تاسف دعا برائے صحت یابی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ابھی پتہ چلا ہے کہ آپی امن ایمان کے ساتھ ایک حادثہ ہوا ہے اور ان کا بازو بہت شدید زخمی ہوا ہے۔ چودہ ٹانکے لگے ہیں۔ پلیز ان کے لئے آبیل مجھے مار والی دعا کیجئے گا یعنی کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں اور انٹرویو کے سلسلے کو بڑھا سکیں‌ :D

خبر کا ماخذ یہ ہے
 

پاکستانی

محفلین
بہت افسوسناک خبر سنائی آپ نے قیصرانی بھائی،اللہ تعالٰی امن ایمان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور وہ بہت جلد پھر سے انٹرویو کا سلسلہ شروع کر کے محفل کی رونق بڑھا سکے ۔۔۔۔۔۔ آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے لیے بھی یہ خبر کافی shocking ہے۔ اللہ کرے امن جلد ٹھیک ہو جائیں۔ امن آپ اپنا خیال رکھیں۔ ہم آپ کو بھولنے والے نہیں ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم، امن ایمان ، یہ کیا کیا ، میں تو آپ سے پوچھ رہی تھی کہ آپ شاید مصروف ہیں اور آپ اتنے دن سے ایسی تکلیف میں ۔ دلی تکلیف ہورہی ہے سن کے ۔ چودہ ٹانکے ! اللہ سے دعا ہے کہ آپ جلدی سے ٹھیک ٹھاک ، فٹ فاٹ ہو جائیں ؟ اور پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں اب یہ کام کرنے کے لئے یہاں ھم سب بشمول جن و انس موجود ہیں :) اپنا بہت خیال رکھیں۔ اور ہاں بھائیوں سے اپنی اہمیت بنوا رہی ہیں کہ نہیں ؟!! :)
 

الف عین

لائبریرین
ارے یہ کیسے اور کب ہوا؟ اللہ تعالیٰ امن ایمان کا ہاتھ جلد از جلد ٹھیک کر دے اور ان کو مکمل صحت دے۔ اور امن اور ایمان کی سلامتی کی دعا بھی دے رہا ہوں۔
 

ظفری

لائبریرین
بہت ہی دکھ اور افسوس ہوا یہ سن کر ۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد شفا عطا فرمائے اور آپ اپنے نام کی طرح امن اور سلامتی سے رہیں ۔ آمین
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹر،یہ سن کربہت افسوس ہواکہ آپ کے ساتھ حادثہ پیش آگیاجس کی وجہ سے آپ کابازوزخمی ہوگیااوراس پرچودہ ٹانکےلگے ہیں۔ میری اللہ تعالی سے دلی دعاہے کہ میری اس چھوٹی سی سسٹرکوجلداز جلدصحت یاب کرے تاکہ محفل کی رونق کودوبالاکرسکیں(آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
اتنی ساری دعائیں۔۔۔میرے پاس شکریہ کہنے کے سواہ کچھ نہیں ہے۔۔ آپ سب لوگوں کی اتنی کئیر دیکھ کر اب تو دل چاہتاہے کہ بار بار بیمار پڑجاؤں۔۔۔اس بہانے بہت ساری دعائیں جو ملیں گیں۔

ابھی میرے ہاتھ 30٪ ٹھیک ہوا ہے۔۔۔ ہاتھ اورانگلی پر لگے کٹس کافی بہتر ہیں۔۔اور درد بھی کم ہونے لگا ہے۔۔بازو پر اسٹیچیز ابھی ہیں۔۔

مجھے آپ کی مدد چاہیے۔۔ میری دوست صنم کا 20th کو برتھ ڈے ہے۔۔۔ابھی بہت مشکل سے میں نے آف لائن ایڈیٹر پر ایک نظم لکھی ہے۔۔لیکن میرا ان پیج خراب ہو گیا ہے۔۔۔ کیا آپ مین سےکوئی اس نظم کو ان پیج میں لکھ کر امیج بنا دیں گے۔۔۔؟؟؟
میں بہت بہت سارا شکرگزار رہوں گی۔۔ اگر نہیں بنا سکیں گے تو پلیززز یہاں بتا دیجیئے گا۔۔۔میں پھر رومن میںکھ دوں گی۔

نظم یہ ہے۔۔۔

پیاری صنم
آج کے دن دعاؤں کے چراغ
اپنی ہتھیلیوں پر جلائے
تجھے“سالگرہ مبارک“ کہہ رہی ہوں
اور چاہتی ہوں کہ
دعاؤں کے جو چراغ میں نےجلارکھے ہیں
تابندہ ستاروں کی مانند
ان کی روشنی سداتجھ پر بکھرتی رہے
دکھوں کا تاریک سایہ تجھ تک نہ پہنچنے پائے
تو سدااس روشنی کے ہالے میں مقید رہے
خداکرے زندگی میں یہ مقام آئے
جب بارگاہ الہی میں تو دعاکےلیے ہاتھ اٹھائے
تیری ہر دعا کو قبولیت کا شرف حاصل ہو
اُس کی رحمت نور بن کر تجھ پر برستی رہے
اور میں چاہتی ہوں کہ
دعا کے یہ چراغ کبھی بجھنے نہ پائیں
میں رہوں یا نہ رہوں لیکن
کوئی ایک ہستی ایسی بھی ہو
جو یونہی تیرے لیے دعا کرتی رہے
ارضان


میں انشاءاللہ بہت جلدی یہاں آکر ایک بار پھر سب کو تنگ کروں گی۔۔۔تب تک کے لیے اللہ حافظ
 

شمشاد

لائبریرین
امن میں نے یہ دھاگہ دیکھا ہی دیر سے ہے۔ ویسے مجھے معلوم ہے کہ تمارا بچپنا ابھی تک نہیں گیا اور ابھی تک ویسے ہی اچھلتی کودتی ہو اور اسی اچھل کود میں سیڑھیوں سے چھلانگ لگا بیٹھی ہو۔

دعا ہے کہ اللہ کریم تمہیں صحت عطا فرمائے۔ اور تم جلدی سے اچھی ہو جاؤ۔
 

دوست

محفلین
اگر شمیل اس نظم کو تصویری شکل میں لکھ کر گرافک بنا دیں تو کیسا اچھا رہے۔
وہ ماشاءاللہ بہت اچھی تصاویر بنا لیتے ہیں۔ ورنہ پھر میں ٹائپ کرکے سادہ تصویر بنا دیتا ہوں۔
 

امن ایمان

محفلین
ارے نہیں شمشاد چا۔۔۔میں بہت سوبرقسم کی بچی ہوں :oops: ۔۔عید سے دو دن بعد کی بات ہے۔۔میرے ہاتھ میں کانچ کے گلاس تھے۔۔اور میں نے ہائی ہیل پہنی ہوئے تھی تو بس پتہ نہیں کس طرح پاؤں سلپ کر گیا۔۔۔پہلے گلاس گرے اور پھر۔۔۔۔چوڑیاں اور گلاس دونوں کی وجہ سے چوٹ زیادہ لگی :( دعا کے لیے بہت سارا شکریہ : )

دوست۔۔ِ<< جی پلیززز آپ سادہ ہی ٹائپ کردیں اور امیج بنا کر مجھے ذپ کردیں۔۔۔آپ کا بھی بہت سااااا شکریہ : )

میں انشاءاللہ بہت جلدی ریگولر ہونے کی کوشش کروں گی۔۔باقی آپ سب لوگوں کی دعاؤں اور کئیر سے میری آدھی تکلیف بھاگ گئی ہے۔ : )
 

جیہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
پیارے دوستو، ابھی پتہ چلا ہے کہ آپی امن ایمان کے ساتھ ایک حادثہ ہوا ہے اور ان کا بازو بہت شدید زخمی ہوا ہے۔ چودہ ٹانکے لگے ہیں۔ پلیز ان کے لئے آبیل مجھے مار والی دعا کیجئے گا یعنی کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں اور انٹرویو کے سلسلے کو بڑھا سکیں‌ :D

خبر کا ماخذ یہ ہے

ارے مجھے تو پتہ ہی نہ چلا ۔ بہت معذرت خواہ ہوں امن کہ دیر سے یہ دہاگہ دیکھا۔ دراصل میں بھی 10، 12 دن غیر حاضر تھی محفل سے۔
بہت افسوس ہوا کہ آپ کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ اللہ آپ کو جلد ٹھیک کرے۔ آمین

سوچیں تو یہ چھوٹے موٹے حادثے اللہ کی جانب سے امتحان ہوتے ہیں کہ بندہ کتنا شکر گزار ہے۔ اب دیکھو نہ شکر کا مقام ہے کہ دونوں ہاتھ موجود ہیں۔ اگر ہاتھ ہی نہ ہوتا تو 14 ٹانکے کس پر لگتے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top