دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

راجہ صاحب

محفلین
آپ پھر لفظ دینا بھول گئے ہیں :)
اس لئے خود سے ہی عاشقی کو منتخب کر رہا ہوں

ہوشیاری ہے فریبِ عاشقی کھانے کا نام
عاشقی ہے بند آنکھیں کر کے لُٹ جانے کا نام

ریاض

ہوشیاری
 

شمشاد

لائبریرین
واشد کچھ آگے آہ سے ہوتی تھی دل کے تئیں
اقلیمِ عاشقی کی ہوا اب بگڑ گئی
(میر تقی میر)

آہ
 

شمشاد

لائبریرین
اے جوشِ گریہ دیکھ! نہ کرنا خجل مجھے
آنکھیں مری ضرور ہیں، آنسو پرائے ہیں
(خمار بارہ بنکوی)

آنسو
 

شمشاد

لائبریرین
خوابوں سی دلنواز حقیقت نہیں کوئی
یہ بھی نہ ہو تو درد کا درمان بھی نہ ہو
(سعد اللہ شاہ)

درد
 

شمشاد

لائبریرین
اے بادشہِ خوبانِ جہاں! تیری موہنی صورت پہ قربان
کی میں نے جو تیری جبیں پہ نظر، میرا چین گیا، میری نیند گئی
(بہادر شاہ ظفر)

قربان/قربانی
 

شمشاد

لائبریرین
کرکے زخمی مجھے نادم ہوں، یہ ممکن ہی نہیں
گر وہ ہوں گے بھی تو بے وقت پشیماں ہوں گے
(مومن خان مومن)


زخمی
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کیجیئے اچھی ہمیں لگتیہے ہمیشہ
دیوانگئ دل میں ہر بات اسی کی
(تاجدار عادل)
 

راجہ صاحب

محفلین
اگلا لفظ تو آپ نے بتایا ہی نہیں
اس لئے میں خود سے ہی دل کو منتخب کر لیا ہے :)

مصحفی یوں تو سب ہی شعر و سخن کہتے ہیں
چاہیئے لطف سخن دل میں اثر کرنے کو
مصحفی
 

شمشاد

لائبریرین
اب آپ اگلا لفظ دینا بھول گئے، اس لیے میں نے 'لطف' منتخب کر لیا۔ :)


وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہ
جن کو تیری نگہِ لطف نے برباد کیا
(جوش ملیح آبادی)

شکوہ
 

شمشاد

لائبریرین
بڑا مشکل سا لفظ دیا تھا آپ نے۔
----------------------------------

سبز مدھم روشنی میں سرخ آنچل کی دھنک
سرد کمرے میں مچلی گرم سانسوں کی مہک
(پروین شاکر)

مدھم
 
Top