سروش

محفلین
اگر ممکنہ طور پر آج والی کار کردگی ساؤتھ افریقہ کے خلاف دی ، تو بہت زیادہ امکان ہے کہ 10 پوائنٹس ہوجائیں۔
 
علی وقار

محفلین
اگر میرٹ سب سے پہلی ترجیح ہو تو اقربا پروری بُری چیز نہیں ہے۔

جوبھی سیلیکٹر ہوگا وہ اپنی سمجھ کے مطابق فیصلے کرے گا۔ اور اُس کے ذہن میں اُس کا اپنا وننگ کمبینیشن ہوگا۔

بس اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ آپ کے قریبی رشتہ دار یا دوست سے بہتر اگر کوئی اور موجود ہے تو پہلے اُسے چانس دیا جائے۔
وہ تو ٹھیک ہے بھائی مگر کیا ہمارے ملک میں گنے چنے افراد ہی رہ گئے ہیں جنہیں بار بار یہ ذمہ داری دی جاتی ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ انضمام الحق صاحب پہلی بار چیف سلیکٹر نہیں بنے ہیں اور نہ ہی شاہد آفریدی صاحب پہلی بار اس عہدے پر فائز ہوں گے۔ چوبیس پچیس کروڑ کی آبادی کا ملک ہے اور کُل ملا کر چوبیس پچیس افراد بورڈ میں تعینات ہوتے چلے آ رہے ہیں۔ ہماری حالت یہ ہو چکی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر ایک فرد کی بار بار تعیناتی ہو جاتی ہے۔ مجھے تو یہ پسند نہیں ہے کہ ماموں بھانجے کو ٹیم میں اوپنر رکھ رہے ہوں اور سسر داماد کے حق میں یہ بیان دے رہے ہوں کہ وہ کپتانی کے لیے موزوں ہیں۔ اور یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں اور ورلڈ کپ چل رہا ہے۔ اس دوران ایک میچ ہماری ٹیم ہار جاتی ہے تو ذکاء اشرف نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے لیے شاہد آفریدی سے ملاقات کرتے ہیں۔ اس کے بعد یہ بیان سامنے آتا ہے۔اس سے ٹیم کا مورال مزید گر سکتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

ان سب باتوں سے اتفاق ہے بھائی!
 
علی وقار

محفلین
ہم پہلے ہی کافی دور تھے لیکن مصنوعی دور بینوں سے قربت کا نظارہ دیکھ رہے تھے ۔
سری لنکا کی اننگز تو اب تقریباًختم ہوا ہی چاہتی ہے۔ بظاہر یوں لگا رہا ہے کہ نیوزی لینڈ پندرہ اوورز میں ہدف حاصل کر لے گی۔ اس طرح غالباًپاکستان کے ساتھ افغانستان کے لیے بھی سیمی فائنل کے راستے مسدود ہو جائیں گے۔ نیوزی لینڈ ہر حوالے سے ہماری ٹیم سے بہتر ہے۔
یہ چاروں ٹیمیں یعنی بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کھیلنے کی صحیح معنوں میں حق دار ہیں۔ بالخصوص، بھارت نے تو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم توسیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے معجزے کے منتظر ہیں، کاش سری لنکا کے پاس بھی کوئی میکسویل ہوتا۔ :)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
آج تو دن میں بہت کام رہا ریاض سیزن جو برپا ہو رہا ہے ویک اینڈ بھی ہے ۔ لیکن پوزیشن کیا رہی ؟کچھ بھی دیکھنے کا موقع نہیں ملا ۔۔۔
 
علی وقار

محفلین
آج تو دن میں بہت کام رہا ریاض سیزن جو برپا ہو رہا ہے ویک اینڈ بھی ہے ۔ لیکن پوزیشن کیا رہی ؟کچھ بھی دیکھنے کا موقع نہیں ملا ۔۔۔
آخری وکٹ پر کچھ اسکور بنا لیے سری لنکا نے، 171 پر آل ٹیم آؤٹ ہوئی اور نیوزی لینڈ شاید پچیس تیس اوورز میں ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے پاس کوئی چانس نہ بچے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا یا نہ ہونے کے برابر امکان باقی رہے۔ اس وقت ایک تہائی سے زائد رن بن چکے ہیں اور ابھی دس اوورز کا کھیل بھی نہیں ہوا۔ نیوزی لینڈ کی کوئی وکٹ نہیں گری۔
 
علی وقار

محفلین
کچھ ہی دیر میں ماہرین شماریات حساب کتاب کر لیں گے تاہم ایک اندازہ ہے کہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان کچھ اس طرح کا ہو گا کہ پانچ سے دس اوورز میں شاید اسے انگلستان کے دیے گئے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کر کے میچ جیتنا ہو گا یا پھر کوئی تین ساڑھے تین سو رن کے فرق سے میچ میں کامیابی پانا ہو گی۔ یعنی کہ عملی طور پر پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات آج کی نیوزی لینڈ کی انتہائی متوقع فتح نے تقریباًختم ہی کر دیے ہیں۔
 
Top