دیکھو تو چشم ِیار کی جادو نگاہیاں بیہوش اِک نظر میں ہوئی انجمن تمام (حسرت موہانی) اگلا لفظ : انجمن
شمشاد لائبریرین فروری 9، 2008 #121 دیکھو تو چشم ِیار کی جادو نگاہیاں بیہوش اِک نظر میں ہوئی انجمن تمام (حسرت موہانی) اگلا لفظ : انجمن
محمد وارث لائبریرین فروری 10، 2008 #122 کبھی تنہائیٔ کوہ و دمن عشق کبھی سوز و سرور و انجمن عشق کبھی سرمایۂ محراب و منبر کبھی مولا علی خیبر شکن عشق (اقبال) تنہائی
کبھی تنہائیٔ کوہ و دمن عشق کبھی سوز و سرور و انجمن عشق کبھی سرمایۂ محراب و منبر کبھی مولا علی خیبر شکن عشق (اقبال) تنہائی
شمشاد لائبریرین فروری 10، 2008 #123 یک بیاباں بہ رنگِ صوتِ جرس مجھ پہ ہے بے کسی و تنہائی میر جب سے گیا ہے دل تب سے میں تو کچھ ہوگیا ہوں سودائی اگلا لفظ : جرس
یک بیاباں بہ رنگِ صوتِ جرس مجھ پہ ہے بے کسی و تنہائی میر جب سے گیا ہے دل تب سے میں تو کچھ ہوگیا ہوں سودائی اگلا لفظ : جرس
شمشاد لائبریرین فروری 14، 2008 #124 واپس نہیں پھیرا کوئی فرمان جنوں کا تنہا نہیں لوٹی کبھی آواز جرس کی (فیض) تنہا
فرخ منظور لائبریرین فروری 14، 2008 #125 لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور تنہا گئے کیوں؟ اب رہو تنہا کوئی دن اور (غالب)
شمشاد لائبریرین فروری 14، 2008 #126 چونکہ آپ نے آگے کوئی لفظ نہیں دیا، تو میں خود سے ایک لفظ چن کر اس پر شعر لکھ دیتا ہوں۔ لفظ ہے " رستہ " سارے رستے جاتے جاتے اور طرف کو جا نکلے اس کی جانب جانے کا پھر کوئی نہ رستہ یاد رہا (نزہت عباسی) اگلا لفظ " یاد "
چونکہ آپ نے آگے کوئی لفظ نہیں دیا، تو میں خود سے ایک لفظ چن کر اس پر شعر لکھ دیتا ہوں۔ لفظ ہے " رستہ " سارے رستے جاتے جاتے اور طرف کو جا نکلے اس کی جانب جانے کا پھر کوئی نہ رستہ یاد رہا (نزہت عباسی) اگلا لفظ " یاد "
الف عین لائبریرین فروری 14، 2008 #127 ذہن کی راہوں میں کرتی ہے سفر آوارہ یہ تری یاد ہے یا بادِ سحر آوارہ ما بدولت آوارہ
شمشاد لائبریرین فروری 14، 2008 #128 یُوں گلیوں بازاروں میں آوارہ پھرتے رہتے ہیں جیسے اس دنیا میں سبھی آئے ہوں عمر گنوانے لوگ (عبید اللہ علیم) گلیاں - گلی
یُوں گلیوں بازاروں میں آوارہ پھرتے رہتے ہیں جیسے اس دنیا میں سبھی آئے ہوں عمر گنوانے لوگ (عبید اللہ علیم) گلیاں - گلی
الف عین لائبریرین فروری 14، 2008 #129 ناصر کا لو: گلی گلی مری یاد بچھی ہے پیارے رستہ دیکھ کے چل مجھ سے اتنی وحشت ہے تو میری حدوں سے دور نکل حد
ناصر کا لو: گلی گلی مری یاد بچھی ہے پیارے رستہ دیکھ کے چل مجھ سے اتنی وحشت ہے تو میری حدوں سے دور نکل حد
شمشاد لائبریرین فروری 14، 2008 #130 یوں کہ عبارت کی زباں اور ہے کوئی کاغذ میری تقدیر کا سادہ بھی نہیں ہے کس موڑ پہ لے آیا ہمیں ہجر مسلمل تا حد ِ نگاہ وصل کا وعدہ بھی نہیں ہے اگلا لفظ " نگاہ"
یوں کہ عبارت کی زباں اور ہے کوئی کاغذ میری تقدیر کا سادہ بھی نہیں ہے کس موڑ پہ لے آیا ہمیں ہجر مسلمل تا حد ِ نگاہ وصل کا وعدہ بھی نہیں ہے اگلا لفظ " نگاہ"
الف عین لائبریرین فروری 15، 2008 #131 بہت دنوں کے تغافل نے تیرے پیدا کی وہ اک نگہ جو بظاہر نگاہ سے کم ہے۔ ویسے شمشاد، تمہارے شعر میں ’نگہ‘ وزن میں آتا ہے۔ تغافل
بہت دنوں کے تغافل نے تیرے پیدا کی وہ اک نگہ جو بظاہر نگاہ سے کم ہے۔ ویسے شمشاد، تمہارے شعر میں ’نگہ‘ وزن میں آتا ہے۔ تغافل
شمشاد لائبریرین فروری 15، 2008 #132 تغافل کے آغوش میں سو رہے ہیں تمہارے ستم اور میری وفائیں مگر پھر بھی اے میرے معصوم قاتل تمہیں پیار کرتی ہیں میری دعائیں (فیض احمد فیض) ستم
تغافل کے آغوش میں سو رہے ہیں تمہارے ستم اور میری وفائیں مگر پھر بھی اے میرے معصوم قاتل تمہیں پیار کرتی ہیں میری دعائیں (فیض احمد فیض) ستم
شمشاد لائبریرین فروری 16، 2008 #133 نئی طرزِ ستم وہ بھی اگر ایجاد رکھیں گے تو ہم اب کے نئی لے نالہ و فریاد رکھیں گے
شمشاد لائبریرین فروری 16، 2008 #135 یہ لیں لفظ فریاد پر شعر روح تک گھائل ہے جس کے سبب دل کیسے اس کے لیے فریاد کرتا (یاسمین منیر) اگلا لفظ ' گھائل '
یہ لیں لفظ فریاد پر شعر روح تک گھائل ہے جس کے سبب دل کیسے اس کے لیے فریاد کرتا (یاسمین منیر) اگلا لفظ ' گھائل '
فرخ منظور لائبریرین فروری 16، 2008 #136 رِ زم گاہِ عشق میں یوں کوئی گھائل جائے گا اب کے صف آرائی میں سر کی جگہ دل جائے گا اگلا لفظ "صف آرائی "
رِ زم گاہِ عشق میں یوں کوئی گھائل جائے گا اب کے صف آرائی میں سر کی جگہ دل جائے گا اگلا لفظ "صف آرائی "
شمشاد لائبریرین فروری 16، 2008 #137 موت اور زیست کی روزانہ صف آرائی میں ہم پہ کیا گزرے گی، اجداد پہ کیا گزری ہے (فیض) زیست
سارہ خان محفلین فروری 17، 2008 #138 نصیر اب کھیلنا ہے بحرِ غم کے تیز دھارے سے سفینہ زیست کا ممنونِ ساحل ہو نہیں سکتا (سیّد نصیر الدین نصیر) ساحل
نصیر اب کھیلنا ہے بحرِ غم کے تیز دھارے سے سفینہ زیست کا ممنونِ ساحل ہو نہیں سکتا (سیّد نصیر الدین نصیر) ساحل
شمشاد لائبریرین فروری 17، 2008 #139 ساحل پہ ہوئے آج یہ کیوں غرق سفینے طوفاں تو کوئی سامنے حائل نہ ہوا تھا اگلا لفظ ' طوفان '
م ماہم محفلین فروری 22، 2008 #140 لائیں نہ تاب جن کی سمندر بھی دوستو آنکھوں سے جھانکتے ہیں وہ طوفان کبھی کبھی اگلا لفظ "تاب"