مبارکباد خوش آمدید سمن

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، دو تین دن سے ایک نئی رکن سمن دکھائی دے رہی ہیں۔ ابھی تک کافی کافی دیر تک آن لائن ہونے کے باوجود انہوں نے کوئی پیغام پوسٹ نہیں کیا۔ تو میں نے سوچا کہ انہیں خوش‌ آمدید کہ دیں اور انہیں کسی نہ کسی دھاگے پر پیغام لکھنے کا موقع ملے

تو سمن، بہت بہت خوش آمدید

قیصرانی
 
س

سمن

مہمان
شکریہ قیصرانی۔۔۔ ابھی میں اس فورم کو جاننے کی کوشش میں ہوں۔ ویسے بہت اچھا اردو فورم ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ سمن، اتنے کم وقت میں فورم سے اچھی طرح واقفیت حاصل کر لی ہے آپ نے۔ ابھی شمیل آئیں گے اور وہ آپ کو تفصیلی معلومات دیں گے کہ فورم کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ ویسے آپ کی شاعری کی پسند بہت عمدہ ہے :D
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید سمن

اپنا مختصر سا تعارف تو دیں۔

تفصیلی تعارف اراکینِ محفل سوالات کر کر کے خود ہی حاصل کر لیں گے :wink:
 
س

سمن

مہمان
قیصرانی نے کہا:

بھئی مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہاں آتے ساتھ ہی مجھے ہر پوسٹ میں شکریہ لکھنا پڑے گا۔
شاعری پسند کرنے کا شکریہ۔
لگتا ہے شمیل نئے ممبرز کو اس فورم کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں؟ ویسے شمیل کا انتظار رہے گا۔
 
س

سمن

مہمان
شمشاد نے کہا:
خوش آمدید سمن

اپنا مختصر سا تعارف تو دیں۔

تفصیلی تعارف اراکینِ محفل سوالات کر کر کے خود ہی حاصل کر لیں گے :wink:

شکریہ شمشاد صاحب۔

مختصر تعارف تو یہی ہو سکتا ہے کہ مجھے سمن کہتے ہیں۔
آجکل کینیڈا میں رہ رہی ہوں۔ اور پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہوں۔ آجکل ہاؤس جاب ہی چل رہی ہے۔

تفصیلی تعارف تو انٹرویو بن جائے گا۔ جس سے میں ہمیشہ سے گھبراتی ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم سمن اور فورم پر خوش آمدید۔ آپ ہاؤس جاب کر رہی ہیں تو پھر تو کافی مصروف ہوں گی۔ بہرحال وقت ملے تو آتی رہا کریں۔
 
جنییہ بہت اچھا کیا قیصرانی تم نے، میں بھی دیکھ رہا تھا کہ سمن صاحبہ آ تو گئی ہیں مگر کوئی پوسٹ نہیں کر رہی ہیں۔

خوش آمدید سمن اور اب تعارف کے لیے تیار ہو جائیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بھی اچھا ہے کہ محفل کو ایک خاتون ڈاکٹر کی سہولت میسر آ گئی۔ یہاں بھی دو تین مریضہ ہیں ان کے علاج میں سہولت ہو جائے گی۔

ڈاکٹر + ہاؤس جاب = خاصی مصروفیت

محفل میں آتی رہیں، خاصا سکون محسوس کریں گی۔

تعارف سے میرا مطلب تھا :

عمر (چاہے جھوٹ ہی لکھیں)
پیشہ (پتہ چل گیا)
مقام ( پتہ چل گیا)
محفل کیسی لگی؟

باقی باتیں ساتھ ساتھ ہوتی رہیں گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
جنییہ بہت اچھا کیا قیصرانی تم نے، میں بھی دیکھ رہا تھا کہ سمن صاحبہ آ تو گئی ہیں مگر کوئی پوسٹ نہیں کر رہی ہیں۔

خوش آمدید سمن اور اب تعارف کے لیے تیار ہو جائیے۔
محب یہ کیا؟ میں سمجھا نہیں؟ :wink:
قیصرانی
 
س

سمن

مہمان
نبیل نے کہا:
السلام علیکم سمن اور فورم پر خوش آمدید۔ آپ ہاؤس جاب کر رہی ہیں تو پھر تو کافی مصروف ہوں گی۔ بہرحال وقت ملے تو آتی رہا کریں۔
شکریہ نبیل صاحب۔ مصروفیت تو واقعی بہت ہیں۔ لیکن میں انشاءاللہ پوری کوشش کروں گی کہ یہاں کا چکر بھی لگتا ہی رہے۔ :)
 
س

سمن

مہمان
محب علوی نے کہا:
جنییہ بہت اچھا کیا قیصرانی تم نے، میں بھی دیکھ رہا تھا کہ سمن صاحبہ آ تو گئی ہیں مگر کوئی پوسٹ نہیں کر رہی ہیں۔

خوش آمدید سمن اور اب تعارف کے لیے تیار ہو جائیے۔

جی واقعی قیصرانی کے خوش آمدید کرنے سے میری جھجھک ذرا دور ہو گئی ہے۔

علوی صاحب آپ کا بھی بہت شکریہ۔ تعارف میرا سیدھا سادا ہی ہے اس لیے آپ جو پوچھیں گے میں ضرور بتاؤں گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سمن صاحبہ، ویسے تو لگ رہا ہے کہ آپ فورم کے بارے میں کچھ نہ کچھ جان گئی ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ دوسرے فورمز کی ممبر بھی ہوں، لیکن پھر بھی اگر کبھی مدد کی ضرورت پڑے تو بلا جھجھک کسی بھی ممبر سے (بشمول میرے) کہ سکتی ہیں۔ ہم سب آپ کی مدد کرکے خوشی محسوس کریں گے
قیصرانی
 
س

سمن

مہمان
شمشاد نے کہا:
یہ بھی اچھا ہے کہ محفل کو ایک خاتون ڈاکٹر کی سہولت میسر آ گئی۔ یہاں بھی دو تین مریضہ ہیں ان کے علاج میں سہولت ہو جائے گی۔

ڈاکٹر + ہاؤس جاب = خاصی مصروفیت

محفل میں آتی رہیں، خاصا سکون محسوس کریں گی۔

تعارف سے میرا مطلب تھا :

عمر (چاہے جھوٹ ہی لکھیں)
پیشہ (پتہ چل گیا)
مقام ( پتہ چل گیا)
محفل کیسی لگی؟

باقی باتیں ساتھ ساتھ ہوتی رہیں گی۔

ارے یہاں تو میں اس لیے آئی تھی کہ کچھ وقت میں مریضوں کے بغیر بھی گزار لوں گی۔ اور یہاں بھی۔۔۔۔ اور وہ بھی دو تین۔ ویسے کیا آپ ان کے نام بتانا پسند کریں گے؟

محفل پر آ کر سکون تو نہیں البتہ اتنا محسوس ضرور ہو رہا ہے کہ یہاں سب بہت ہی بولتے ہیں۔

محفل کا میں نے جائزہ لیا ہے واقعی بہت اچھی لگی ہے۔ اس کی خاص بات یہ کہ۔۔ مکمل طور پر اردو میں ہے۔ جس کی مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ :)
 
Top