تاسف دعائے رحمت کی اپیل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

راجہ صاحب

محفلین
بسم اللہ الرَّحْمٰن الرَّحِیْم ہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

میں یعنی کہ راجہ صاحب آج کل کچھ چھوٹی چھوٹی پریشانیوں میں گِھر گیا ہوں* جس کی وجہ سے ذہنی اور جذباتی طور پر خود کو بہت الجھا ہوا محسوس کرتا ہوں
سب دوستوں سے اپیل کرتا ہوں اللہ سبحان و تعالٰی کے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ مبارک سے میرے لئے رحمت و برکت اور سکون قلب کی دعا کریں

والسلام
 

نایاب

لائبریرین
بسم اللہ الرَّحْمٰن الرَّحِیْم ہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

میں یعنی کہ راجہ صاحب آج کل کچھ چھوٹی چھوٹی پریشانیوں میں گِھر گیا ہوں* جس کی وجہ سے ذہنی اور جذباتی طور پر خود کو بہت الجھا ہوا محسوس کرتا ہوں
سب دوستوں سے اپیل کرتا ہوں اللہ سبحان و تعالٰی کے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ مبارک سے میرے لئے رحمت و برکت اور سکون قلب کی دعا کریں

والسلام
السلام علیکم
محترم راجہ صاحب
اللہ تعالی آپ کی پریشانیوں کو اپنی رحمت سے دور فرمائے آمین
" لا تطمئن القلوب الا بذکر اللہ "
ذکر حضرت ایوب علیہ السلام کا ذکر کریں ۔
انشااللہ اللہ تعالی آسانی پیدا فرمائے گا ۔
نایاب
 

خرم

محفلین
اللہ تعالٰی اپنی رحمتوں سے اپنے حبیب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے آپکی تمام پریشانیاں دور فرمائیں۔ آمین
درود شریف کی کثرت کیجئے۔ انشاء اللہ سب بہت بہتر ہو جائے گا۔
 
سلام علیکم

ہماری دعا ہے کہ اللہ آپ کی پریشانیوں کو دور کرے۔
کوشش کریں روزانہ قرآن کی تلاوت کریں، خاص طور پہ سورہ واقعہ کی روزانہ نماز مغرب کے بعد تلاوت، پریشانیوں کو دور کرتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اللہ آپ کی پریشانیاں دور کرے اور آپ کو سکون دے۔
حسبنا اللہ و نعم الوکیل
نعم المولیٰ و نعم النصیر
اکثر بطور خاص نمازوں کے بعد پڑھتے رہیں۔ آگے پیچھے درود شریف کے ساتھ۔
 

فا ر و ق

محفلین
بسم اللہ الرَّحْمٰن الرَّحِیْم ہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ

میں یعنی کہ فاروق مغل اس پرور دیگار( حو تمام جہانوں کا مالک ہے، پیدا کرنے والا ہے، اور سب سے زیادہ رحم والا ہے) سے دعا کرتا ہوں کہ راجہ صاحب جو کہ آج کل کچھ چھوٹی چھوٹی پریشانیوں میں گِھر گیےہیں* جس کی وجہ سے ذہنی اور جذباتی طور پر خود کو بہت الجھا ہوا محسوس کرہیے ہیں ان کی یہ مشکلات کو دور فرمائے اور ان کی زندگی کو پرسکون کرے اور ان کی تمام چھوٹی بھڑی حاجات کو جو کہ جایز ہوں پورا کرےآمین

 

ایم اے راجا

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
وعلیکم اسلام۔
اے اللہ تو اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے پیاروں کے صدقے ہمارے دوست راجا صاحب پر خصوصی کرم فرما کہ تو ہی حاجات پوری کرنے والا اور پریشانیاں ٹالنے والا یکتا معبود ہے، اے اللہ مجھ ذلیل و خوار بیکار و بدکار اور گناہ گار کی دعا کو مقبولیت عطا فرما، کہ میں جیسا بھی ہوں تیرے حبیب کا امت دار ہوں اور تیری وحدانیت پر یقین رکھنے والا ہوں، اے میرے اللہ تجھ سے پھر التجا ہیکہ تو راجا صاحب پر اپنا خاص کرم فرما جیسا کہ تو اپنے خاص بندوں پر اپنا خاص کرم فرماتا ہے کہ تیرے سوا کوئی ہمارا حاجت روا نہیں تو ہی مالک ہے اب ہم تیرے سوا کہاں جائیں کہ سب تیرے ہی محتاج ہیں اور تو سب سے اعلیٰ غنی اور بزرگی والا ہے۔
آمین ثمہ آمین یا رب العالمین۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانیاں دور فرمائیں اور آپ کیلیے آسانیاں پیدا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 
یہ دنیاوی پریشانیاں آزمائش ہوتی ہیں۔ثابت قدم رہئیے۔
میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کی پریشانیاں اور سختیاں دور فرمائے۔ آمین۔
 

ابو حسان

محفلین
اے رب کائنات کے مالک اے جاہ وجلال کے رب اے اپنی رحمتیں پھیلانے والے ھم کو اپنے محبوب کے صدقے میں ھم پر اسانی فرما اور ھماری معاملات کو اسان فرما (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top