دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
جا کہیو ان سے نسیمِ سحر! میرا چین گیا، میری نیند گئی
تمہیں میری، نہ مجھ کو تمہاری خبر، میرا چین گیا، میری نیند گئی
(بہادر شاہ ظفر)

سحر
 

شمشاد

لائبریرین
آرائشِ جمال کو مشاطہ چاہیئے
بے باغبا ن کے رہ نہیں سکتا چمن درست
(حیدر علی آتش)

چمن
 

محمد امین

لائبریرین
ہم سے کہتے ہیں چمن والے، غریبانِ چمن،
تم کوئی اچھا سا رکھ لو اپنے ویرانے کا نام۔

چھپکلی۔ ہے کوئی جو ایسا سنجیدہ شعر سنائے جس میں لفظ چھپکلی آتا ہو؟
 

شمشاد

لائبریرین
سنجیدہ شاعر نے تو چھپکلی نہیں باندھا ہو گا، کسی مزاحیہ شاعری میں باندھا ہو تو معلوم نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
حاصل کُن ہے یہ جہانِ خراب
یہ ہی ممکن تھا اتنی عجلت میں
پھر بنایا خدا نے آدم کو
اپنی صورت پہ ایسی صورت میں
اور پھر آدمی نے غور کیا
چھپکلی کی لطیف صنعت میں
اے خدا جو کہیں نہیں موجود
کیا لکھا ہے ہماری قسمت میں
(جون ایلیا)
 

محمد امین

لائبریرین
تشریح کرنے سے دھاگہ خراب تو نہیں ہوجائے گا ؟؟ :p بلکہ وہ تو ہوچکا۔۔۔ہم جہاں جاتے ہیں خرابیاں پیدا فرما دیتے ہیں :LOL:
 

محمد امین

لائبریرین
سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے یہ شعر کبھی سمجھ نہیں آیا۔۔۔ البتہ ابھی گوگل پر تلاش کیا تو ایک فورم پر "سرور عالم راز سرور" صاحب کا ایک مراسلہ ملا جس کا لبِ لباب یہ ہے کہ
چھپکلی پر حملہ کیا جائے تو وہ اپنی دم الگ کردیتی ہے ۔۔۔۔غالباً شاعر کی مراد اسی صنعت سے ہے

http://www.stanvir.com/guftagoo/ind...85a3f24ba4ebbb38&topic=6486.msg78246#msg78246
 

شمشاد

لائبریرین
آگے چلتے ہیں۔ اس دھاگے میں وہ الفاظ دیئے جائیں جو آسان ہوں اور عام فہم ہوں تا کہ دھاگہ چلتا رہے نہ کہ دوسرے اراکین کو مشکل میں ڈالا جائے۔
----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

اگلا لفظ ہے "خوشبو"
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو بتانا بھول گیا کہ اگلا لفظ دیئے گئے شعر میں سے دینا ہوتا ہے۔
------------------------------------------------------

کوئی بارش سی اتر آتی ہے سینے پہ میرے
پھرجدائی کا وہی پہلا سماں لگتا ہے
(سعد اللہ شاہ)

اگلا لفظ "جدائی"
 

متلاشی

محفلین
قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے
دل وہ بے مہر کے رونے کے بہانے مانگے

اگلا ’’بے مہر‘‘
 

راجہ صاحب

محفلین
آپ پھر اگلا لفظ دینا بھول گئے ہیں :)
بحرکیف میں شعر میں سے لفظ " وعدہ " منتخب کر رہا ہوں

تجدید وعدہ ہائے وفا چاہتا ہوں میں
پھر شمع عشق دل میں فروزاں ہے آج کل

اب تجدید
 

شمشاد

لائبریرین
اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں
یاد کیا تجھ کو دلائیں تیرا پیماں جاناں
(احمد فراز)

پیماں
 
Top