دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
وجودِ موہوم میرا آخر، تری حقیقت سے کب جدا ہے
نقاب اٹھا آشکار ہوجا، یہ تیرا مجھ سے حجاب کیا ہے
(سرور)

حجاب
 

محمد وارث

لائبریرین
عشق بھی ہو حجاب میں، حُسن بھی ہو حجاب میں
یا تو خود آشکار ہو یا مجھے آشکار کر


باغِ بہشت سے مجھے حکمِ سفر دیا تھا کیوں
کار جہاں دراز ہے، اب مرا انتظار کر


(اقبال)

آشکار
 

شمشاد

لائبریرین
بجا کہ چہرے سے غمگین دکھائي ديتي ہوں
مگ۔ر ج۔و دل پ۔۔ہ گ۔زرت۔۔ي ہے آش۔۔کار نہیں
(آسیہ ہاشمی)

غمگین
 

محمد وارث

لائبریرین
میرا دل غمگیں ہے تو کیا
غمگیں یہ دنیا ہے ساری
یہ دکھ تیرا ہے نہ میرا
ہم سب کی جاگیر ہے پیاری


(فیض)

دنیا
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ! اے جذبہ ءخوش کام تیرا شکریہ!
ہر تصور صورت تصویر جاناں ہو گیا
(سرور)

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
کتنے غم بھول گیا ، شکریہ تیرا غمِ یار
یوں مجھے تیری ضرورت کبھی ایسی تو نہ تھی
ا ع

ضرورت
 

شمشاد

لائبریرین
محسن صاحب خوش آمدید

کھیل یہ ہے کہ اوپر دیئے ہوئے شعر میں سے ہی کوئی لفظ دینا ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آخرِ شب کے ہمسفر فیض نجانے کیا ہوئے
رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی
(فیض)

اگلا لفظ " صبا "
 

محمد وارث

لائبریرین
صبا سے کرتے ہیں غربت نصیب ذکرِ وطن
تو چشمِ صبح میں آنسو اُبھرنے لگتے ہیں


درِ قفس پہ اندھیرے کی مہر لگتی ہے
تو فیض دل میں ستارے اترنے لگتے ہیں


صبح
 

شمشاد

لائبریرین
اُس کے حصارِ خواب کو مت کربِ ذات کر
اُس خوشبوئے خیال کو تُو کائنات کر
(ناہید ورک)


خوشبو
 
Top