دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
تیرے جلو میں بھی دل کانپ کانپ اٹھتا ہے
میرے مزاج کو آسودگی بھی راس نہیں
(ناصر کاظمی)

مزاج
 

شمشاد

لائبریرین
بس ابلے دے کے ہے ترکِ تعلق
یہ نسخہ بھی کوئی دن آزمائیں
(احمد مشتاق)
تعلق
 

غ۔ن۔غ

محفلین
سارے رشتے جھوٹ ہیں' سارے تعلق پُر فریب
پھر بھی سب قائم رہیں یہ بد دعا کر آئے ہیں


پر فریب
 

شمشاد

لائبریرین
پرفریب تو نہیں ملا، صرف فریب پر گزارہ کریں۔
------------------------------------------------

اللہ رے فریبِ مشیت کہ آج تک​
دنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم​
(ساحر لدھیانوی)
ظلم
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اے عشق نہ چھیڑ آ آ کے ہمیں،ہم بھولے ہوؤں کو یاد نہ کر
پہلے ہی بہت ناشاد ہیں ہم،تو اور ہمیں ناشاد نہ کر
قسمت کا ستم ہی کم نہیں کچھ،یہ تازہ ستم ایجاد نہ کر
یوں ظلم نہ کر بیداد نہ کر،اے عشق ہمیں برباد نہ کر

قسمت

 

مغزل

محفلین
قسمت میں ایک بار تو ملنا نصیب ہو
ہر دم یہی دعا ہے دلِ زار زار کی !!
فی البدیہہ

اگلا لفظ: دعا
 

بانیاز خان

محفلین
عمل سے بھی مانگا وفا سے بھی مانگا
تجھ کو میں نے تیری رضا سے بھی مانگا
نہ کچھ ہوسکا تو دعا سے بھی مانگا
قسم ہے خدا کی خدا سے بھی مانگا

وضو
 

شمشاد

لائبریرین
دیر ہی ہو گئی اس دھاگے پر کسی کو آئے ہوئے۔
---------------------------------------------------------

بیٹھا ہے جو کہ سایہ دیوارِ یار میں
فرماں روائے کشورِ ہندوستان ہے
(چچا)

دیوار
 

مغزل

محفلین
اب تجھے سایہ میسر ہے تو پھر سائے میں بیٹھ
کس طرف گرتی ہے دیوار ، تجھے کیا معلوم !
لیاقت علی عاصم

سایہ
 

شمشاد

لائبریرین
بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیے
کوئی ہم سایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو
(چچا)

گھر
 

مغزل

محفلین
ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق
نوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی !!!!!!!
میرزا اسدا للہ خاں غالب

ہنگامے/ ہنگامہ
 

شمشاد

لائبریرین
سکونِ بیکراں میں کوئی ہنگامہ نہیں اُٹھتا
زمیں و آسماں میں کوئی ہنگامہ نہیں اُٹھتا
(عبد الحمید عدم)

سکون
 

مغزل

محفلین
سکوں یہاں بھی نہیں ہے نہ کوئی راحت ہے
ہمارے دل میں مقید تمھاری چاہت ہے ۔۔۔۔

نامعلوم
(برسبیلِ لفظ پر شعر)

اگلا لفظ : راحت
 
Top