دیئے گئے لفظ پر شاعری

محمد وارث

لائبریرین
کبھی زلفوں کی گھٹا نے گھیرا
کبھی آنکھوں کی چمک یاد آئی


ذرّے پھر مائلِ رَم ہیں ناصر
پھر اُنھیں سیرِ فلک یاد آئی


(کاظمی)

زلف
 

الف عین

لائبریرین
چند راتوں کا کاجل، دِنوں کی چمک، چند خوابوں کے پھولوں کی جنگلی مہک
میں تو دست تہی اُن سے رخصت ہوا، میرے پیچھے بہت سلسلے رہ گئے
اعجاز عبید

سسلہ، سلسلے
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی کاش مجھ کو بتاسکے رہ و رسمِ عشق کی الجھنیں
وہ کہے تو بات پتے کی ہے میں کہوں تو خام خیال ہے
(سرور)


الجھن
 

ہما

محفلین
ڑاستہ روکے کھڑی ہے یہی اُلجھن کب سے
کوئی پوچھے تو کہیں‌کیا ، کہ کدھر جاتے ہیں
چھت کی کھڑکیوں سے اُترتے ہیں میرے خواب مگر
میری دیواروں سے ٹکرا کے بکھر جاتے ہیں

بکھر
 

الف عین

لائبریرین
گانا ہی نہیں شعر بھی ہے۔۔۔

ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیں
ان آنکھوں سے وابستہ افسانے ہزاروں ہیں

افسانے
 

ہما

محفلین
کسی کلی نے بھی دیکھا نہ آنکھ بھر کے مُجھے
گُزر گئی جرسِ گُل اُداس کر کے مُجھے

میں سو رہا تھا کسی یاد کے شبستاں میں
جگا کے چھوڑ گئے قافلے سحر کے مجھے

آنکھیں
 

شمشاد

لائبریرین
لگا کر آگ خود اہل چمن آنکھیں دکھاتے ہیں
روایت اک نئی گلشن میں قائم ہوتی جاتی ہے
(سرور)


آگ
 

ہما

محفلین
آگ پوری کہاں بُجھی ہے ابھی
دیدہ ء تر میں تشنگی ہے ابھی
دوستوں سے چُکا رہا ہوں حساب
دشمنوں‌سے کہاں ٹھنی ہے ابھی

دُشمن
 

شمشاد

لائبریرین
اس رنگ سے اٹھائی کل اس نے اسد کی نعش
دشمن بھی جس کو دیکھ کے غمناک ہو گئے
(چچا)


اگلا لفظ غمناک
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے ایسا کوئی شعر نہیں ملا جس میں لفظ " غمناک " آیا ہو۔ اس لیے لفظ " غم " سے شعر دے رہا ہوں۔

نصیر اب کھیلنا ہے بحرِ غم کے تیز دھارے سے
سفینہ زیست کا ممنونِ ساحل ہو نہیں سکتا
(سیّد نصیر الدین نصیر)

اگلا لفظ " زیست "
 
Top