تاسف دعاؤں کی اپیل۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ایم اے راجا

محفلین
بسمہ اللہ الرحمٰن الرحیم

دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو یا گذرا ہو جسکو کبھی کوئی پریشانی درپیش نہ آئی ہو۔
میں بھی چند دنوں سے پریشان ہوں اور آج بہت زیادہ، چند نا عاقبت اندیش لوگ میرے ( جانی و مالی) نقصان کے درپے ہیں اور قسم قسم کی سازشیں روز تیار کر کے پریشان کر رہے ہیں۔
دعاؤں میں جتنا اثر ہوتا ہے شاید ہی کسی چیز میں ہو، سو آپ تمام دوستوں سے اپیل ہیکہ میرے حق میں دعا فرمائیں کے دشمن کو منہ کی کھانی پڑے اور میرےالجھے ہوئے مسائل حل ہو جائیں اور میں ذہنی طور پر بھی سکون پاؤں۔
جو لوگ نماز پڑھتے ہیں یا دعائیہ محافل میں جائیں میرے لیئے خصوصی دعا فرمائیں کہ اللہ مجھ گنہگار و بدکار پر اپنی خاص مدد اور مہربانی فرمائے۔ آمین۔
 

زین

لائبریرین
اللہ پاک آپ کی مشکلات دور فرمائے اور آپ کے مخالفین کو بھی ہدایت دے۔ آمین
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے راجا بھائی کیا ہو گیا مجھے بھی پرشان کر دیا ہے آپ نے اللہ خیر کرے کیا مسئلہ ہے یار پلیز اپنا خیال رکھنا مجھے بہت فکر ہو رہی ہے میں کل فون کروں گا آپ کو پلیز پلیز اپنا خیال رکھنا
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم راجہ صاحب
اللہ تعالی آپ کی سب پریشانیوں کو اپنی رحمت سے دور فرمائے آمین
آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ
پریشانی و مشکل وقت میں نماز سے مدد حاصل کرو ۔
بے شک سب آزمائشیں اللہ ہی کی طرف سے مقرر ہوتی ہیں ۔
قصہ حضرت ایوب علیہ السلام
بے شک مومنین کے توکل اور صبر کی بہترین مثال ہے
پابندی نماز کے ساتھ
دعائے حضرت ایوب علیہ السلام
" ربنا ظلمنا انفسنا و ان لم تغفرلناو ترحمنا لنکونن من الخاسرین "
کا ورد درود شریف اور سورہ الفلق و الناس کا ذکر کثیر کے ساتھ کریں ۔
انشااللہ اللہ اپنا کرم کرے گا ۔
" ان اللہ علی کل شئی قدیر "
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی پریشانیاں دور فرمائے اور آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔

باقی نایاب بھائی نے نسخہ تو لکھ ہی دیا ہے۔ جو کہ بہت ہی اچھا اور سچا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
:( ہ ابھی کل شاید ایک اور راجہ بھی پریشانیوں میں گھرِے ہوئے ہیں میں رپلائی بھی کرکے گئی تھی ۔۔تو یہ والے راجہ :confused:
دوسرے راجہ ہیں یا وہی راجہ ہیں :blushing:



راجہ صاحب اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی پریشانیاں دور فرمائے اور آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔
آمین ۔۔۔،
 

الف عین

لائبریرین
ارے کیا ہو گیا یہ۔۔ اللہ تم کو اپنی امان میں محفوظ رکھے۔ دعاؤں میں شامل کر لیا ہے تم کو بھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت افسوس ہوا جان کر کہ آپ پریشانی میں مبتلا ہیں راجا صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات دور فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

ایم اے راجا

محفلین
:( ہ ابھی کل شاید ایک اور راجہ بھی پریشانیوں میں گھرِے ہوئے ہیں میں رپلائی بھی کرکے گئی تھی ۔۔تو یہ والے راجہ :confused:
دوسرے راجہ ہیں یا وہی راجہ ہیں :blushing:



راجہ صاحب اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کی پریشانیاں دور فرمائے اور آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔
آمین ۔۔۔،
بوچھی جی میں دوسرا راجا ہوں، شاید سب راجاؤں پر ایک ساتھ مشکلات آئی ہوئی ہیں:)
آپکی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیئے بندہ شکر گذار ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top