دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
تخیئلِ ماہتاب ہو، اظہارِ آئینہ
آنکھوں کو لفظ لفظ کا چہرہ دکھائی دے
(پروین شاکر)

آنکھ
 

راجہ صاحب

محفلین
جو نگاہ کی تھی ظالم، تو پھر آنکھ کیوں چُرائی
وہی تیر کیوں نہ مارا، جو جگر کے پار ہوتا

امیر مینائی

نگاہ
 

شمشاد

لائبریرین
اِک سرسری نگاہ تھی‘ اِک بے نیاز چُپ
میں بھی تھا اُس کے سامنے‘ میرا سوال بھی!
(امجد اسلام امجد)


سوال
 

راجہ صاحب

محفلین
کوئی حل نہ کوئی جواب ہے یہ سوال کیسا سوال ہے
جسے بُھول جانے کا حکم ہے اسے بھول جانا محال ہے

نامعلوم

محال
 

شمشاد

لائبریرین
گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو
(احمد ندیم قاسمی)

گھٹا
 

شمشاد

لائبریرین
شعلہ آہ کو بجلی کی طرح چمکاؤں
پر یہی ڈر ہے کہ وہ دیکھ کے ڈر جائیں گے
(ابراہیم ذوق)

شعلہ
 

شمشاد

لائبریرین
جُنوں کا رنگ بھی ہو شعلہ نمو کا بھی ہو
سکُوتِ شب میں اک انداز گفتگو کا بھی ہو
(افتخار عارف)


گفتگو
 

شمشاد

لائبریرین
دشنۂ غمزہ جاں ستاں، ناوکِ ناز بے پناہ
تیرا ہی عکس رُخ سہی، سامنے تیرے آئے کیوں؟
(چچا)

عکس
 

شمشاد

لائبریرین
سیل کی رہگزر ہوئے‘ ہونٹ نہ پھر بھی تر ہوئے
کیسی عجیب پیاس تھی‘ کیسے عجب سحاب تھے!
(امجد اسلام امجد)
 

راجہ صاحب

محفلین
آپ نے کوئی لفظ نہیں دیا تھا اس لئے میں بھی عجیب کو ہی منتخب کر کے لکھ رہا ہوں

نہ میں نے اُس کو خطوط لکھے نہ اُس نے میری پناہ چاہی
خود اپنی اپنی جگہ پہ ہم کو ملال کتنا عجیب سا تھا

نجم الثاقب

اب "ملال"
 

شمشاد

لائبریرین
سمے سمے کی خلش میں تیرا ملال رہے
جُدائیوں میں بھی یوں عالم وصال رہے
(فرحت عباس شاہ)


خلش
 

شمشاد

لائبریرین
اس تلخیِ حسرت پر، کیا چاشنیِ الفت
کب ہم کو فلک دیتا، گر غم میں مزا ہوتا
(مومن خان مومن)

فلک
 

شمشاد

لائبریرین
کہانیاں ہی سہی ، سب مبالغے ہی سہی
اگر وہ خواب ہے تعبیر کرکے دیکھتے ہیں
(احمد فراز)


کہانی
 
Top