامی

لائبریرین
تمنائے مدینہ
سرمایہ عمر اسی کو مانا جانا
ایماں ، ترے کوچے ہی میں جانا ، جانا
کچھ پاس ہو یا نہ ہو بلا سے ، لیکن
چھوٹے نہ تری گلی کا آنا جانا​
 

الف نظامی

لائبریرین
کملی والا
وہ جانِ جہاں ، حبیبِ ربُ الاعلی
والشمس بہ صورت و بہ قامت بالا
فخرِ حسنِ و حسین و زہرا و علی
مکی مدنی رسول ، کملی والا​
 

الف نظامی

لائبریرین
شانِ ازواج مطہرات
مقصود دراصل تو ازواج کی ذات
شامل اسی حکم میں ہیں ابنا و بنات
ہے آیہ تطہیر کی تفسیر یہی
ازواجِ مطہرات ہیں محفوظات​
 
Top