دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

م حمزہ

محفلین
ایک انکل کے پاس ویسپا ہوا کرتا تھا۔ اس پہ بیٹھنے کی سعادت بھی دو تین بار نصیب ہوئی۔ شاید تین عشرے قبل کی بات ہو گی۔

6987842232_7255e2699b_b.jpg
یاز بھائی سچ بتانا۔ کیا آپ بائیسویں صدی میں جی رہے ہو۔ یہ تو لیٹیسٹ ماڈل ہے۔:D
 

ربیع م

محفلین

اور پھندے لگا کر پرندوں کا شکار
آخری بار پھندے لگا کر تین سال قبل شکار کیا 16 پرندے ہاتھ آئے
ایک بار لومڑی پکڑی.
 
قدرتی مناظر کی بھی ہوتی تھی... بوڑھوں کی اس لڑی میں چند چیزیں جس سے ہم بھی کچھ رلیٹ کر سکے ہیں، یہ ان میں سے ایک ہے!
مانا کہ میں نے بڑے بڑے تغیر اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھے ہیں پر اب ایسا بھی کیا کہ آپ مجھے بوڑھی ہی کہہ دیں! :heehee:
 

ربیع م

محفلین
سر کے اوپر گزر کیا جناب۔
پہاڑی علاقوں کے لوگ رات کے وقت چیڑ یا دیار کی جلتی لکڑی کو ہاتھ میں تھام کر سفر کرتے ہیں .اب تو یہ رواج نسبتا کم ہو گیا ہے
اس سے ایک تو روشنی ہوتی تھی دوسرا خطرناک جانور قریب نہیں آتے.
یہاں کشمیر میں لوگ اس لکڑی کو دلی کہتے ہیں یہ بروزے اور آئل والی لکڑی ہوتی ہے جو کافی دیر جلتی رہتی ہے.
 
Top